DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Village Narali groundwater contaminated by the discharge of chemical waste from PPL Ahdi Oil Field

پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ کے کیمیائی فضلہ کے اخراج سے موضع نڑالی کا زیر زمین پانی آلودہ، آلودہ پانی گاؤں کے زیریں حصے میں موت بانٹنے لگا

گوجرخان,دولتالہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )— پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ کے کیمیائی فضلہ کے اخراج سے موضع نڑالی کا زیر زمین پانی آلودہ، آلودہ پانی گاؤں کے زیریں حصے میں موت بانٹنے لگامعدے مثانے جگر اور گردوں کے بیسیوں مریض اذیت میں مبتلا، لیبارٹری رپورٹس کے بعد ماہرین نے جانداروں کے لیے پانی ناقابل استعمال قرار دے دیا، تاریخی قصبے کے بڑے حصے میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت، متاثرین نے مسئلے سے آگاہ کرنے کے لیے آئل فیلڈ کے ایڈمن کو درخواست دے دی، مکین علاقہ کا مینجنگ ڈائریکٹراور جنرل منیجرپی پی ایل آہدی آئل فیلڈ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل گوجرخان کے تاریخی قصبہ نڑالی کے نوجوانوں اسد علی مرزا، سید اسد علی گیلانی، طارق محمود جرال، ملک محمد اشرف، سید جابر علی گیلانی اور ملک قمرنے محمد جاوید ایڈمن آفیسر پی پی ایل آہدی آئل فیلڈ کو بتایا کہ آئل فیلڈ گزشتہ کئی سالوں سے جو کیمیائی فضلہ خارج کررہی ہے اس کی وجہ سے نڑالی ڈیم کا پانی آلودہ ہوچکا ہے، ڈیم کی آلودگی کا اثر زیر زمین پانی کا ذخیرے پر پڑا ہے، مکین علاقہ نے جب اپنے زیر استعمال کنووں اور بورز کے پانی کا لیبارٹری ٹیسٹ کرایا تو پتہ چلا کہ نڑالی گاؤں کے زیریں حصے کے مکینوں کے بورز اور کنووں کا پانی جانداروں کے لیے ناقابل استعمال ہوچکا ہے لوگ دور دور سے پانی لانے پر مجبور،وفد نے اپنی دی گئی درخواست کے ساتھ تمام کنووں اور بورز کے پانی کی لیب رپورٹس بھی درخواست کے ساتھ پیش کیں، وفد میں شامل سید اسد علی گیلانی نے ایڈمن آفیسر کوبتایا کہ ہمارے ہر گھر میں تین سے چار افراد گردوں، مثانے اور معدے کے مریض موجود ہیں اور خبردار کیا کہ اگر ہفتے کے اندر مثبت پیش رفت نہ ہوئی تو ہم اپنی نسلوں کو بچانے کے لیے راست اقدام کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Gujar Khan; Due to the chemical waste that the oil field has been discharging for the last several years, the water of Narali Dam has become polluted. The pollution of the dam has affected the ground water reservoir.

After conducting laboratory tests, it was found that the water of the boreholes and wells of the residents of the lower part of Narali village has become unusable for living beings.

People were forced to fetch water from far and wide. Syed Asad Ali Gilani, a member of the delegation, told the admin officer that there are three to four people in each of our houses with kidney, bladder and gastrointestinal diseases and warned that if positive reports are submitted within a week. If not, we reserve the right to take direct action to save our future generations.

Show More

Related Articles

Back to top button