Kallar Syedan; Water supply given After 48 hours, 15 minutes of water was given with very low pressure. The monthly bill was increased from 300 to 500 by the administration.
کلرسیداں واٹر سپلائی اسکیم 48 گھنٹے بعد پندرہ منٹ پانی انتہائی کم پریشرکے ساتھ دیا گیا انتظامیہ نے ماہانہ بل تین سو سے پانچ سو کردیا گیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں واٹر سپلائی اسکیم 48 گھنٹے بعد پندرہ منٹ پانی انتہائی کم پریشرکے ساتھ دیا گیا انتظامیہ نے ماہانہ بل تین سو سے پانچ سو کردیا گیا مگر پھر بھی شہری پانی کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں،چوہدری نثار علی خان کے دور میں روزانہ ایک گھنٹہ پانی دیا جاتا تھا اور ماہانہ رقم صرف تین سو روپے وصول کی جاتی تھی اب پانی کبھی کبھار پندرہ منٹ دے کر ماہانہ پانچ سوروپے وصول کرلیئے جاتے ہیں جبکہ موسم گرما میں آئے روز یہ جواب ملتا تھا لوڈشیڈنگ،کبھی موٹریں جل گئیں،عوام ماہانہ بل نہیں دیتے لیکن اب تو نہ لوڈشیڈنگ ہے نہ موٹروں میں کوئی فنی خرابی، بلوں کی بہترین وصولی پر سرٹیفکیٹ دیے جا رہے ہیں لیکن شہری پانی سے مسلسل محروم ہیں صارفین پانی نے انتظامیہ سے پانی کی حسب سابق روزانہ ایک گھنٹہ کی فراہمی فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بے نظیر انکم سپورٹ سروئے پروگرام پر مامورسکول ٹیچر پر گھر کے افراد نے تشدد کرنے کے بعد کمرے میں بند کر کے پولیس بلوا لی
Benazir’s Income Support Survey Program: School teacher locked in a room as police is called in Dera Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— بے نظیر انکم سپورٹ سروئے پروگرام پر مامورسکول ٹیچر پر گھر کے افراد نے تشدد کرنے کے بعد کمرے میں بند کر کے پولیس بلوا لی۔بعد ازاں سپروائزر کے موقع پر پہنچنے سے ٹیچر کی جان بخشتی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کلر سیداں میں بے نظیر انکم سپورٹ سروئے جاری ہے جس کیلئے اساتذہ گھر گھر جا کر معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز کلر سیداں کے نواحی علاقہ ڈیر خالصہ کی ڈھوک عزیزہ آباد میں بے نظیر انکم سپورٹ سروئے پروگرام کے دوران سکول ٹیچر جب سروئے کیلئے ایک گھر میں داخل ہوا تو اہل خانہ نے معلومات فراہم کرنے کی بجائے اس کیساتھ بدتمیزی شروع کر دی اور سرکاری لیٹر پھاڑ دیا اور بعد ازاں کمرے میں بند کر کے پولیس طلب کر لی تا ہم اس دوران اساتذہ کی نگرانی پر مامور سپروائزر نے تھانے پہنچ کر ٹیچر کی جان چھڑائی۔ادھرسرکاری ڈیوٹی کے دوران ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سرکاری دستاویز پھاڑنے پر اساتذہ کرام میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور آج سے انہوں نے سروئے نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کا کہنا تھا کہ جب تک انہیں مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی اس وقت تک وہ ڈیوٹی نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ تحصیل کلر سیداں میں ساڑھے تین سو کے قریب اساتذہ بے نظیر انکم سپورٹ سروئے کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ اور کلرسیداں کے جاری اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعرات چوآخالصہ کے تمام اور کلرسیداں کا کمبیلی صادق فیڈرز صبح نو بجے سے دن دو بجے تک مرمت کے لیئے بند رہیں گے
According to the announcement issued by IESCO sub-division Choa Khalsa and Kallar Syedan, all the feeders of Choakhalsa and Kambeeli Sadiq will be closed for repairs from 9:00 am to 2:00 pm on Thursday.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ اور کلرسیداں کے جاری اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعرات چوآخالصہ کے تمام اور کلرسیداں کا کمبیلی صادق فیڈرز صبح نو بجے سے دن دو بجے تک مرمت کے لیئے بند رہیں گے جس سے کمبیلی صادق،ڈریال،پھلینہ،درکالی سیداں،درکالی شیر شاہی،مرزا کمبیلی،منگلورہ،جسوالہ،موہڑہ پھڈیال،پرانا سروھا،کنوھا،سہوٹ،چواخالصہ،میرگالہ خالصہ،پیر ہالی،سرصوبہ،پنڈورہ حیال،پنڈورہ ہردو،شاہ خاکی،دھانگلی،انچوھا،منیاندہ،الف چوک،سکرانہ،نلہ مسلماناں،کھڈ،بناہل اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
سارہ ناصر انٹر تحصیل کر اٹے چیمپین شپ کلر سیداں میں اختتام پذیر ہو گئی
Sara Nasir Inter Tehsil Karate Championship ends in Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سارہ ناصر انٹر تحصیل کر اٹے چیمپین شپ کلر سیداں میں اختتام پذیر ہو گئی جس میں تحصیل کلرسیداں کے 150سے زائد کر اٹے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔چیمپین شپ کا افتتاح شیخ توقیر احمد، چوہدری آصف اور سید غیور احمد نے کیا۔
خطہ پوٹھوہار کی معروف مذہبی وسماجی شخصیت حاجی محمد کاظم برطانیہ کے شہرکونٹری میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
Haji Mohammad Kazim passed away in Coventry
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—خطہ پوٹھوہار کی معروف مذہبی وسماجی شخصیت حاجی محمد کاظم برطانیہ کے شہرکونٹری میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے ایک تعزیتی ریفرنس جامعۃ العلوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کی جس میں درجنوں علمائے اکرام نے بھرپور شرکت کی اور مرحوم کی دینی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاگیا اور کہا گیا کہ مرحوم درجنوں دینی مدارس کے معاون تھیان کی وفات سے دینی حلقے ایک مدبر رہنما سے محروم ہوگئے ہیں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کے بعد دعائے مغفرت بھی کی گئی۔