Kallar Syedan; Police operation, accused involved in motorcycle theft arrested
کلر سیداں پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،ملزم سانول رضا کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل ہنڈا 125 برآمد۔ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو کہ تھانہ کہوٹہ کے مقدمات میں بھی چالان ہو چکا ہے۔موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں ملوث ملزم کو ایس ایچ او کلر سیداں غضنفر عباس کی سربراہی میں ایس ائی راجہ محمد عماد اور پولیس ٹیم نے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ملزم سے مزید انٹروگیشن جاری ہے ملزم کے انکشاف پر دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا ادہر ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی طرف سے کلر سیداں پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔
Kallar Syedan; Police operation, accused involved in motorcycle incident arrested, stolen motorcycle Honda 125 recovered from the possession of accused Sanol Raza. The accused has a previous record which has also been challaned in Kahuta police station cases. Motorcycle theft incidents The accused was traced and arrested by SI Raja Muhammad Emad and police team headed by SHO Kallar Syedan Ghazanfar Abbas. Further interrogation of the accused is underway. Other accomplices and facilitators will also be arrested SP Saddar Zia-ud-Din Ahmed commended the Kallar Syedan police team.
کلر سیداں میں سات مختلف مقامات پر نمائشی پلاٹ لگوا کر ان میں کھاد،بیچ اورسپرے مفت فراہم کر دیا
Exhibition plots have been set up at seven different places in Kallar Syedan and fertilizers, batches and sprays have been provided free of cost.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پروگرام لیڈر پاکستان ریسرچ کونسل اسلام آباد ڈاکٹر سکندر تنویرنے کہا ہے کہ انہوں نے کلر سیداں میں سات مختلف مقامات پر نمائشی پلاٹ لگوا کر ان میں کھاد،بیچ اورسپرے مفت فراہم کر دیا ہے تا کہ گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے اور دیگر کاشتکار بھی محکمانہ سفارشات پر عمل کر کے اپنی فی ایکٹر پیداوار کو بڑھا سکیں۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت یوم کاشتکاراں کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راولپنڈی سعدیہ بانو نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے محکمہ زراعت کی جانب سے گندم کی پیداوار میں اضافے کے قومی منصوبے کے تحت پیداوار مقابلے برائے 2020/21کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہی ہیں جس میں لاکھوں روپے کے انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے گندم کی جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے بھی حکمت عملی جاری کر دی ہے جس پر عمل کر کے کاشتکار اپنی گندم کی فصل کو ان جڑی بوٹیوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔تقریب کا اہتمام محکمہ زراعت (توسیع) کلر سیداں اورپاکستان ریسرچ کونسل کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔تقریب میں این اے آر سی ڈاکٹر عرفان احمد،انجینئر محمد شاہ، ڈاکٹر رضا اللہ،انجینئر مزمل حسین نے پروجیکٹر کی مدد سے زمینداروں کو گندم کی پیداوار بڑھانے والے عوامل سے اگاہ کیا۔تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت محمود اعوان بھی موجود تھے۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کچہر ی کا انعقاد احسن اقدام ہے
Conducting Revenue Public Service Court on the direction of Chief Minister Punjab is a good move
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاویدنے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کچہر ی کا انعقاد احسن اقدام ہے۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت کچہر ی میں درستگی ریکارڈ، فرد، ڈومیسائل و انتقالات کا اجراء،رجسٹری اور ریونیو اور دیگر متفرق درخواستوں پر فوری حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سمیت،تحصیلدار،سب رجسٹرار،قانونگو،پٹواری اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں آنے والوں کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کی بدولت ایک ہی چھت تلے عوام کے ریونیو سے متعلقہ ہمہ قسم مسائل حل ہو رہے ہیں۔ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا آغاز وزیر اعلی پنجاب کی عوام دوستی کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع اور تحصیل کی سطح پر ہر ماہ ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں ریونیو افسران و پٹواری شہریوں کے مسائل و شکایت کے ازالہ اور ان کے حل کیلئے موجود ہوتے ہیں۔کچہر ی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے متعدد سائلین سے محکمہ ریونیو سے متعلقہ درخواستیں وصول کیں اور موقع پر احکامات جاری کئے۔
کلر سیداں کے اولڈ کلر سیداں اور کلر سٹی جبکہ چوآخالصہ سب ڈویژن کے تمام فیڈرز صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بجلی بند رہیگی
Choa Khalsa sub-division will be without power from 9:00 am to 2:00 pm.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آئیسکو کلرسیداں اور چوآخالصہ سب ڈویژنوں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز ہفتہ کلر سیداں کے اولڈ کلر سیداں اور کلر سٹی جبکہ چوآخالصہ سب ڈویژن کے تمام فیڈرز صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بجلی بند رہیگی جس سے چوکپنڈوری سے کلر سیداں چوآخالصہ دھانگلی نلہ مسلماناں بناھل تک کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی متاثرہ علاقوں میں چھپر،پنڈوری،نندنہ منگرال،نمب،میرا سنگال،لونی سلیال،منگال،ڈھوک خدابخش,کلرسیداں شہر،پنڈی روڈ،گوجرخاں روڈ،چوا روڈ،مرید چوک،منگلورہ،جسوالہ،موہڑہ پھڈیال،پرانا سروھا،بنک چوک،کنوھا،سہوٹ،میرگالہ خالصہ،پیر ھالی،سرصوبہ شاہ،انچھوھا،منیاندہ،پنڈورہ ہردو،پنڈورہ حیال،شاہ خاکی،دھانگلی،الف چوک،سکرانہ، نلہ مسلماناں اور بناھل میں بجلی بند رہے گی۔