DailyNewsPothwar.com

Mirur,AJK;After 2 months of drought in Chakswari and its environs, the first rains of the spring season ended the drought and the weather became pleasant and cold.

چکسواری اورگردونواح میں 2 ماہ کی خشک سالی کے بعدموسم بہار کی پہلی بارش سے خشک سالی کاخاتمہ موسم خوشگوار اورسرد ہوگیا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اللہ دتہ بسمل) چکسواری اورگردونواح میں 2 ماہ کی خشک سالی کے بعدموسم بہار کی پہلی بارش سے خشک سالی کاخاتمہ موسم خوشگوار اورسرد ہوگیابارش کے فصل ربیع پرخوشگوار اثرات پڑیں گے زمیندار بارش سے خوشی محسوس کررہے ہیں بارش موسم بہار کی شجرکاری کے لئے بہت مفیدثابت ہوگی بارش 26اور27فروری درمیانی شب شروع ہوئی جو27فروری کے روز وقفہ سے وقفہ سے جاری رہی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) مسلم لیگ(ن) یونین کونسل فیض پورشریف کے صدرچودھری بشارت حسین نے کہاکہ محمدنذیرانقلابی مسلم لیگ(ن) کوناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں۔مسلم کانفرنس کی شمولیت کی خبروں پرمحمدنذیرانقلابی خاموش کیوں ہیں۔اگرسردارسکندرحیات سے رابطہ نہیں تومحمدنذیرانقلابی پریس کانفرنس کرکے سردارسکندرحیات کے بیان کی ترویدکیوں نہیں کررہے ہیں۔سوشل میڈیاکے ذریعے ترویدکی کوئی حیثیت نہیں۔سردارسکندرحیات خان نے میڈیاگفتگومیں محمدنذیرانقلابی کی مسلم کانفرنس میں شمولیت کادعوی کیا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں سردارسکندرحیات اورمحمدنذیرانقلابی کاگہراتعلق رہا۔حلقہ نمبر۲چکسواری میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان پریشان ہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔چودھری بشارت حسین نے کہاکہ ہماراجینامرنامسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہے۔مسلم لیگ(ن) کے خلاف کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔گزشتہ ساڑھے چارسال سے حلقہ چکسواری میں محمدنذیرانقلابی نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کوکھڈے لائن لگارکھاہے۔حلقہ چکسواری میں محمدنذیرانقلابی نے برادری ازم کی سیاست کوپروان چڑھایا۔انھوں نے کہاکہ محمدنذیرانقلابی پریس کانفرنس کرکے مسلم کانفرنس میں جانے کی ترویدکریں اورسردارسکندرحیات کی گفتگوکوجھوٹ پرمبنی قراردیں

Show More

Related Articles

Back to top button