Kallar Syedan; Death anniversary of Benazir Bhutto observed by PPP Kallar Syedan
پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کی رہائش گاہ پر سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی دانشمندانہ سوش اور لاجواب قیادت کی بنیاد پر پاکستان کو عالمی سطح پر ایک پیچان ملی۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت بحیثیت ایک قوم ہماری ایک بہت بڑا نقصان ہے۔جن شدت پسندوں قوتوں نے ان پر حملہ کیا وہ پاکستان کی بقاء کے خلاف ہیں۔بھٹو گھرانے نے جمہوریت کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے بے نظیر کی شہادت تک کسی کو انصاف ملا نہ کبھی ملے گا۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر ظلم اور نا انصافی کیخلاف آواز اٹھانے کا حوصلہ رکھتی تھیں۔تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے نظیر تھی اور ہمیشہ بے نظیر ہی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر کی بیٹی تھی جس نے ایٹم پاور کی بنیاد رکھی۔ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر ایک فلسفے کا نام ہے جسے کوئی نہیں مٹا سکتا۔اظہر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا بے نظیر بھٹو نے ہر شہری کے حقوق کی جنگ لڑی۔بھٹو خاندان پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے مگر انہوں نے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔بدر بشیر،عاطف اعجازبٹ،بلال چغتائی نے بھی خطاب کیا۔سابق تحصیل صدر راجہ جاوید لنگڑیال،سٹی صدر نوید اختر مغل، نصیر اختر بھٹی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی گئی۔
Kallar Syedan; A ceremony was held at the residence of PPP President Muhammad Ijaz Butt in Tehsil Kallar Syedan on the occasion of the death anniversary of former Prime Minister Mohtarma Benazir Bhutto in which District President Chaudhry Zaheer Sultan in his address said that The martyrdom of Mohtarma Benazir Bhutto as a nation is a great loss to us as a nation. The extremist forces that attacked her are against the survival of Pakistan. The Bhutto family made everlasting sacrifices for democracy. From the execution of Zulfiqar Ali Bhutto to the martyrdom of Benazir Bhutto. He said that Ms. Benazir Bhutto had the courage to raise her voice against oppression and injustice. Muhammad Ijaz Butt while paying homage to Benazir Bhutto Shaheed said that she was unique and will always remain unique. He said that Benazir Bhutto was the daughter of a great leader who laid the foundation of nuclear Power. Zulfiqar Ali Bhutto and Benazir Bhutto are the names of a philosophy which no one can erase. Addressing the gathering, Azhar Bhatti said that Benazir Bhutto The battle for civil rights was fought. Bhutto family did not compromise on principles. Badr Bashir, Atif Ejaz Butt, Bilal Chughtai also addressed the gathering. Naseer Akhtar Bhatti and others were also present on the occasion. At the end of the ceremony, prayers were offered for Mohtarma Benazir Bhutto Shaheed.
کلرسیداں میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام خاندانی نظام میں درپیش چیلنجز اور ہماری ذمہ داریوں کے سلسلہ میں فیملی تربیت گاہ
Family Training Center held by Jamaat-e-Islami Family
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے خلاف کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی ناقص پالیسیوں سے ملکی مسائل میں اضافہ ہوا ہے جس سے معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ حکمران مسلسل عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کر رہے ہیں۔پی ڈی ایم کے نام سے اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ کرپشن کسز سے معافی اور اقتدار کا حصول ہے۔جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کر رہی ہے۔اللہ کے دین کو غالب کرنے کیلئے جماعت اسلامی سیاست میں آئی جبکہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے سیاست میں آتے ہیں۔ جماعت اسلامی کا کردار بندہ ایمانی کا کردار ہے۔جو پارٹی سیاست سے باہر ہوجائے اس کا شیرازہ بکھر کر رہ جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلرسیداں میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام خاندانی نظام میں درپیش چیلنجز اور ہماری ذمہ داریوں کے سلسلہ میں فیملی تربیت گاہ سے خطاب کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مقابلے میں گوجرانوالہ میں ہونے والا جماعت اسلامی کا جلسہ کامیاب ترین جلسہ تھا۔31 جنوری کو انشاء اللہ سرگودھا میں ایک بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں جس کے بعد ہم مختلف جگہوں پر جلسے منعقد کریں گے اورقوم کو باور کروائیں گے کہ عام انتخابات میں ان کی اصل چوائس پاکستان جماعت اسلامی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جو وعدہ کرتی ہے پورا کرتی ہے اور اقتدار میں نہ رہتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس میں ماروثیت ہے نہ ہی کرپشن کا کوئی الزام۔سابق صوبائی امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ تنویر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرہ اخلاقی بے راہ روی کا شکار ہو کر ادب و آداب کو بہت پیچھے چھوڑ گیا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ مغربی کلچر کو اپنانا ہے۔ تقریب میں شاہ فیصل مسجد کے امام اور اسلامی یونیورسٹی میں شعبہ اسلامیات کے اسسٹنٹ انچارج پروفیسر نوید الطاف،امیر جماعت اسلامی کلر سیداں زون جاوید اقبال،ضلعی نائب امیر خالد محمود مرزا اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب میں الخدمت کے رضا کاروں،سکولز کے بچوں اور ڈونرز میں شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔
کلرسیداں میں تیزی سے پھیلتا ہوا کورونا،اموات کا سلسلہ بھی جاری،کئی معروف شخصیات کورونا کو شکست دینے میں کامیاب
Many celebrities succeed in defeating Corona
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں تیزی سے پھیلتا ہوا کورونا،اموات کا سلسلہ بھی جاری،کئی معروف شخصیات کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہیں ان میں پنجاب بار کونسل کے رکن چوھدری واصف علی ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر چوھدری اخلاق حسین،سابق نائب ناظم سموٹ چودھری بابر ضمیر اور دیگر شامل ہیں۔دوسری جانب شہری نہ فیس ماسک پہننے کا تکلف کرتے ہیں نہ سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہیں ادہر معروف معالج ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لاڈلے حسن کے مطابق شہریوں کی بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا دیہات میں تیزی سے پھیل رہا ہے کلرسیداں شہر،چوآخالصہ،بھلاکھر،پنڈ بینسو،میرگالہ خالصہ،حیال پنڈورہ اور دیگر دیہات شامل ہیں۔ادھر کورونا کی دوسری لہر میں بیشتر اموات نمونیاسے ہو رہی ہیں۔
راجہ محمود اختر کیانی کی گاؤں موہڑہ سلیال میں منعقدہ تقریب چہلم
Dua e Chelum observed for late Raja Mahmood Akhtar Kiyani in Morra Saliyal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف عالم دین مولانا عبد الحمید سیالوی نے کہا ہے کہ والدہ کے قدموں تلے جنت ہے تو والد جنت کا دروازہ ہے بلاشبہ نیک اولاد والدین کے لیئے بہترین صدقہ جاریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئیں چیمیاں میں معروف نوجوان سیاسی رہنما راجہ راحت محمود کیانی کے والد محترم راجہ محمود اختر کیانی کی گاؤں موہڑہ سلیال میں منعقدہ تقریب چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا بچوں کی اسلامی خطوط پر تعلیم و تربیت والدین کی ذمہ داری ہے جو والدین اپنی اس ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوتے ہیں ان کی اولاد ان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی انہیں یاد رکھتی ہے اور ان کے ایصال ثواب کا اہتمام کرتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین بچوں کو سکول کالج کے ساتھ ساتھ انہیں مساجد بھیجنے کا بھی اہتمام کریں تاکہ سب کی دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی بہتر ہو سکے۔