Kallar Syedan; A seminar on human rights awareness organized in Kallar Syedan in collaboration with the British Council.
برٹش کونسل کے تعاون سے انسانی حقوق سے متعلق اگاہی کے حوالے سے کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… برٹش کونسل کے تعاون سے انسانی حقوق سے متعلق اگاہی کے حوالے سے کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔کوارڈینیٹر برٹش کونسل مریم عنصر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق سے مراد بنیادی حقوق اور آزادیاں ہیں جو کسی قومیت،جنس،سماجی گروہ بندی،رنگ و نسل، مذہب،زبان یا رتبے سے قطع نظر ہر شخص کو حاصل ہیں۔انسانی حقوق کا عالمی منشور 1948میں وسیع تر آزادی کی فضا میں معاشرتی ترقی اور قانی کی عملداری کے ذریعے ان حقوق کے تحفظ پر مبنی اہم عوام کی تشریح کرتا ہے۔بچوں،خواتین،اقلیتوں،محنت کشوں کے حقوق کے علاوہ سماجی،شہر،معاشی،قانونی،ثقافتی اور اراضی کے حقوق بھی بنیادی انسانی حقوق کے زمرے میں آتے ہیں۔دنیا کا ہر مذہب برابری کی سطح پر بنیادی انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی،سیاسی عدم استحکام اور جاگیرداری نظام،بے روزگاری،ناانصافی اور غربت کے زیر اثر ہمارے ملک میں انسانی حقوق کے معاملات بہت پجیدہ اور گھمبیر ہیں۔ہمیں مثبت رویوں کیلئے قومی سوچ کا فروغ نہایت ضروری ہے۔تمام مذاہب انسانی حقوق کے تحفظ، رواداری اور اہم آہنگی کا درس دیتے ہیں۔ماہر تعلیم سید زبیر احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی قانون کی زو سے ہر شخص کو ممکنہ حد تک اعلی ترین معیاری صحت کا حق حاصل ہے اور حکومتوں پر فرض ہے کہ وہ صحت عامہ کو درپیش خطرات کی روک تھام اور ضروت مندوں کی طبی نگہداشت کیلئے ضروری اقدامات کریں۔انسانی حقوق کا قانون یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ صحت عام کو سنگین خطرات اور قوم کی زندگی کیلئے پر خطر قومی ہنگامی حالات میں بعض حقوق پر پابندیاں جائز ہو سکتی ہیں بشرطیکہ ان کا قانونی جواز ہو،انسانی وقار کا احترام ضروری ہے۔انسانی حقوق کی پاسداری ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ہمیں ایسی پالیسیاں متعارت کرانی چاہیں جن میں لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ انہیں اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس دلائیں۔پر امن معاشرے کی بقاء کیلئے مذاہب کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بھائی چارے کی فضاء قائم کرنی ہو گی۔اس دوران ایک نجی سکول کے طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز اور تقاریر کے ذریعے انسانی حقوق اور مساوات کے فلسفے کو اجاگر کیا۔تقریب میں منتظم پروگرام شہزاد اکبر بٹ نے بھی خطاب کیا۔
Kallar Syedan; A Seminar on Human Rights Awareness was organized in Kallar Syedan in collaboration with the British Council. Speaking on the occasion, British Council Coordinator Maryam Ansar said that human rights refer to fundamental rights and freedoms of any nationality, gender. , Social grouping, race, religion, language or status are enjoyed by everyone.