DailyNewsKallar SyedanPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Eid Milad-un-Nabi procession ends peacefully, In Rawalpindi police tighten security

عید میلاد النبیﷺ کے جلوس پرامن طورپراختتام پذیر،راولپنڈی پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…عید میلاد النبیﷺ کے جلوس پرامن طورپراختتام پذیر،راولپنڈی پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات،عید میلاد النبیﷺ کے موقعہ پر جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے، آری پی او اور سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ،سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو ڈیوٹی کے متعلق ہدایات دیں۔تفصیلا ت کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کے جلوس پرامن طورپراختتام پذیر ہو گئے،راولپنڈی پولیس کی جانب سے عیدمیلاد النبیﷺ کے جلوسوں کو پر امن بنانے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے،عید میلاد النبیﷺ کے موقعہ پر جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے،ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر اور سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے مرکزی جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا،مرکزی جلوس کے آغاز سے قبل جلوس کے روٹ کی مکمل سرچنگ وسویپنگ کی گئی،جلوس کے روٹ میں آنے والی گلیوں،ڈائیورژن پوائنٹس اوردیگر راستوں کوکنٹینر ز، بیرئیراورخاردارتاروں کے ذریعے بند کیاگیا،جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے تھے جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے بھی موثر انتظاما ت کیے گئے تھے،آرپی او راولپنڈی عمران احمر نے سیکورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے سنیئر پولیس افسران کو ہدایات دی کہ ڈیوٹی کو بار بار چیک اور ربریف کریں، ڈیوٹی کو الرٹ رکھتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نظری رکھی جائے، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے جلوس کے پر امن اختتام پر پولیس افسران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی جانفشانی اور انتھک محنت کے باعث عید میلاد النبیﷺ بخیریت گزرا جو کہ قابل تحسین ہے۔

تھانہ ویسٹریج پولیس کی فوری کاروائی،16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم ساتھی سمیت چند گھنٹوں میں گرفتار،

Westridge police arrested a man and his accomplice for raping a teenage boy

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ویسٹریج پولیس کی فوری کاروائی،16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم ساتھی سمیت چند گھنٹوں میں گرفتار، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ ویسٹریج پولیس کو متاثرہ لڑکے نے درخواست دی کہ رحمان اللہ کام دلوانے کے بہانے بیٹھک میں لے گیا اور زبردستی میرے ساتھ زیادتی کی اور اویس باہر کھڑا ہو کر نگرانی کرتا رہا، جس پر ویسٹریج پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کیا، ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 16سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم رحمان اللہ اور اُس کے ساتھی اویس کو گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سزا دلوائی جائے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف اہم کاروائی،بذریعہ ریڈ وارنٹ گرفتارہونے والے قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجرم سمیت 04

گرفتار

RAWALPINDI: Police in a major operation against notorious criminals have arrested four persons, including a wanted (Category A) wanted criminal, in a case of murder and attempted murder.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف اہم کاروائی،بذریعہ ریڈ وارنٹ گرفتارہونے والے قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجرم سمیت 04گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجرم شہزاد سلیم کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے خلیق احمد نوجوان کو قتل جبکہ ایک راہ گیر اور بچی کو زخمی کر دیا تھا،اشتہاری مجرم قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مرکزی ملزم تھا جو گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا،جس کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ریڈ ورانٹ حاصل کر کے بیرون ملک سے ڈی پورٹ کروا کر گرفتار کیا گیا،اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں، اشتہاری مجرم سال 2018سے مندرہ پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجرم سردار بہروز عرف آکاش کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم ڈکیتی کے مقدمہ میں چند ماہ سے تھانہ سٹی پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ایک اور کاروائی کرتے کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرم مختار احمد اور محمد اشفاق کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم مختار احمد چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں تھانہ گلبرک فیصل آباد جبکہ اشتہاری مجرم محمد اشفاق چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں تھانہ جھنگ بازار کو مطلوب تھے جو قانونی کاروائی کے بعد متعلقہ تھا نوں کے حوالے کیے جائیں گے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور اُ ن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گرجا روڈ چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ اور مزاحمت کرنے پر 04ملزمان گرفتار

04 accused arrested for firing and resisting a police party during a raid on Garja Road area of Saddar Baruni police station

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گرجا روڈ چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ اور مزاحمت کرنے پر 04ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ضر ر اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا،ریڈ کے دوران مقدمے میں نامزد ملزم لعل گل اور یعقوب پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہوئے،جن کا تعاقب کیا گیا،تعاقب کے دوران لعل گل نے پسٹل سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی،پولیس نے مناسب حکمت عملی اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کوقابو کر کے ملزم لعل گل کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد کر لیا،اسی دوران 20/25اشخاص مسلح ڈنڈا و اسلحہ آتشیں آگئے، جنہوں نے پولیس پارٹی سے مزاحمت شروع کر دی اور اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی،جنہوں نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کرتے ہوئے ملزمان کو چھڑایا اور روڈ کی طرف بھاگے، جن کا پولیس پارٹی کے ہمراہ تعاقب کر کے 04ملزمان ابراہیم خان، ظفر خان، آصف خان اور اجمل خان کو گرفتار کر لیا،ملزم ابراہیم خان کے قبضہ سے پسٹل30بور برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،گرفتار ملزمان سے دیگر ملزمان کے متعلق معلومات حاصل کر کے اُن کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی صدر نے ایس ایچ او صدر بیرونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانو ن ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، گرفتارملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کہٹرے میں کھڑا کیا جائے۔

پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار

Pothohar Division Police crackdown on drug dealers and liquor suppliers, arrest 02 accused

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار،01کلوسے زیادہ چرس اور 50 بوتل شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے منشیات فروش عادل خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو400گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ او صدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر عمیر حسن کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے50بوتل شراب برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس پی پوٹھوہار نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

راولپنڈی پولیس کی آتش بازوں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار

Rawalpindi police operation against firework sellers, 03 accused arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی آتش بازوں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والے 02ملزمان نبیل اقبال اور محمد عثمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد ہوا، ایس ایچ ا و وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والے ملزم محمد شعبان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button