DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Action of Assistant Commissioner Gujar Khan against occupation of land mafia in Bewal region

بیول میں دیہی شاملات زمین پر قبضہ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کا ایکشن،زمین واگزار کر کے ملکیتی بورڈ نصب کر دیاگیا

بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
بیول میں دیہی شاملات زمین پر قبضہ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کا ایکشن،زمین واگزار کر کے ملکیتی بورڈ نصب کر دیاگیا۔بیول میں دیہی شاملات پر قبضہ کے خلاف پنجاب حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوۓ بیول میں ان تمام جگہوں کی نشاندہی کی جن پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے۔ اس پر عمل درآمد کرتے ہوۓ گزشتہ دن اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان حرا رضوان نے اپنے عملہ کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت بیول کی جانب جانے والی سڑک پر 19 کنال کا رقبہ بحال کر دیا جو کہ نالہ سریں کے ساتھ ساتھ تک حدود ہے اس میں شامل ہے۔ اور وہاں پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کی ملکیت کا بورڈ بھی نصب کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ حدود کی نشاندہی کے لئے پول نصب کئے۔

Gujar Khan; Action taken by Assistant Commissioner Gujar Khan against land grabbing in Bewal.

Ownership Board has been installed by Assistant Commissioner Gujar Khan Hira Rizwan along with her staff yesterday in restored area of ​​19 kanals on the road leading to the Primary Health Center Bewal which includes the boundary along the Nalah (Kass). ۔ There is also a board installed at the Government Higher Secondary School and to mark the boundaries.

سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر بیول اور اس کے گردونواح میں جیالوں کا جشن،ہوائی فائرنگ

Yousif Raza Gillani Senate victory celebrated with air firing in Bewal

بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر بیول اور اس کے گردونواح میں جیالوں کا جشن،ہوائی فائرنگ،سوشل میڈیا پر مبارک بادیں اور تبصرے۔پی پی پی اور پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار براۓ سینیٹ اسلام آباد کی نشست سے یوسف رضا گیلانی جیت گئے جس پر سوشل میڈیا پر شور شرابا شروع ہو گیا۔یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے ٹویٹ کیا . اور قومی سطح کے صحافیوں نے بھی ٹویٹ کئے ساتھ میں زرداری کی تصویر لگائی کہا کہ یہ ایک پیغام ہے عمران خان کے لئے اسی طرح کے اور بھی تبصرے اور فقرے کسے گۓ۔

Show More

Related Articles

Back to top button