Kahuta; In a meeting with Punjab CM Sardar Usman Bazdar, Raja Saghir Ahmed MPA approved a sports complex equipped with modern facilities and issued a directorate.
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے راجہ صغیر احمد ایم پی اے کی ملاقات میں تحصیل کہوٹہ کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیئے جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس کمپلیکس اور کرکٹ اسٹیڈیم، جمازیم کی منظوری دے کر ڈائریکٹو جاری کر دیا۔
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ راجہ صغیر احمد ایم پی اے کی ملاقات میں تحصیل کہوٹہ کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیئے جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس کمپلیکس اور کرکٹ اسٹیڈیم، جمازیم کی منظوری دے کر ڈائریکٹو جاری کر دیا۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ،کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمود، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال، ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی نے سرکاری رقبہ پر گزشتہ کئی ماہ سے کام جاری رکھا ہوا تھا۔ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں سپورٹس کمپلیکس، جمنازیم اور کرکٹ گراؤنڈ پر گزشتہ ادوار میں دعوے اور اعلانات تو بہت کیئے گئے۔ مگر کسی نے نوجوانوں کے اس مطالبے پر کوئی توجہ نہ دی، راجہ صغیر احمد مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیو ں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔ یہ کسی تحفہ سے کم نہ ہے۔ میرا مشن علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے۔ اہلیان کہوٹہ نے اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ،کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمود، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال، ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک انقلابی اقدام قرار دیا ہے۔ اور علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ راجہ صغیر احمد ایم پی اے کی درخواست پر تحصیل کہوٹہ کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیئے جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس کمپلیکس،کرکٹ اسٹیڈیم اور جمازیم کی منظوری دے دی۔
Kahuta; In a meeting with Punjab Chief Minister Sardar Usman Bazdar, Provincial Parliamentary Secretary Jail Raja Sagheer Ahmed MPA approved a sports complex equipped with modern facilities for young players of Kahuta Tehsil and a cricket stadium
کہوٹہ شہر میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی حدود کے اندر تین بڑے میگا پراجیکٹس حکومتی نمائندوں اور انتظامیہ کی توجہ کے منتظر۔
Three major mega projects within the limits of Kahuta City Municipal Committee are awaiting the attention of government representatives and administration.
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی حدود کے اندر تین بڑے میگا پراجیکٹس حکومتی نمائندوں اور انتظامیہ کی توجہ کے منتظر۔ ادوالہ، دھپری،ملحقہ آبادی کے سینکڑوں گھرانے شہر کی حدود میں عرصہ دراز سے رہنے کے باوجود پانی جیسی بنیادی سہولت اور ضروریات سے محروم ہیں۔ اندرون شہر پنجاڑ چوک تا مچھلی چوک،سخی سبزواری چوک تا پنجاڑ چوک،مین بازار اور قدیر بازار،چھنی بازار،تھانہ روڈ جگہ جگہ سے گہرے گڑھوں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ شہر کا واحد بائی پاس کیپٹن (ر) بنارس کھٹڑ مرحوم رہائش گاہ تا السمیع سی این جی پنڈی روڈ کلر بائی پاس سے گاڑیوں تو در کنار پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے۔ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے کروڑوں فنڈز کو خرچ کرکے شہریوں کو پانی، سڑکوں کی سہولت فراہم کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کے شہر یوں سیاسی وسماجی شخصیات، تحریک انصاف کے عہدیداران،ورکرز نے درجنوں کی تعداد میں اخباری نمائندوں کو تحریری بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے جان بوجھ کر مزکورہ منصوبے مکمل نہ کیئے۔ جس کی وجہ سے لوگوں نے ان کو مسترد کر دیا۔ شہریوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ، ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد،راجہ خورشید ستی صدر کہوٹہ، سیکرٹری گڈ گورننس کرنل (ر) ظفر عباسی اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال سے مطالبہ کیا ہے۔ کہ ان منصوبوں پر توجہ دیکر فوری گرانٹ جاری کریں۔ اور شہریوں کی تکلیف کا ازالہ کریں۔