Kallar Syedan; Illegal stand of wagons on Pindi Road is being removed soon, Assistant Commissioner Ramsha Javed Awan
کلر سیداں پنڈی روڈ پر قائم ویگنوں کے غیر قانونی اسٹینڈ کو جلد ختم کیا جا رہا ہے, اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان نے کہا ہے کہ کلر سیداں پنڈی روڈ پر قائم ویگنوں کے غیر قانونی اسٹینڈ کو جلد ختم کیا جا رہا ہے جبکہ ٹریفک کے رش کو کم کرنے کیلئے مسافر گاڑیوں کو ون وے کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ کلر سیداں شہر میں سوزوکیوں اور رکشاؤں کے غیر قانونی اڈوں نے نہ صرف پیدل چلنے والوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے بلکہ گاڑیوں کی آمدورفت بھی اکثر و بیشتر تعطل کا شکار رہتی ہے جس پر انتظامیہ کی رٹ پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کی توجہ مرید چوک کلر سیداں میں سابقہ دور میں قائم ہونے والے ٹرانسپورٹ اڈے جہاں اب ورکشاپیں اوردکانیں تعمیر ہیں کی جانب بھی مبذول کروائی تھی جس پر انہوں نے سرکاری جگہ تجاوزات مافیا سے واگزار کروانے کی یقین دہانی کروائی۔اے سی کو بتایا گیا کہ مسافروں کیلئے انتظار گاہیں اور بیت الخلاء بھی تعمیر کئے گئے تھے جو اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔
Kallar Syedan; Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan has said that the illegal stand of wagons on Kallar Syedan Pindi Road is being removed soon while a proposal to make passenger vehicles one way is also under consideration to reduce traffic congestion. She admitted while talking to media in her office yesterday that illegal bases of Suzukis and rickshaws in Kallar Syedan city have not only increased the problems of pedestrians but also caused frequent traffic jams. The writ petition of the administration is also being negatively affected. The attention of the Assistant Commissioner was also drawn towards the transport base established in the previous period at Murid Chowk, where workshops and shops are now being constructed. She assured that the encroachments would be stopped . The AC was informed that waiting rooms and toilets were also constructed for the passengers which are now in a state of disrepair.
گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلر سیداں میں پرنسپل اور معلمات کے درمیان کشیدگی برقرار
Tensions between principals and teachers at Government Girls Secondary School Kallar Syedan persist
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلر سیداں میں پرنسپل اور معلمات کے درمیان کشیدگی برقرار،سی ای او محکمہ تعلیمات نے انکوائری رپورٹ پر کاروائی کرنے کی بجائے تماشہ دیکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے دو معلمات کو مدرسہ کے ایک کمرے میں بند کرنے کی بھی اطلاعات ہیں صورتحال بدستور کشیدہ ہے محکمانہ انکوائری رپورٹ کے بعد بھی اصلاح احوال کے لیئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا۔سی ای او محکمہ تعلیم راولپنڈی محکمانہ کی انکوائری رپورٹ پر کاروائی کرنے سے لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں جبکہ پرنسپل کی جانب سے بھی شکایت واپس لینے کے لیئے معلمات پر دباؤ ڈالا جا رھا ہے معلمات نے الزام لگایا ہے کہ پرنسپل نے ھفتہ کے روز دو معلمات کو دباؤ میں لانے اور الزامات واپس لینے کے لیئے صبح اٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک اپنے دفتر میں بند کیئے رکھا اور انہیں مصالحت کے لیئے دباؤ میں لاتی رہیں معلمات نے احتجاج میں مزید شدت لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کا دائرہ بڑھانے اور منصبی وقار اور عزت نفس کے لیئے ہر راست اقدام اٹھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ شاندار تعلیمی نتائج کے علاؤہ نصابی غیر نصابی سرگرمیوں میں کارکردگی کے کئی ریکارڈ قائم کرنے والے ادارہ کی معلمات کو آج پرنسپل کی جانب سے رسوا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے علاقے کی سیاسی قیادت بھی اس صورتحال میں لاتعلق اور تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کی شکایات کا نوٹس نہ لیا گیا تو پھر وہ کسی بھی وقت اپنا احتجاج مدرسہ کے باہر سڑکوں تک لے آئیں گی اور وہ وقت دور نہیں جب معلمات اپنی عزت نفس کی بحالی کے لیئے کلرسیداں کی سڑکوں پر احتجاج کرتی نظر آئیں گی۔
کلرسیداں انتظامیہ اور بلدیہ کلرسیداں میں لگنے والے سوموار بازار کو غیر قانونی قرار دے کر بھی اس کو ختم کرانے میں مکمل بے بس اورناکام
The Kallar Syedan administration and the municipality have declared the Monday Bazaar illegal and have completely failed to eradicate it.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں انتظامیہ اور بلدیہ کلرسیداں میں لگنے والے سوموار بازار کو غیر قانونی قرار دے کر بھی اس کو ختم کرانے میں مکمل بے بس اورناکام ہیں پورے کلر پر مافیاز راج کھل کر سامنے آ رھا ہے گزشتہ برس بلدیہ کلرسیداں نے چوآ روڈ پر لگنے والی منڈی مویشیاں کے نام پر سوموار بازار کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے ختم کردیا تھا مگر اب یہ بازار انتظامیہ کی مخالفت کے باوجود مافیاز کی سرپرستی میں ہر سوموار کو دھوم دھڑلے سے لگتا ہے جس کے عوض رقم بھی وصول کی جاتی ہے مگر انتظامیہ اپنے ہی فیصلے پر عملدرآمد کرنے میں مسلسل ناکام ہے جس کی وجہ سے یہ بازار شام تین بجے کے بعد اطراف سے نکل کر پنجاب ہائی وے کی سڑک چوآ روڈ پر منتقل ہو جاتا ہے سڑک کے شولڈرز کے بعد سڑک کی بیچ میں بھی سوزوکیاں ریڑھیاں کھڑی کرکے چوآروڈ کو مکمل طور پر گاڑیوں کی آمدورفت کے لیئے بند کر دیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ رات دس بجے تک جاری رھتا ہے صرف کلر سیداں کی نہیں چوآخالصہ دھانگلی ڈڈیال چکسواری آزادکشمیر اور بیول،دوبیرن کی مسافر گاڑیاں اس ہجوم میں گھنٹوں پھنسی رہتی ہیں اور بلدیہ صورتحال کا تماشہ دیکھتی رہتی ہے شہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے بلدیہ کلرسیداں کی اس مافیاز نوازی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
آمدہ بلدیاتی انتخابات میں لیبر ونگ کو کوٹہ دیا جائے۔پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ شمالی پنجاب کے صدر ملک محمد منیر
In the coming local body elections, quota should be given to the labor wing.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ شمالی پنجاب کے صدر ملک محمد منیر نے کہا ھے کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں لیبر ونگ کو کوٹہ دیا جائے۔انہوں نے راجہ اختر بگیال کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں پر صرف تنظیمی عہدیداران کو ہی نامزد کیا جائے اور ضلعی سطح پر تشکیل پانے والی دیگر کمیٹیوں کے اندر بھی لیبر ونگ کو نمائندگی دی جائے۔اجلاس میں ابرار کیانی،عمران کیانی آف ڈومیلی کے علاوہ ضلع راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال،سرگودھا،خوشاب،میانوالی،بھکر،میٹروپولیٹن راولپنڈی اور میٹرو پولیٹن سرگودھا کے ضلعی صدور نے بھی شرکت کی۔
بورنگ میزائل موٹریں چوری کرنے میں ملوث محمد اخلاق سکنہ دھمالی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تین عدد مسروقہ موٹریں برآمد
Mohammad Akhlaq, a resident of Dhamali, was arrested for stealing boring motors and three stolen motors were recovered from his possession.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر سردار عنصر محمود نے گھروں میں داخل ہو کر بورنگ میزائل موٹریں چوری کرنے میں ملوث محمد اخلاق سکنہ دھمالی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے تین عدد مسروقہ موٹریں برآمد کر کے دوروزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔
موٹر سائیکل چوری،مقدمہ درج۔
Motorcycle theft, case registered.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے رہائشی کا موٹر سائیکل چوری،مقدمہ درج۔ شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ جم خانہ کلب کلر سیداں گیا اور کچھ ہی دیر بعد واپس آیا تو اس کاموٹر سائیکل غائب تھا۔
الحاج محمد نواز کھوکھر کی رسم چہلم
Dua e Chelum observed for late Al haj M Nawaz Khokar
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سٹی صدر نصیراختر بھٹی،مسلم لیگ ن کے تنویر اختر شیرازی، چوہدری توقیراسلم نے اتوار کے روز اسلام آباد جا کر قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر الحاج محمد نواز کھوکھر کی رسم چہلم میں شرکت کی اور ان کے لیئے دعائے مغفرت کی۔
سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل اتحادی جماعتیں کامیابی حاصل کریں گے۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
The coalition parties in the PPP and PDM will win the Senate elections. Former Prime Minister Raja Pervez Ashraf
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل اتحادی جماعتیں کامیابی حاصل کریں گے۔پی ٹی آئی حکومت سینیٹ میں متوقع شکست سے بچنے کیلئے آرڈننس کا سہارا لینا چاہتی ہے۔معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود سینیٹ انتخابات کے حوالے سے آرڈننس کا اجراء حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یونین کونسل کنوہا کے سابق چیئرمین ماسٹر راجہ پرویز اختر قادری کی رہائش گاہ واقع ماہلی وینس میں ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ہر پندرہ دن بعد پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافے نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔عوام کو خوشنما وعدوں اور بلند بانگ دعوؤں سے مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔موجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، اب وزیر اعظم بھی عوام کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدینے کی ریاست زبانی دعوؤں سے نہیں بنتی،ریاست مدینہ کی بنیاد حقوق اللہ اور حقوق العباد کے اصولوں پر رکھی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔سینیٹ کے انتخابات میں حکومت کو ناکامی ہو گی کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کے مضبوط اتحاد نے حکومتی صفحوں میں کھلبلی مچارکھی ہے۔سینیٹ الیکشن سے قبل پی ڈی ایم میں اختلاف کا حکومتی خواب چکنا چور ہو چکا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وہ تحصیل کلر سیداں کی شرقی یونین کونسلوں کی پسماندگی پر شرمندہ ہیں تا ہم وہ اس کیلئے اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے علاقہ کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ علاقہ میں رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ دیگر اہم مسائل بھی ابھی تک حل طلب ہیں۔انہوں نے وہاں موجود ایک ریٹائرڈ ٹیچر کو یقین دلایا کہ وہ پنشنرز میں اضافے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آزاد کشمیر طاہر ایوب وینس،چیف آفیسر ایم سی چکسواری چوہدری امیر داد وینس،سینئر آفیسر کوٹلی آزاد کشمیر چوہدری شہاب اصغر وینس،ماسٹر رضاوینس اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔