Kallar Syedan; The Dhuangalli road connecting Mirpur Kotli and Bhimber districts of Azad Kashmir via Kallar Syedan is in complete ruins
کلرسیداں کے راستے آزادکشمیر کے اضلاع میرپور کوٹلی اور بھمبر کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی سڑک کلرسیداں دھانگلی روڈ مکمل طور پر کھنڈرات کا نظارہ پیش کر رہی ہے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے راستے آزادکشمیر کے اضلاع میرپور کوٹلی اور بھمبر کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی سڑک کلرسیداں دھانگلی روڈ مکمل طور پر کھنڈرات کا نظارہ پیش کر رہی ہے چند ماہ قبل ہائی وے نے اس کی مرمت کا کام شروع کیا تھا جو پہلی ہی بارش میں تباہ ہوگیا اور گڑھے پھر نمودار ہوگئے اور ٹھیکیدار بھی کام کو ادھورا چھوڑ کر واپس پلٹ گیا رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے مطابق سڑک کی تعمیر میں ٹھیکیدار نے معیار پر توجہ نہ دی جس کی وجہ سے کام بند کروا کے انکوائری کا حکم دیا گیا مگر کام بند ہوئے بھی دو ماہ گزر گئے نہ کام بحال ہوا نہ انکوائری کی کوئی رپورٹ سامنے آئی کلرسیداں کی چھ یوسی کے علاؤہ شرقی گوجرخان اور آزاد کشمیر کے تین اضلاع کی یہ سڑک مکمل تباہ ہو چکی ہے سمندر پار سے آ کر اس پر سفر کرنے والے لوگ جب آزادکشمیر پہنچتے ہیں تو وہ گھر سے قبل کسی ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں آزاد کشمیر سے دھانگلی اور روات سے کلرسیداں معیاری کشادہ سڑک موجود ہے مگر کلرسیداں سے دھانگلی چوبیس کلومیٹر کا سفر مسلسل دردسر بنا ہوا،شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے دھانگلی سڑک کے معاملات کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Kallar Syedan; The road connecting Mirpur Kotli and Bhimber districts of Azad Kashmir with Rawalpindi Islamabad via Kallar Syedan is showing complete ruins. According to National Assembly member Sadaqat Ali Abbasi, the contractor did not pay attention to the quality of the road construction due to which an inquiry was ordered to stop the work. But even after the work was stopped, two months have passed and neither the work nor the report of the inquiry has come to light. There is a standard wide road from Azad Kashmir to Dhuangli and from Rawat to Kallar Syedan, but the journey from Kallar Syedan to Dhuangli has become a constant issue.
تمام افراد کے شناختی کارڈ اور چھوٹے بچوں کے ب فارم تیار رکھیں سروے ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے علاقے کی ترقی میں کردار ادا کریں
Contribute to the development of your area by collaborating with the Nadra survey teams.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے کہا ہے کہ قومی خوشحالی سروے شروع ہو چکا ہے ٹیمیں گھر گھر پہنچ رہی ہیں اس پروگرام کا مقصد علاقے کے مسائل اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لینا ہے تاکہ عوام اور علاقے کی ترقی کے لیے مستقبل کے منصوبوں کے لیے بہتر اور درست حکمت عملی اختیار کی جاسکے شہری اپنے گھر کے تمام افراد کے شناختی کارڈ اور چھوٹے بچوں کے ب فارم تیار رکھیں سروے ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے علاقے کی ترقی میں کردار ادا کریں اور قومی فرض نبھائیں۔
سابق کونسلر وحید کے لواحقین نے پولیس کے خلاف ایک بار پھر احتجاج کی دھمکی
Former councilor Waheed’s family threatens to protest against police again
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سہوٹ کے سابق کونسلر وحید کے لواحقین نے پولیس کے خلاف ایک بار پھر احتجاج کی دھمکی دی ہے چوہدری الفت حسین کے مطابق کلرسیداں پولیس کے گشت پر مامور اہلکاروں نے چوآ روڈ پر رات کے وقت سابق کونسلر چوھدری وحید کی گاڑی روک پر اسے فائرنگ سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا واقعہ کے سال بعد بھی مقدمے کا بڑا ملزم گرفتار نہ ہوسکی پولیس مسلسل لولی پاپ دے رہی ہے ہم صورتحال سے تنگ آ کر ایک بار پولیس کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبورہو گئے جس کی ساری ذمہ داری کلرسیداں پولیس پر عائد ہو گی۔
تعزیت
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کی وفات پر تعزیت کے لیئے جمعرات کو ان کے گھر گئے اور مرحومہ کے بھائی بلال یامین ستی سے ملاقات کی اور کرنل یامین ستی کے خاندان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی اور ان کے گھرانے نے ہمیشہ علاقے کی سیاست میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا اللہ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق بخشے۔