Kahuta; Meeeting held at the AC office to discuss major projects briefing
کہوٹہ اے سی آفس میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی زیر صدارت میٹنگ ,بڑے منصوبوں پر مشاورت کی گئی
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ اے سی آفس میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی زیر صدارت میٹنگ صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ خورشیدستی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی راجہ ارشدمحمود آف بھورہ حیال،جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف، تحصیل میونسپل اتھارٹی کے سب انجینئرشارخ، کہوٹہ سٹی تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری راجہ عبدالمنان، سیکرٹری اطلاعات تحصیل کہوٹہ تظرف حسین ستی نے شرکت کی اس میٹنگ کا مقصد تحصیل کہوٹہ میں اجتماعی لحاظ سے بڑے منصوبوں پر مشاورت کی گئی اور مختلف راے دی گئی جس میں کہوٹہ میں واٹر سپلائی سکیم کو مکمل طور پر ہر گھر میں پہنچانے کے حوالے سے چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے اپنا لاے عمل دیا راجہ طارق محمود ناظم اعلیٰ تحصیل کہوٹہ بھی رہ چکے ہیں اس وقت بھی انہوں نے واٹر سپلائی سکیم دی تھی جس کا آج تک دوسری حکومتیں فعال نہ کر سکی لیکن جیسے ہی راجہ طارق محمود مر تضیٰ چیئرمین آر ڈی اے تعینات ہوے سب سے پہلا کام کہوٹہ سٹی محلہ آڑہ سے مٹوڑ چوک تک 45 لاکھ کی واٹر سپلائی سکیم منظور کروائی جس میں اہم کردار صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ خورشیدستی کا ہے اس واٹر سپلائی سکیم کی کل لمبائی 9ہزار فٹ سے زیادہ کی ہے جو اس وقت مکمل طور پر فعال ہے اور اہل علاقہ محلہ آڑہ وارڈ نمبر 5 وارڈ نمبر 8 مٹور چوک سے ملحقہ آبادی اس سے مستفید ہو رہی ہے کہوٹہ کے مقامی لوگ تحریک انصاف اورچیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ اورصدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ خورشیدستی کے مشکور ہیں جنہوں نے چالیس سال بعد اس واٹر سپلائی سکیم کو نئے سرے سے اس کو اپ گریڈ کیا پچھلے چالیس سال سے کہوٹہ میں نون لیگ کی حکمرانی رہی لیکن افسوس وہ ناکام رہے اس کے علاوہ سب انجینئر شارخ صاحب کی موجودگی میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے بتایا کہوٹہ کی تمام واٹر سپلائی سکیموں کو ایک نقشے کے تحت ریکارڈ کا حصہ بناہیں تاکہ اس کو پورے کہوٹہ میں ایک پروپر چینل کے تحت ڈسپلن کے ساتھ اس پر کام مکمل کیا جا سکے جس کے لیے راجہ طارق مرتضٰی نے بڑے فنڈ کے لیے کوشش تیز کر دی ہیں جو کہ 20 سے 22 کروڑ کے لگ بھگ ہو گی انشائاللٰہ جلد ہی اس پر اہل کہوٹہ کو خوشخبری دی جاے گی جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے سراہا اور ایسے اجتماعی کاموں کا خیر مقدم کیا ایسے پراجیکٹ سے کسی فرد واحد کسی سنگل محلہ یا وارڈ کا فاہدہ نہیں بلکہ پورے کہوٹہ کے لیے اجتماعی فاہدہ ہو گا خوشی کی بات یہ ہے چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ پوری تحصیل کہوٹہ میں ڈویلپمنٹ اور اجتماعی کاموں میں مکمل دلچسبی رکھتے ہیں اور محنتی انسان ہیں اس کے ساتھ تحصیل روڈ ملینیم میرج ہال روڈ کو میونسپل فنڈ کے زریعے مکمل کیا جاے گا اور کہوٹہ شہر اربن شمالی ون اور اربن شمالی ٹو میں چالیس لاکھ کے فنڈ اسٹریٹ لائٹس کی مد میں لگاے جا چکے ہیں جن کی تعداد 256 ہے جو تقریبا چار کلو میٹر کا ایریا بنتا ہے جو ڈسپلے تو ہو چکی لیکن ابھی فعال ہونا باقی ہے اس کے علاوہ شہر کی اندرونی سڑکیں بھی کارپٹ کی جاہیں گیچیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے بتایا کہ وہ اپ روٹین کے ساتھ تحصیل کہوٹہ کے لوگوں کے ساتھ بیٹھا کریں گے اور کہوٹہ کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگز کیا کریں گے تاکہ لوگوں کے بنیادی مساہل میں کمی لانے کی کوشش کی جاے۔
Kahuta; The meeting was chaired by Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza and Assistant Commissioner Kahuta Rabia Sial at Kahuta AC Office. President PTI Kahuta Raja Khurshid Satti, Deputy General Secretary Rawalpindi District Raja Arshad Mahmood of Bhura Hayal, General Secretary Kahuta Tehsil Raja Altaf , Tehsil Municipal Authority Sub Engineer Shah, Kahuta City PTI General Secretary Raja Abdul Manan, Tehsil Information Secretary Tehsil Kahuta Tazaraf Hussain Satti attended the meeting. The purpose of the meeting was to consult on collective major projects in Tehsil Kahuta and give different opinions.
انجینئر راجہ نزاکت پر مکمل اعتماد کا اظہار ,حاجی محمد نصیر آف دھمالی
Expressing full confidence in Engineer Raja Nazakat, Haji Muhammad Naseer of Dhamali
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یونین کونسل بھلاکھر کی ممتاز سیاسی وسماجی شحضیت حاجی محمد نصیر آف دھمالی نے کہا ہے کہ ہم انجینئر راجہ نزاکت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے نشانہ بشانہ کھڑے ہونگے ان خیالات کا اظہاریونین کونسل بھلاکھر کی ممتاز سیاسی وسماجی شحضیت حاجی محمد نصیر آف دھمالی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کاہ راجہ نزاکت ایک محب وطن شہری ہے اور غربیوں کا دکھ درد اپنے اندر رکھتے ہیں حلقہ پی پی 7کے حوالے سے ان سماجی خدمات اور عوام کے ساتھ رابطہ ایک اچھی سوچ ہے راجہ نزاکت حسین کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا حلقہ پی پی سیون میں ان کی دبنگ انٹری سے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہو گی ہے۔
تعزیت
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائرڈ)کا حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری مر حومین کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی۔ لواحقین سے اظہار تعزیت جبکہ اپنے ووٹروں سپورٹروں سے بھی ملاقات کی۔گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان (ریٹائرڈ)امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ ماسٹر محمد زبیر، شیخ منیر احمد، راجہ مجیب اللہ، عدیل افضل،ذوالفقار علی ستی اور کبیر احمد جنجوعہ کے ہمراہ مختلف یونین کونسلوں کا دورہ مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری مر حومین کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیاانہوں نے صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ،سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس اختر،برگیڈئیر عباس جنجوعہ(ریٹائرڈ) اور ڈاکٹر خالد جنجوعہ کی والدہ محترمہ،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان کے بہنوئی حاجی شریف کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض کی بیٹی کی وفات پر سابق ایم پی اے راجہ محمد علی اور دیگربلدیاتی ممبران کا اظہار تعزیت۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماسابق ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض کی دخترکی وفات پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی و سابق ایم پی اے راجہ محمد علی،سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری حاجی شفقت محمود، صدر پریس کلب کہوٹہ و معروف کالم نگار راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی،راجہ فیصل منور،سید راحت علی شاہ،چوھدری ضیارب منہاس،محمد اعجاز بٹ، انجینئر راجہ نزاکت حسین امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ،ن لیگی رہنماء تنویر ناز بھٹی، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔