Dadyal, AJK; Chaudhry Masood Khalid has changed the map of Dadyal in four years, Chaudhry Azhar Sadiq
وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے چارسالو ں میں ڈڈیال کا نقشہ بدل دیا ہے,چوہدری اظہر صادق
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)
مسلم لیگ ن وسابق کونسل وزکوۃٰ چیرمین مشتاق احمد چغتائی نے کہا ہے کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے چارسالو ں میں ڈڈیال کا نقشہ بدل دیا ہے جتنے کام ان سالو ں میں ہو ئے اتنے کام پچھلے دس سالو ں میں بھی نہیں ہو ئے انشا ء اللہ وزیر حکومت چو ہدری مسعود خالد کا نام تاریخ میں سنہر ی خروف میں لکھا جائے گا ان خیالات کا ظہار انہو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکو مت چوہدری مسعود خالد نے چارسالو ں میں ڈڈیال کا نقشہ بدل دیا ہے الیکشن کے بعد جو ڈڈیال مسلم لیگ ن کی حکومت کو ملا تھا اور اب کے ڈڈیال میں زمین آسمان کا فرق ہے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی دن رات محنت کی و جہ سے ڈڈیال آج ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہو ں نے کہا کہ تمام یونین کو نسل میں ترقیا تی کام بلاتفریق جاری و ساری ہیں انشاء اللہ پانچ سالو ں میں کو ئی کام باقی نہیں رہے گا۔انہو ں نے کہاکہ انشا ء اللہ ہم کا ر کردگی کی بنیا د پر دوبارہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوا م کی خدمت جار ی و ساری رکھیں گئے۔
Dadyal, AJK; Chaudhry Azhar Sadiq said that Chaudhry Masood Khalid has changed the map of Dadyal in four years by his contributions to the region.
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)
پی ٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال چوہدری اظہر صادق نے کہا ہے کہ عمران خان کی اقوام متحدہ میں ہونے والی تقریر سے عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر ہیں عمران خان نے اقوام متحدہ جیسے دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پر اسلام کا جسطرح تحفظ کیا اس کی مثال نہیں ملتی ڈڈیال انتظامیہ کی طرف سے ٹورازم کو فروغ دینے سے عمران خان کے ویژن کو تقویت پہنچایا گیا ڈڈیال انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے کامیاب جلسے الیکشن سے پہلے کامیابی کی نوید سنا رہے ہیں آزاد کشمیر میں آنے والا الیکشن پی ٹی آئی کا ہے گلگت بلتستان میں بھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے جہاں کی جانے والی باتیں دیر تک اپنا اثر رکھتی ہیں عمران خان نے اس پلیٹ فارم پر جسطرح کشمیر کا سفیر بن کر کشمیر کا مقدمہ لڑا اس کی مثال اس سے قبل کبھی بھی نہیں ملتی عمران خان نے کشمیریوں کا ترجمان بن کر مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں ٹور ازم کو فروغ دیا جس سے بیرون ممالک سے بڑی تعداد میں ٹورسٹ پاکستان آئے گزشتہ دنوں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال سردار ذیشان نثار نے جس طرح رام کوٹ قلعہ پر ایک تقریب منعقد کی اس سے ٹور ازم کو فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ قائد کشمیر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے آزاد کشمیر بھر میں منعقد ہونے والے جلسے آزاد کشمیر میں الیکشن سے قبل ہی کامیابی کی نوید سنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن سے قبل گلگت بلتستان میں ہونے والا الیکشن بھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)
پی ٹی آئی ضلع میرپور کے صدر چوہدری محمد صدیق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی اقوام متحدہ میں ہونے والے تقریر سے مودی کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں مودی نے پچھلے ایک سال سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافظ کر کے دنیا کا ظالم ترین حکمران ہونے کا ثبوت دیا مودی یاد رکھے کہ فرعون کی طرف ایک دن اس کا بھی انجام برا ہو گا عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ احسن انداز میں لڑا کشمیری عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس وقت پی ٹی آئی کا حصہ ہیں پی ٹی آئی نے پاکستان سے کرپٹ ٹولہ کا گھر کا راستہ دیکھا دیا ہے اب کرپٹ ٹولہ اقتدار میں آنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکے گا نواز شریف،آصف زرداری سمیت کسی بھی حکمران نے آج تک کشمیر کو اتنی توجہہ نہیں دی جتنی عمران خان نے دی عمران خان نے عالمی فورمز پر جا کر کشمیر کا مقدمہ لڑا اور آج دنیا بھر میں کشمیر کا ٹاپک ڈسکس ہو رہا ہے عمران خان کی وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں مودی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے پیش کیا۔
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)
ڈڈیال کے صحافی ایک اجلاس منعقد ہو ا جس کی صدارت عبدااللہ خان نے کی اجلاس میں چوہدری شجاع الرحمن،چوہدری محمد الیاس،احسن شفیق،ہارون بٹ،وقار بشیر۔مشتاق احمد چغتائی،عبدالغفور چغتائی،راجہ رمیز ودیگر نے شرکت اجلاس میں سنیئر صحافی وپریس فاؤنڈیشن ممبر آزاد کشمیر اور نمائند ہ اوصاف طارق عقیل کو گزشتہ روز طارق عقیل کو ہارٹ کی تکلیف ہو ئی تھے جس کے باعث آر آئی سی راولپنڈی میں انہیں ایک سٹنڈ پڑاہے ان کی صحتیابی کے دعاکی کے اللہ پاک ان کو صحت عطا کر یں اللہ تعالی دعا ہے کہ طارق عقیل ہمارے پیار ے محسوس دوست ہیں ان صحت عطا کریں آمین
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) سابق لارڈ میئر نوٹنگھم کونسلر محمد صغیر راجپوت نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں سابقہ اور موجودہ کسی بھی حکومت نے سنجیدگی سے کام نہیں کیا گزشتہ بہتر سالوں سے مسئلہ کشمیر پر کوئی خارجہ پالیسی مرتب نہیں کی گئی ہر آنے والی سیاسی جماعت نے کشمیر ایشو پر ووٹ لے کر اقتدار حاصل کیا مگر عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اب حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی باتیں کر رہی ہے اس سے ایک تو مسئلہ کشمیر ختم ہو جا ئے گا دوسرا بھارت کے موقف کو تقویت ملے گی کہ اس نے 14ماہ قبل جو مقبو ضہ وادی میں لاک ڈاون اور کرفیو لگایا تھا وہ درست ہے انہوں نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان کو صوبہ بناکر کشمیر کی بندر بانٹھ کرنی تھی تو چھ لاکھ سے زائد کشمیریوں کے خون کی قربانی کیوں دی گئی انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے فیصلے میں نظر ثانی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر یواین کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں کردار ادا کرے۔