Kahuta; Convey of PML-N activist depart for Gujranwala protest rally
ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں سے ن لیگیوں کے بڑھے بڑھے جلوس گوجرنوالہ مرکزی جلسے میں شر کت کے لیے روانہ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں سے ن لیگیوں کے بڑھے بڑھے جلوس گوجرنوالہ مرکزی جلسے میں شر کت کے لیے روانہ۔ سابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کی نگرانی میں جلوس روانہ ہوئے۔کہوٹہ، کلر سیداں،گوجرخان، مری، کوٹلی ستیاں، راولپنڈی سے ہزاروں کارکنان گوجرنوالہ مرکزی جلسے میں شر کت کے لیے روانہ ہوئے سابق ایم این اے ملک ابرار، سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص،ایم پی اے زیب انساء اعوان،سابق ایم پی اے راجہ محمد علی،سابق ایم پی اے انجینئر راجہ قمر السلام،سابق ایم پی اے شوکت بھٹی،،سابق بلدیاتی نمائندئے سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض، سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد، سابق چیئرمین یوسی لوہدراں نوید بھٹی،ن لیگی رہنماء ڈاکٹر محمدعارف قریشی،ن لیگی رہنماء ظریف راجہ، سابق امیدوار برائے چیئرمین تنویر ناز بھٹی،نوجوان ن لیگی رہنماء راجہ رومان سعید،سر فراز احمد قریشی، حافظ عبد القیوم عباسی،خرم عباسی، ہمایوں عباسی، سعید عباسی سمیت دیگر ہزاروں کی تعداد میں ن لیگی رہنماء گوجرنوالہ جلسے میں شر کت کے لیے ریلی کے صورت میں روانہ ہوئے ا س موقع پر ن لیگی کارکنان دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا،وزیر اعظم نواز شر یف کے فک شگاف نعرئے بھی لگاتے رہے۔
Kahuta; Large processions of N-Leagues from all tehsils of Rawalpindi district left for Gujranwala to participate in the central meeting. The procession left under the supervision of former members of National and Provincial Assemblies and local body representatives.
اندرون شہر کی سٹر کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار انتظامیہ کہوٹہ لمبی تان کر سو گی ہے
Kahuta administration negligence has caused inner road to collapse in Kahuta city
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اندرون شہر کی سٹر کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار انتظامیہ کہوٹہ لمبی تان کر سو گی ہے سڑ ک ٹوٹنے کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں۔ایم این اے حلقہ این ستاون بھی اپنے حلقے کی عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ کر اپنے آپ تک محدود ہو کر رہ گئے۔تفصیل کے مطابق ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون اور تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی عدم توجہی کی وجہ سے اندرون شہر کہوٹہ کی تمام سڑ کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیں ہیں کلر چوک، مین بازار، چھنی بازار، بوہڑ بازار، مچھلی چوک، مٹورچوک، ذبحہ خانہ چوک، قدید بازار کی تمام سڑ کیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اے سی کہوٹہ،سی او کہوٹہ جس کو تحریک انصاف کی حکومت میں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے مر ضی سے دفتر میں آنا اور واپس جانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے شہر کے مسائل پر نہ تو انتظامیہ کوئی توجہ دیتی ہے نہ ہی ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون اہل علاقہ نے سخت مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا موجود ہ حکومت نے بہت مایوس کیا ہے میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی نا اہلی عوام علاقہ چیخ چیخ کر کہ رہی ہے کہ بیریر نصب کیا جائے تا کہ ہیوی ٹریفک کو بازار کی جانب سے روکا جائے مگر انکو ٹس سے مس نہ ہے تحصیل کہوٹہ میں عرصہ دراز سے تعینات افسران نے کہوٹہ کو سونے کی چڑیا بنا لیا۔ اعلی حکام سے اپیل ہے انکا فل فور تبادلہ کیا جائے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کہوٹہ ڈاکٹر محمد ضمیر کیانی اور رہنما ء تحریک انصاف چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کے فارم ہاؤس پر ملاقات
Dr. Muhammad Zameer Kayani, Assistant Director, Department of Agriculture, Kahuta and Inayatullah Satti, Chairman, PTI, Chairman, Zakat Committee, President meet Press Club, Kahuta, met Raja Imran Zameer at his farmhouse.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کہوٹہ ڈاکٹر محمد ضمیر کیانی اور رہنما ء تحریک انصاف چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کے فارم ہاؤس پر ملاقات۔ زراعت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔گذشتہ روز سنیئر صحافی وکالم نگار صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمرا ن ضمیر کے فارم ہاؤس بمقام دوپری میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کہوٹہ ڈاکٹر محمد ضمیر کیانی اور رہنما ء تحریک انصاف چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی نے جا کر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمرا ن ضمیرسے ملاقات کی اس موقع پر جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی،ممبران پریس کلب کہوٹہ افتخار احمد ٖغوری، احتشام کیانی،ارسلان کیا نی اور راجہ عثمان ضمیر بھی موجود تھے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کہوٹہ ڈاکٹر محمد ضمیر کیانی نے صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمرا ن ضمیرسے زراعت کے شعبے پر تفصیلی گفتگو کی۔
تعزیت
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی پی پی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی اورنوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت فیاض کیانی (مرحوم) کی وفات پر گہرئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ہے اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ فیاض کیانی (مرحوم) انتہائی نیک،ملنسار، خوش اخلاق اوردرد دل رکھنے والے انسان تھے وہ سماجی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے وہ پی پی پی کا بھی ایک بڑا سر مایہ تھے ان کی وفات سے جہاں پارٹی کو نقصان ہوا ہے وہاں پر علاقہ بھی ایک مخلص انسان سے محروم ہو گیا ہم ان کی موت اہلیان علاقہ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے ہم اس غم کی گھڑی میں ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا گو ہیں اللہ پاک ان کی قبرکی منزلیں آسان فرماہیں آمین۔