Kallar Syedan; Violation of SOPs at hotels, auto workshops, spare parts shops and service stations on Kallar Syedan Doberan Road, Fines handed out
کلر سیداں دوبیرن روڈ پر ہوٹل، آٹو ورکشاپ،سپیئر پارٹس کی دکانوں اور سروس اسٹیشن پر ایس او پیز کی خلاف ورزی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید نے کلر سیداں دوبیرن روڈ پر ہوٹل، آٹو ورکشاپ،سپیئر پارٹس کی دکانوں اور سروس اسٹیشن پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر آٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ دریں اثناء اے سی نے بنیادی مرکز صحت بھلاکھر کا بھی اچانک دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے معاملات چیک کئے۔اے سی نے اس موقع پر حاضری رجسٹر اور ادویات چیک کیں اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت جاری کی۔ادھر چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر نے بچت بازار کا دورہ کیا آمدورفت میں رکاوٹ کا باعث بننے والی متعدد ریڑھیوں کو قبضہ میں لے لیا۔انفورسمنٹ انسپکٹر زائد حیدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
Kallar Syedan; Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramisha Javed imposed a total fine of Rs.18000 Violation of SOPs at hotels, auto workshops, spare parts shops and service stations on Kallar Syedan Doberan Road, Meanwhile, the AC also paid a surprise visit to the Primary Health Center, Bhalakhar and checked the hygiene issues. Officer municipality Kallar Syedan Sahibzada Imran Akhtar visited Bachat Bazaar and seized several locomotives which were obstructing the traffic. Enforcement Inspector Zaid Haider was also with him.
تاجروں کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ ملک شاہد غفور پراچہ
Protecting traders and resolving their problems is a top priority. Malik Shahid Ghafoor Paracha
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی و صدر پنجاب ملک شاہد غفور پراچہ نے کہا ہے کہ تاجروں کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔تاجربرادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ہر دور میں اس کا اہم کردار رہا ہے۔مسائل کے حل کیلئے صفوں میں اتحاد ناگزیر ہے۔مسائل پیدا ہی حل ہونے کیلئے ہوتے ہیں بس ان کو حل کرنے کا جذبہ ہونا چاہئے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کے روز کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوری میں انجمن تاجران چوکپنڈوری کے منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی ایک تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کیساتھ جائز مطالبات کے حق میں گفت و شنید کے راستے کو ترجیح دی جائے اگر انتظامیہ پھر بھی بات ماننے کو تیار نہ ہو تو پر امن احتجاج کو آخری آپشن کے طور پر استعمال کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وہ گفتگو کرنا بھی جانتے ہیں اور احتجاج کرنا بھی جانتے ہیں مگر ایسی صورت میں مسائل کے حل کیلئے گفت و شنید بہترین راستہ ہے۔انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ ٹیکس کو ایشو نہ بنائیں کیونکہ ہمارے ملک کو ٹیکس کی ضرورت ہے۔کاروبارکی صورت میں ٹیکس گزار بنیں۔ملک کا قرض ٹیکس ادا کرنے کی صورت میں ہی اتارا جا سکتا ہے، انہوں نے تاجروں کو یقین دلایا کہ جیسی بھی صورت ہو ہم انجمن تاجران کیساتھ ہیں۔جنرل سیکرٹری آل پاکستان موبائل ایسوسی ایشن و صدر ایمپیریل مارکیٹ ساجد حسن بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین اتفاق و اتحاد اور مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہے۔احتجاج سے قبل مذاکرات کا آپشن استعمال کیا جانا تاجروں اور انتظامیہ دونوں کے مفادمیں بہتر ہے۔تقریب سے مرکزی صدر انجمن تاجران راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوکپنڈوری شہر کلر سیداں تحصیل کا دوسرا بڑا شہر ہے مگریہاں انتظامی معاملات بھی ہیں جنہیں حل کرنا ضروری ہے۔شہر میں جرائم پیشہ سرگرمیوں کو روکنے کیلئے شہر میں 16 کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دہئے گئے ہیں جس سے چوری کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔نائب صدر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی سردارمحمد مشتاق،صدر انجمن تاجران گوجرخان راجہ محمد جواد،سرپرست اعلی ڈاکٹر راجہ جہانگیر جنجوعہ،محمد رشید،راجہ آفتاب احمد جنجوعہ،راجہ محمد اشفاق،حاجی ریاست علی،صوفی ضابر حسین و دیگر بھی موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے نو منتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن بھی جاری کئے۔
ریٹائرڈ بنک آفیسر معروف سماجی کارکن محمد فدا انتقال کر گئے نمازجنازہ سوئیں چیمیاں میں ادا کی گئی
Retired Bank Officer Leading Social Worker Muhammad Fida Passed away in Sui Cheemian
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ریٹائرڈ بنک آفیسر معروف سماجی کارکن محمد فدا انتقال کر گئے نمازجنازہ سوئیں چیمیاں میں ادا کی گئی جس میں صاحبزادہ بدر منیر،ملک جمیل عادل،ملک فیاض سندھو،راجہ ظفر محمود،شیخ محمد حنیف،شیخ ظفر جاوید، چوہدری توقیر اسلم، مرزا ارشد عنایت، تنویر اختر شیرازی اور دیگر نے شرکت کی۔
پولیس نے دوران گشت موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا
Police registered a case for affixing fake number plates on a motorcycle
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—)کلر سیداں پولیس نے دوران گشت موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل جسے افتخار حسین نامی موٹر سائیکل سوار چلا رہا تھا کو روک کر اس کی جانچ پڑتال کی گئی توموٹرسائیکل کے عقبی سائیڈ پر نصب نمبر پلیٹ پر ”شانی”تحریر تھا جس کی پنجاب وہیکل ویری فکیشن سے معلومات کرنے پر نمبر پلیٹ بغیر ریکارڈ پائی گئی۔پولیس نے موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیا۔
تعزیت
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جمعیت علماء برطانیہ وجامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کے سرپرست مولانا عبد الرشید ربانی کے داماد محمد ایوب خان علالت کے باعث برطانیہ میں انتقال کرگئے مرحوم برصغیر پاک وہند کے مشہور معقولی ومنقولی عالم دین مولانا محمد رسول خان ہزاروی کے نواسہ تھے۔ جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں مرحوم محمد ایوب کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر جے یوآئی تحصیل کلر سیداں کے راہنماء اور جامعہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے تعزیتی کلمات میں کہا کہ ہم ممتاز عالم دین مولانا عبدالرشید ربانی اور انکے پورے خاندان سے مسنون تعزیت کرتے ہیں انکے غم میں برابر کے شریک ہیں رنج وغم کی اس گھڑی میں ہم آپکے کے لیے دعاگو ہیں موت اٹل حقیقت ہے جس سے کوئی ذی روح بچ نہیں سکتا ہم سب نے بھی اس کا ذائقہ چکھنا ہے اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔