DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Full representation of Kallar Syedan in PDM meeting in Gujranwala Full participation of leaders and workers of PPP, PML-N and Jamiat Ulema-e-Islam

گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں کلرسیداں کی بھرپور نمائندگی پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں اور کارکنان کی بھرپور شرکت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں کلرسیداں کی بھرپور نمائندگی پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں اور کارکنان کی بھرپور شرکت،کہیں بھی شرکا کے راستے میں انتظامیہ یا پولیس نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی کلرسیداں کے دو سابق ارکان پنجاب اسمبلی انجینئر قمرالسلام راجہ اور محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ سابق بلدیاتی چیئرمینوں محمد نوید بھٹی،محمد زبیر کیانی،ظفر عباس مغل،راجہ فیصل منور،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،شاھد اکبر گجر،تنویر ناز بھٹی،سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،صوفی ضابر حسین،صوبیدار غلام ربانی،زین العابدین عباس،عامر محمود بھٹی ایڈووکیٹ،شیخ ندیم احمد،حسن سرائیکی،چوہدری نعیم بنارس،حاجی طارق تاج،شیخ سلیمان شمسی،شاہد جمیل عباسی،شیخ وسیم اکرم،جبران صفدر کیانی،حق نواز ارائیں،توصیف شیراز چوہدری،تنویر شیرازی،ملک کمال اسحاق جبکہ پیپلز پارٹی کے قافلے کی قیادت پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کلرسیداں سے کی قافلے میں تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ،چوہدری محمد ایوب، وحید یونس ستی ایڈووکیٹ،نوید مغل،نصیر اختر بھٹی،چوہدری ثالث،راجہ صبور،عاطف اعجاز بٹ،اظہر محمود بھٹی،بدر بشیر،ماسٹر طاہر اور دیگر شامل تھے جبکہ جے یو آئی کے قافلے کی قیادت تحصیل امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کی۔

Kallar Syedan; Full representation of Kallar Syedan in PDM meeting in Gujranwala, Full participation of leaders and workers of PPP, PML-N and Jamiat Ulema-e-Islam at the rally. The Pakistan Democratic Movement is holding its first rally as part of its countrywide anti-government campaign in Gujranwala.

روات ڈکیتی معہ قتل کا ڈراپ سین، رقم کی لالچ میں بزرگ شہری کو قتل کرنے والا شخص مقتول کا ذاتی ملازم نکلا

Rawat robbery with murder drop scene, the man who killed a senior citizen in greed for money turned out to be the victim’s personal employee

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… روات ڈکیتی معہ قتل کا ڈراپ سین، رقم کی لالچ میں بزرگ شہری کو قتل کرنے والا شخص مقتول کا ذاتی ملازم نکلا،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چند ایام قبل بزرگ شہری سجاد ظہیر کو قتل کردیا گیا تھا، مقتول کے قتل کا مقدمہ ڈکیتی معہ قتل کی دفعات کے تحت خالہ زاد بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا مقتول نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اپنا مکان تعمیر کروا رہا تھا، مقتول کے پاس گھر تعمیر کروانے کے لیے رقم موجود تھی ایس ڈی پی او صدر سرکل ضیاالدین احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او روات یاسر مطلوب کیانی اور ان کی ٹیم نے ملزم بختی گل کو گرفتار کر لیا ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے رقم کی لالچ میں بزرگ شہری کو قتل کرنے کے بعد چھ لاکھ کی رقم چھین لی تھی روات پولیس نے ملزم کے قبضہ سے مسروقہ رقم چھ لاکھ روپے اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کر لیا۔

ڈریال میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والی پانچ سالہ (ل) سی ایم ایچ کھاریاں میں زندگی کی بازی ہار گئی

Five-year-old girl, who was critically injured in a cylinder explosion in village Dariyal passed away

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں کے نواحی علاقہ ڈریال میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والی پانچ سالہ (ل) سی ایم ایچ کھاریاں میں زندگی کی بازی ہار گئی جسے جمعہ کی شام آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بیان کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ جمعرات کے روز گاؤں ڈریال میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں چار بچیوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ کھاریاں شفٹ کر دیا گیا تھا جہاں پانچ سالہ بچی دم توڑ گئی ہے۔

کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف ایک اور کارروائی میں 192 بوتل شراب برآمد کر کے شکیل ایوب کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

In another operation against drug dealers, Police recovered 192 bottles of liquor and registered a case against Shakeel Ayub.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف ایک اور کارروائی میں 192 بوتل شراب برآمد کر کے شکیل ایوب کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔شراب سپلائلر کیخلاف یہ کارروائی تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر غضنفر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔انہوں نے بتایا کہ شراب سپلائی کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ادھر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی صدر راولپنڈی نے ایس ایچ او اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔

شاہین پبلک سکول و کالج کلر سیداں کی معلمہ نگہت نے طلبہ طالبات کے والدین سے غربت کا رونا رو کر لاکھوں روپے کی ادھار رقم جمع کی اور پھر خاموشی سے چلتی بنی

Shaheen Public School teacher Nighat collected a loan of millions of rupees from parents and then disappeared.

www.pothwar.com / Shaheen school

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں کے معروف نجی تعلیمی ادارے کی معلمہ بچوں کے والدین سے لاکھوں روپے بٹور کر رفوچکر ہو گئی شاہین پبلک سکول و کالج کلر سیداں کی معلمہ نگہت نے طلبہ طالبات کے والدین سے غربت کا رونا رو کر لاکھوں روپے کی ادھار رقم جمع کی اور پھر خاموشی سے چلتی بنی ابتدا میں متاثرین نے مدرسہ کی انتظامیہ سے رجوع کیا تو انہوں نے کوئی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا بعد ازاں لوگوں نے وزیراعظم پورٹل پر اس کی شکایت کی تو محکمہ تعلیم اور مدرسہ انتظامیہ بھی خواب غفلت سے بیدار ہوئے۔

راجہ فیاض کیانی انتقال کرگئے نماز جنازہ پنڈ بینسو میں ادا کی گئی

Raja Fayaz Kiyani passed away in Pind Bainso

Raja Fayaz Kiyani

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق کونسلر یوسی نلہ مسلماناں راجہ فیاض کیانی انتقال کرگئے نماز جنازہ پنڈ بینسو میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان،چوہدری محمدایوب، محمداعجازبٹ، ہارون ہاشمی، راجہ ربنواز، چوہدری شفقت محمود،راجہ نواز جنجوعہ،غلام نبی بٹ، قاضی عرفان،اظہربھٹی،راجہ غلام قنبر،راجہ امداد حسین،چوہدری ذوالفقار،بلال قیوم چغتائی،راجہ زعفران،عمر فاروق،اصغر کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات 32 سالہ نرس آسیہ پروین کورونا وائرس کی زد میں آ گئی

Asiya Parveen, a 32-year-old nurse posted at THQ Hospital Kallar Syedan, has contracted the corona virus.

www.pothwar.com/ THQ Hospital, Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات 32 سالہ نرس آسیہ پروین کورونا وائرس کی زد میں آ گئی جسے اس کی رہائش گاہ واقع ہسپتال کالونی کلر سیداں میں آئیسو لیٹ کر دیا گیا ہے۔متاثرہ نرس کے شوہر اور اس کے بیٹے کے نمونے بھی حاصل کئے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button