DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Fears of second wave of Coronavirus in Tehsil Kallar Syedan, Ex Naib Nazim Choa Khalsa on ventilator with coronavirus

کلرسیداں میں کورونا کی واپسی ,سابق ناظم یوسی چوآخالصہ الحاج حبیب بھٹی کورونا کے باعث اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور گزشتہ تین ایام سے وینٹیلیٹر پر ہیں

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں میں کورونا کی واپسی ایک شخص جاں بحق،متعدد دیگر اس کی لپیٹ میں ہیں محکمہ صحت کلر سیداں کے مطابق راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں داخل کلرسیداں کے اسی سالہ مریض کی وفات ہوئی ہے ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا ان کے لواحقین کے سمپلز لے لیئے گئے ہیں کلرسیداں کے ایک نجی تعلیمی ادارے کی معلمہ کا بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ستر سے زائد طلبہ طالبات اور اساتذہ کے نمونے لیبارٹری ارسال کر دیئے گئے ہیں جبکہ سابق ناظم یوسی چوآخالصہ الحاج حبیب بھٹی کورونا کے باعث اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور گزشتہ تین ایام سے وینٹیلیٹر پر ہیں اسی طرح محکمہ صحت نے ٹکال کے ایک پرائمری سکول کی معلمات اور طالبات کے بھی نمونے حاصل کر لیئے ہیں ڈی ڈی ایچ او کلرسیداں ڈاکٹر سید عابد علی نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ماسک پہنیں سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں دوسرے لوگوں سے میل جول ہاتھ ملانے گلے ملنے سے مکمل پرہیز کریں سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔

Kallar Syedan; According to the Health Department, an 80-year-old patient of Kallar Syedan, who was admitted to a hospital in Rawalpindi, has died. His Corona test was positive. Samples of his family members have been taken. Former naib Nazim UC Choa Khalsa Alhaj Habib Bhatti is undergoing treatment at a private hospital in Islamabad for corona and has been on a ventilator for the past three days.

پارٹی رہنما مولانا ڈاکٹر محمد عادل کے قتل کی شدید مذمت

Strong condemnation of the assassination of party leader Maulana Dr Muhammad Adil

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے پارٹی رہنما مولانا ڈاکٹر محمد عادل کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریاست مولانا عادل کے ملزمان کو بلاتاخیر گرفتار کرکے قانون کے حوالے کرے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عادل کا شمار ملک کے بڑے جید علمائے حق میں ہوتا تھا ان کی ڈرائیور سمیت شہادت کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے وزیراعظم اسے بھارت کے کھاتے میں ڈال کر ہمارے آنکھوں میں مٹی نہیں ڈال سکتے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے شروع میں ہی ہمارے رہنما ڈاکٹر عادل کا قتل کوئی معمولی واقعہ نہیں اس سازش کو بینقاب کرنا ہے ملزمان کو سامنے لانا ریاست کی زمہ داری ہے واقعہ کے فوری بعد وزیراعظم کے بیان میں اسے بھارت کی سازش قرار دینا انتہائی بھونڈا موقف ہے جسے عقل تسلیم نہیں کرتی قتل کے اصل محرکات تک پہنچ کے دم لیں گے۔

پولیس کی اہم کاروائی، بحریہ ٹاون میں شیشہ سینٹر پر چھاپہ مار کر 12ملزمان کو گرفتار کے کے بڑی تعداد میں شیشے کا سامان اور ساونڈ سسٹم قبضے میں لے لیا

In a major operation, police raided a sheesha centre in Bahria Town and arrested 12 suspects. A large number of sheesha goods and sound systems were seized.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ روات پولیس کی اہم کاروائی، بحریہ ٹاون میں شیشہ سینٹر پر چھاپہ مار کر 12ملزمان کو گرفتار کے کے بڑی تعداد میں شیشے کا سامان اور ساونڈ سسٹم قبضے میں لے لیا ایس ایچ او انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی،ایس آئی فیض احمد.ایس آئی نصیر الرحمن ایس آئی عزیر اکبر. اے ایس آئی واجد رضا و دیگر افسران و ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے کاروائی میں حصہ لیا جبکہ اے ایس آئی عمر عباس و دیگر ملازمان نے دوران ناکہ بندی کلر سیداں روڈ پر سے ملزم ارسلان ولد جمیل ساکن بگا شیخاں سے ایک عدد پسٹل برآمد کرلیاجبکہ شاھد بٹAsi نے بحریہ ٹاون سے ملزم راحت اللہ کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے محمد ناصر کے حملہ گاؤں کمبیلی صادق جاکر سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا

Show More

Related Articles

Back to top button