Kahuta; Raja M Fayyaz meets with MPA Raja M Ali
چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض MPAپی پی ٹو راجہ محمد علی سے ملاقات
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض MPAپی پی ٹو راجہ محمد علی سے ملاقات ۔ عرصہ پانچ سال میں یونین کونسل بیور ،کھلول کے لیے کروڑوں روپے کی خطیر گرانٹ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔ساڑھے 5کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے یونین کونسل بیور ، کھلول میں سٹرکیں ، گلیاں اور بور تعمیر ہوئے ہیں۔یوسی بیور میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک بڑی تبدیلی آگئی ۔اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی آمدہ الیکشن 2018میں موجودہ ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو کی بھر پور حمائت کا اعلان کر تے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر نے کا بھی اعلان ۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین یونین کونسل بیور، کھلول راجہ محمد فیاض کی خصوصی درخواست پر ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی نے ترقیاتی کاموں مختلف علاقوں میں گلیاں ، سٹرکیں اور پانی کے بور وں کے لیے ایک بہت بڑی رقم ساڑھے5کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کی جس سے یوسی میں مختلف تر قیاتی کام ہوئے ہیں اس کے علاوہ بھی راجہ محمد علی نے بے شمار تر قیاتی کام کر ائے ہیں گذشتہ روز چیئر مین یونین کونسل بیور ، کھلول راجہ محمد فیاض نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے حلقہ پی پی ٹو راجہ محمد علی کا شکر یہ ادا کیا ۔اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہل علاقہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی کا شکر یہ ادا کر تے ہیں کہ انہوں نے میری درخواست پر اتنی بڑی گرانٹ جاری جس سے اہل علاقے کے بڑی حد تک مساہل حل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا الیکشن قریب ہیں اور میر ی یونین کونسل بیور کی عوام بھی ایک پلیٹ فارم پر ہے انشاء اللہ اپنا ووٹ راجہ محمد علی کو دے کر بھاری اکثریت سے کامیا ب کر یں گئے ۔
کامیابی شاہد خاقان عباسی اورراجہ صغیر احمد کے قدم چومے گی۔راجہ ذوالفقار ستی
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ ذوالفقار ستی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حلقہ پی پی سیون نے ایک بیان میں کہا کہ مخالفین جتنا مرضی زور لگا لیں۔کامیابی شاہد خاقان عباسی اورراجہ صغیر احمد کے قدم چومے گی۔آمدہ الیکشن 2018میں حلقہ پی پی ٹو کی تمام یونین کونسلوں سے سے شاہد خاقان عباسی اور راجہ صغیر احمد آف مٹورہی کامیاب ہونگئے۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ میں سوئی گیس اور چند مین سٹرکوں کی مد میں اربوں روپے کے کے کام کر ائے اس کے علاوہ دیگر سڑ کیں ، سکولوں کی تعمیر ،پانی کے بور ،سکولوں کی اپ گریڈ ایشن ، گلیاں وغیرہ کی مد میں بھی کروڑوں روپے کے کام کرائے ہیں انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنی پوری زندگی غریب اور مظلوم طبقے کی خدمت کی مخالفین کو عوام علاقہ سے کوئی ہمدردی نہیں۔ چند مفاد پرست مناصر راجہ صغیر احمد کی مخالفت کر کے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماررہے ہیں ۔ راجہ صغیر احمد کو ان کی بے لوث خدمت کی وجہ سے عوام علاقہ نے الیکشن 2013میں آزاد حثیت میں بھی40ہزار ووٹ دیے۔انہوں نے برادری ازم کا خاتمہ کیا اورتمام برادریوں کو جائز مقام اور اپنا حق مانگنے کا شعور دیا ۔ظالم طاقت ور اور مفاد پرستوں کے خلاف اور ہمیشہ مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کا ساتھ دیا۔اہر کنڈیشن والی لمبی گاڑیوں میں بیٹھ کر سیاستدان کہلانے والے بیوروکریٹ ٹائپ لوگ سیاست اور خدمت کے اصول خادم اعلیٰ حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد سے سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد نے اکیلے تن تنہا پورے حلقہ پی پی سیون میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔ عوام باشعور ہیں اورآمدہ الیکشن2018میں اپنے عظیم قاہدراجہ صغیر احمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے
مسلم لیگ ن کی حکومت نے غریب آدمی کی زندگی دوزخ بنا دی ہے۔راجہ محمد شکیل کیانی
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے غریب آدمی کی زندگی دوزخ بنا دی ہے۔ پانچ سال میں بجلی کی کمی کو پورا کر نے کے بے بنیاد دعوے کر نے والے کہا ں گئے ہیں آج حالت یہ ہے کہ موجودہ وزیر اعظم پاکستان کے حلقے کہوٹہ ، کلر سیداں میں کئی کئی گھنٹوں پر محیط لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے انہوں نے کہ عوام کے مسائل کے صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے انہوں نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ جاوید ہیں بھٹو خاندان کی پاکستان اور جمہوریت کے فروغ کے لئے قربانیاں تا حشر یاد رکھی جائیں گی پی پی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے انہوں کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دے کر پاکستان میں جمہوریت کے پودے کی آبیاری کی یہی وجہ ہے کہ پی پی آ ج بھی ہمارے دلوں میں زندہ و جاوید ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء “فرزند پوٹھوار “راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی اور اسی جستجو میں وہ شہید ہوگئی پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی خاطر بے شمار قربانیوں کے باعث آج ملک میں جمہوریت کا نظام قائم ہے جس کے باعث امن وامان کی صورت حال برقرار ہے یہ صرف اور صرف پیپلزپارٹی کی بدولت ہوا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا پیپلزپارٹی ملک کے وقار کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی کے لیے دریغ نہیں کرئے گئی۔بھٹو خا ندا ن کی سیاسی تا ریخ خو ن سے رنگین ہے پا کستا ن کی سالمیت ،ترقی اور بقا اور استحکام کے لیے جیتنی قر بانیا ں بھٹو خا ندا ن نے دی ہیں شا ید ہی دنیا کی تا ریخ میں اس کی مثا ل مو جو د ہو بے شک امرا نہ جبر و ظلم کے باوجو د بھٹو کا طلسم آج بھی نہ صر ف زندہ اور جا وید ہے بلکہ چا رو ں طر ف پھیلا ہو اہے بلکہ ہر طر ف آج بھی بھٹو زند ہ ہے کی گو نج سنا ئی دے رہی ہے آج کا دن پیپلز پا رٹی کے لیے یہ سیا ہ تر ین دن ہے انہوں کہا ہے کہ بی بی آپ پا کستا ن نہ آ ئیں آ پ کی جا ن کو خطرہ ہے ہما ری بہا در قا ئد نے کہا کہ مین اپنی پا کستا نی قوم کے اندر مر نے کو تر جیح دیتی ہو ں میں ڈر نے وا لی نہیں ہو ں ہما ری نسل نے پا کستا ن کے لیے قر با نیا ں دی ہیں پا کستا ن پیپلز پا رٹی کو نہ کو ئی ختم کر سکا ہے نہ کو ئی ختم کر سکے ہے پیپلز پا رٹی کے اندر شہیدیو ں کا خو ن شا مل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن الیکشن کی تیاریاں شروع کر یں انشاء اللہ آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہوگئی اور ملک کا وزیر اعظم بلاول بھٹو ہو گا۔