Kallar Syedan; Ch. Irfan Ahmed is announced the President of Kallar Syedan Bar Association.
کلرسیداں بار کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا گیا چیئرمین الیکشن بورڈکلر سیداں بار ایسوسی ایشن راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ کے جاری اعلان کے مطابق چوہدری عرفان احمد کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے صدر
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلرسیداں بار کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا گیا چیئرمین الیکشن بورڈکلر سیداں بار ایسوسی ایشن راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ کے جاری اعلان کے مطابق چوہدری عرفان احمد کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے صدر، بانو بی بی جنرل سیکرٹری جبکہ محمد ابراہیم نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ کے لئے دو امیدواروں ادریس جونیئر اور حیدر علی کے نام ووٹر فہرست میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے اور اس سیٹ پر دوبارہ انتخابات کیلئے اب پنجاب بار کونسل کی جانب سے جو بھی ہدایت موصول ہو گی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ادہر راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ نے ارکان الیکشن کمیشن کی جانب سے نتائج زبردستی چھیننے کے الزامات کی بھی تردید کردی اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔
Kallar Syedan; According to the announcement made by Chairman Election Board Kallar Syedan Bar Association Raja Gulfraz Ahmed Advocate, Chaudhry Irfan Ahmed has been elected President of Kallar Syedan Bar Association, Bano Bibi General Secretary and Mohammad Ibrahim Vice President. Meanwhile, two candidates for the post of Joint Secretary, Idrees Jr. and Haider Ali, had their nomination papers rejected due to non-inclusion in the voters’ list. The directive will be received and implemented. Meanwhile, Raja Gulfraz Ahmed Advocate also denied the allegations of forcible snatching of results by members of the Election Commission and said that no such incident had taken place.
حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے یو سی میناندہ میں تحریک کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب
Hafiz Mansoor Zahoor Langarial addressed the inauguration ceremony of the movement’s office at UC Mainanda
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ملک کو درپیش مسائل اورگرداب سے نکالنے کاواحدراستہ نظام مصلفے کے نفاز میں ہے ہم نے تحریک پاکستان میں قوم سے اسلامی ریاست کا وعدہ کیا اور تہتر برسوں سے مسلسل وعدہ خلافی کرتے چلے آ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک کے صوبائی رہنما حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے یو سی میناندہ میں تحریک کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سرپرست یوسی منیاندہ مفتی محمود اختر نقشبندی،حاجی محمد شریف،ٹھیکدار منگا، خلیفہ صوفی ضمیر،صوفی سید رسول،حافظ مختار، ملک تصور اقبال، ساجد سیفی، ماسٹر طالب، حافظ شیر علی زمان کے علاوہ کارکنان نے شرکت کی،خلیفہ مفتی محمود اختر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی پہروپیوں سے نجات حاصل کرنے کے لیئے تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کریں رکنیت سازی میں حصہ لیں اور ملک میں مساوات اور انصاف پر مبنی نظام مصطفے کی جدوجہد میں شریک ہو کر دنیا و آخرت میں سرخرو ہوں۔
آفتاب حسین سکنہ لونی جسیال کا پولیس مقدمہ درج
Aftab Hussain resident Loni Jasiyal registers police case
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آفتاب حسین سکنہ لونی جسیال کا پولیس مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شام گھر مہمان آئے ہوئے تھے
کہ مسماۃ غزالہ پروین دختر کریم خان اور اس کے بھائی واجد حسین نے میرے گھر آ کر میری بیوی صغیر ہ بیگم کو پتھر مارے جو کہ عرصہ تین ماہ سے حاملہ تھی جس سے اس کا حمل ضائع ہو گیا۔پولیس نے درخواست وصول کر کے متاثرہ خاتون کو طبی معائنہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ریفر کر دیااور حتمی نتیجہ ڈاکٹری موصول ہونے پر جیسی بھی صورتحال ہوئی حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
روڈ کیساتھ جھاریوں میں لکڑی از قسم چیل 26 لاگ پڑے ہوئے تھے یہ لکڑی ملزمان قمر،عامر،فیصل،آفتاب،وقار نے آگے سمگل کرنے کیلئے یہاں چھپا رکھی تھی
The accused Qamar, Aamir, Faisal, Aftab and Waqar hid the timber in the bushes along the road.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—انچارج فاریسٹ گارڈعمار علی سکنہ بھلاکھر نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا میں گزشتہ روز اپنے ایریا میں موجود تھا اس دوران مسعود اختر بلاک آفیسر کلر سیداں نے بذریعہ موبائل فون ڈھوک کلیال پہنچنے کی ہدایت دی اورجب میں وہاں پہنچا تو ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راولپنڈی نارتھ فاریسٹ ڈویژن،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راولپنڈی گزارہ ڈویژن،ایس ڈی ایف او کہوٹہ،آر ایف او گزارہ رینج کہوٹہ، اجمل بلاک آفیسر کہوٹہ،مسعود اختر بلاک آفیسر کلر سیداں،وقاض احمد فاریسٹ گارڈ،عمارعلی فاریسٹ گارڈ موقع پر موجود تھے اور روڈ کیساتھ جھاریوں میں لکڑی از قسم چیل 26 لاگ پڑے ہوئے تھے یہ لکڑی ملزمان قمر،عامر،فیصل،آفتاب،وقار نے آگے سمگل کرنے کیلئے یہاں چھپا رکھی تھی۔
بروز منگل دوبیرن اور ابرار شہید فیڈر مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے
On Tuesday, Doberan and Abrar Shaheed feeders will be closed for repairs from 9 a.m. to 2 p.m.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز منگل دوبیرن اور ابرار شہید فیڈر مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے جس سے دوبیرن کلا ں،کھناہدہ،سکوٹ،دھمالی،ستھوانی،جوچھہ ممدوٹ،سروہا،پنڈ بینسو،بھورہ حیال،بھورہ نصیب،چونترہ،سیوڑہ،کاکا،صحی،بھلاکھر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
تعزیت
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن منیرہ یامین ستی وفات پر تعزیت کے لیئے ان کے گھر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے مرحومہ کی بچیوں اور ان کے بھائی بلال یامین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے منیرہ یامین کی پارٹی کے لیئے خدمات کو بیحد سراہا اور مرہم نواز اور پارٹی قیادت کی جانب سے بھی خصوصی طور پر فیملی سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منیرہ یامین کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی مرحومہ مسلم لیگ ن کا اثاثہ تھیں ان کی اچانک وفات سے اہل خانہ کے علاؤہ مسلم لیگ ن بھی ایک لائق ذہین اور تربیت یافتہ سیاسی کارکن سے محروم کو گئی ہے ادہر مسلم لیگی رہنماؤں ملک ابرار، سردار نسیم، جاوید اخلاص نے بھی بلال یامین سے تعزیت کی اور منیرہ یامین کے درجات کی بلندی کیلے دعا کی۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض،سابق چیئرمین درکالی معموری فضل حسین،الحاج اسلم بانی،حوالدار محمود علی جنجوعہ نے قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر الحاج محمد نواز کھوکھر کی وفات پر ان کے بھائی محمد افضل کھوکھر سے دلی تعذیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی ہفتے کے دوران ان کے دو بھائیوں کی اچانک وفات بہت بڑا صدمہ ہے اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر عظم کی توفیق بخشے۔