Kallar Syedan; A case has been registered against 22 accused, including the groom, for violating the Sound System Act.
کلر سیداں پولیس کی کاروائی،شادی کے تقریب میں اونچی آواز میں فحش گانے، رقص و سرور،ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر دولہا سمیت 22 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں پولیس کی کاروائی،شادی کے تقریب میں اونچی آواز میں فحش گانے، رقص و سرور،ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر دولہا سمیت 22 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،موقع سے دو خواجہ سراؤں سمیت 18ملزمان گرفتارمزید تفتیش جاری ہے۔کلر سیداں پولیس نے رات گئے محلہ معصوم نگر میں اونچی آواز میں فحش گانے اور شور شرابے پر چھاپہ مارا ملزمان اونچی آواز میں کھلی جگہ پر ساونڈ سسٹم لگا کر فحش گانوں پر فحش ڈانس اوربوس وکنار کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں محمد اکرم،عاقب خان،غلام قمر،عنصر نذیر،رضوان علی،شفقت علی،غلام شبیر،شمریر اقبال،شاہ زیب،ارسلان محمود،خضر عباس،غلام مصطفی،محمد حارث،سیف الدین،احمد حسن، عدیل ممتاز جبکہ عروسہ خان خواجہ سراء اور ہیر خان خواجہ سراء شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ایچ او کلر سیداں غضنفر عباس کی سربراہی میں افضل محمود ایس آئی،محمد عماد ایس آئی اور پولیس ٹیم نے کی۔
Kallar Syedan; A case has been registered against 22 accused, including the groom, for violating the Sound System Act, singing obscene songs, dancing and singing loudly at a wedding party. 18 accused, including two eunuchs, were arrested on the spot. Further investigation is underway. Police raided Mohalla Masoom Nagar last night on loud obscene songs and loud noises. The accused were performing obscene dances and kissing on obscene songs by installing sound system in an open space. Among the arrested accused are Mohammad Akram, Aqib Khan. Ghulam Qamar, Ansar Nazir, Rizwan Ali, Shafqat Ali, Ghulam Shabbir, Shamir Iqbal, Shahzeb, Arsalan Mahmood, Khidr Abbas, Ghulam Mustafa, Muhammad Haris, Saifuddin, Ahmad Hassan, Adeel Mumtaz while Arousa Khan Khawaja Sara and Heer Khan Khawaja The action against the accused was taken by SHO Kallar Syedan Ghazanfar Abbas led by Afzal Mahmood SI, Mohammad Emad SI and police team.
کلر سیداں پولیس کی کاروائی،3 قمار باز گرفتارمقدمہ درج
Kallar Syedan police operation, 3 gamblers arrested, case registered
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں پولیس کی کاروائی،3 قمار باز گرفتارمقدمہ درج۔کلر سیداں پولیس کو دھمالی کے مقام پر مرغوں کی لڑائی پر جواء کے متعلق اطلاع ملی تھی جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر 3 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔جواء کے داؤ پر لگی رقم 10ہزار روپے04عدد موبائل فون،05 موٹر سائیکل،اصیل مرغا و دیگر آلات قمار بازی کو قبضہ میں لے لیا۔قماربازوں کے خلاف کاروائی ایس ایچ او کلر سیداں غضنفر عباس کی سربراہی میں راجہ محمد عماد ایس آئی اور پولیس ٹیم نے کی۔ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،ملزمان کے انکشاف پر دیگر قمار بازوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں گارڈ کے مزاحمت کرنے پر ڈاکؤوں کی فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں قریبی گھر کے اندر بچہ فائر لگنے سے جاں بحق
Robbers fire on guard in Bahria Town Phase 8 area of Rawat, Child killed
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں گارڈ کے مزاحمت کرنے پر ڈاکؤوں کی فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں قریبی گھر کے اندر بچہ فائر لگنے سے جاں بحق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود، ایس پی صدر اور ایس ایچ او روات نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم ملزمان فیز 8 کی ایک زیر تعمیر عمارت میں گئے، گارڈ کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی پولیس کے سینئر افسران اور تفتیشی و فرانزک ٹیمیں موقعہ پر موجود ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں،گردونواح کے علاقوں میں ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔