DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police arrested a gang member from Choa Khalsa involved in vehicle transactions scam in Kallar Syedan

کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر محمد مدثر نے گاڑیوں کے لین دین میں ملوث نوسربازوں کے گروہ کا ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر محمد مدثر نے گاڑیوں کے لین دین میں ملوث نوسربازوں کے گروہ کا ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر سنیپ چیکنگ پر تھے کہ اس موقع پر مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا جو بعدازاں اشتہاری نکلا۔اشتہاری مجرم کا تعلق کلر سیداں کے نواحی علاقہ محلہ اکبری چوآ خالصہ سے بتایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق مجرم اشتہاری تقریبا چار برسوں سے گاڑیوں کے لین دین کے سلسلہ میں لوگوں سے پیسے لے کر رفوچکر ہو جاتا تھا۔اشتہاری مجرم طارق محمود کا تعلق محلہ اکبری چوآ خالصہ سے ہے۔گرفتار ملزم چار سال قبل کلر سیداں کے تاجر دلنواز فیصل خان کو بھی لاکھوں کاچونا لگایا۔ جس کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج ہے۔

Kallar Syedan; Police Sub-Inspector Muhammad Mudassir arrested an accomplice of a group of con gang involved in vehicle transactions while raids are being carried out to arrest others. The alleged culprit is said to be from Mohalla Akbari Choa Khalsa on the outskirts of Kallar Saydan. A case has been registered against him in Kallar Syedan ​​police station.

جرائم کی روک تھام اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم میں ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک کی نمایاں کارکردگی

Significant performance of Highway Patrol Post Ghousia Chowk in Crime Prevention and Road Safety Awareness Campaign

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جرائم کی روک تھام اور روڈ سیفٹی آگاہی مہم میں ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک کی نمایاں کارکردگی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ کی خصوصی ہدایت پر چوکی انچارج غوثیہ چوک اصغر سلطان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رواں سال میں روڈ سیفٹی مہم کے دوران 469 افراد کو ریسکیو کیا جبکہ منشیات،اسلحہ اور دیگر مختلف نوعیت کے جرائم کی 37 ایف آئی آر کا استغاثہ تھانہ کو دیا اور موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہنے کے لیے سختی سے عملدرآمد کراتے ہوے والدین سے شورٹی بانڈز لیے گئے۔انچارج چوکی سب انسپکٹر اصغر سلطان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی گرین پنجاب اور گرین شاہرات پروگرام میں بھی پٹرولنگ پوسٹ کے عملہ نے بھر پور حصہ لیا۔پٹرولنگ پولیس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے مکمل آگاہ ھے اور اسی بنا پر رواں سال میں بیٹ کی حدود میں کوئی بھی سنگین جرم نہ ہونے پایا ھے جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ پٹرولنگ پولیس زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

صداقت علی عباسی کی درخواست پر شاہ باغ سے نوتھیہ شریف اور روات کلر روڈ سے ددھار نجار سڑکوں کی مرمت کی منظوری

Approval for road repair of Nothia Sharif from Shah Bagh and Dadhar Najjar roads from Rawat Kallar Road at the request of Sadaqat Ali Abbasi

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی درخواست پر شاہ باغ سے نوتھیہ شریف اور روات کلر روڈ سے ددھار نجار سڑکوں کی مرمت کی منظوری دے دی ہے پی ٹی آئی کے رہنما خاکسار مخدوم حسین نے سڑکوں کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے لوگوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہے اب بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والوں کو باز آ جانا چاہیئے

نااہل اور سیلیکٹڈ وزیراعظم اب اداروں کی پیچھے چھپ رہے ہیں, محمد نوید بھٹی

Incompetent and selected Prime Minister is now hiding behind the institutions, Muhammad Naveed Bhatti

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے نااہل اور سیلیکٹڈ وزیراعظم اب اداروں کی پیچھے چھپ رہے ہیں انہیں اپنی نااہلی اور ناکامیوں کا اعتراف کر کے مستعفی ہو جانا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کے لیئے آنے والے حلقہ پی پی دس کے رہنما سابق چیئرمین لوھدرہ محمد نوید بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام تر دباؤ اور سازشوں کے باوجود پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی تمام کوششیں دم توڑ چکی ہیں۔ بے نظیر شہید کی قبر پر فاتحہ پڑھنے اور پھول چڑھانے پر کوئی شرمندگی نہیں انہوں نے جمہوریت کی طویل جنگ لڑی ہے ملک میں جمہوریت کی بات کرنے والوں کے خلاف سازشیں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر ملک میں مہنگائی بے روزگاری بجلی تیل کے نرخوں میں بارہا مرتبہ اضافہ کرنے والوں نے لوگوں کو دھوکہ دیا ہم ان کی نااہلیوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

سابق ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض کی دختر انتقال کر گئیں

Former Nazim Kallar aSyedan Sheikh Hassan Riaz’s daughter passed away

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض کی دختر انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقددوس،شیخ ساجد الرحمان،راجہ شہزاد یونس،محمد زبیر کیانی،راجہ فیصل منور،سید راحت علی شاہ،چوھدری شفقت محمود،چوھدری ضیارب منہاس،محمد اعجاز بٹ،چوھدری محسن نوید سیٹھی،راجہ ظفر محمود،چوھدری توقیراسلم،شیخ حسن فیاض،صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد،حاجی طارق تاج،ڈاکٹر طارق ریاض،شیخ خورشید احمد،نمبردار اسد عزیز اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

لر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر جاسم کنول راہی اور چوھدری صداقت حسین کے ہمراہ کلرسیداں کے سابق ناظم شیخ حسن ریاض سے ملاقات کی اور ان کی دختر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد ارسلان قریشی،سٹی صدر شیخ حسن فیاض،تنویر ناز بھٹی اوردیگر بھی موجود تھے۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— صحافی راجہ نوید حسین کی اہلیہ کی وفات پر پریس کلب کلر سیداں کا تعزیتی اجلاس گزشتہ روز زیر صدارات شیخ ثاقب شبیر منعقد ہوا جس میں اکرام الحق قریشی، عابد زاہدی، قیصر اقبال ادریسی، چوہدری شہباز رشید، جاوید اقبال، پرویز اقبال، زاہد فاروق، چوہدی محمد اشفاق،یاسر ملک نے شرکت کی اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button