Kahuta; Religious, political and social personalities of Kahuta Tehsil meet former MPA Colonel Muhammad Shabbir Awan
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سے تحصیل کہوٹہ کی مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات کی ملاقات
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سے تحصیل کہوٹہ کی مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات کی ملاقات۔مختلف معملات پر گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون سے ان کی رہائش گاہ پر تحصیل کہوٹہ کی معروف مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیات صاحبزادہ ساہیں سلیم دربار عالیہ منیند شریف، سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خورد مرزا محمد مسعود، سابق کونسلر مرز ا حاجی محمد جہانگیر، ماسٹر راجہ محمد زبیر، چوہدری واحد محمود،فرحان مرزا، جبران مرزا،محمد عدیل افضل، محمد خالد،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ملاقات کی اس موقع پر کرنل محمد شبیر اعوان صاحبزادگان شاہ زیب ملک امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں اور ملک جہاندیب بھی موجوو تھے اس موقع پر حلقے کی سیاسی معملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
نیشنل بینک کہوٹہ برانچ میں فرض شناس منیجر فرحان کی تعیناتی عوامی حلقوں میں خوشی لہر دوڑ گئی
The appointment of Farhan, the manager of National Bank Kahuta branch, caused a wave of happiness in the public circles.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نیشنل بینک کہوٹہ برانچ میں فرض شناس منیجر فرحان کی تعیناتی عوامی حلقوں میں خوشی لہر دوڑ گئی۔بینک منیجر سمیت تمام عملہ بہترین طریقے سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے ہم ان کی ڈیوٹی سے بہت ہی خوش ہیں ان خیالات کا اظہارپنجاب ٹیچر یونین کے راجہ اخلاق چیف آر گنائزر ٹیچر یونین راولپنڈی،راجہ تیمور اختر وائس صدر پی ٹی یو، ذاکر عباسی، ملک محمد کلیم نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک کے اعلیٰ حکام کا تہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہم اہلیان کہوٹہ کو مسٹر فرحان کی صورت میں فرض شناس افسر تعینات کیا ہے جس کی وجہ سے ہم تمام سر کاری ملازمین بہت خوش ہیں بینک منیجر فرحان اور تمام عملہ ٹائم پر ڈیوٹی میں آتے ہیں عوام سے ان کا رویہ بھی بہت اچھا ہے بینک منجر سمیت تمام عملہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرے گی
Pakistan Tehreek-e-Insaf will fulfill every promise made to the people
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرے گی نئے بلدیاتی نظام سے اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہو جائے گا بیوروکریسی حکومت سے تعاون نہیں کر رہی جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں پہلی دفعہ احتساب کی مثال قائم ہوئی ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو آپ گریڈ کرنے کا کام شروع ہے سور سہالہ اور ہیڈ برج پر کام بہت جلد شروع ہو جائے گا کہوٹہ شہر کی سڑکوں کو کارپیٹ کریں گے جبکہ دو کروڑ کی لاگت سے ذبحہ حانہ تا پنجاڑ چوک سڑک پر کام شروع ہے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین پروگرام اور سیاست میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے دو سال میں مدر چائلڈ سینٹر واٹر سپلائی سمیت سے کروڑوں روپے کے دیگر کام کروائے اگر اس وقت مسلم لیگ نون لیگ کی حکومت ان کو کام کرنے دیتی تو آج کہوٹہ شہر میں ایسے حالات نہ ہوتے تو شاہد حاقان عباسی نے مایوس کیا۔
کہوٹہ میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے عملہ کی بلا درست کیاجائے
In Kahuta, the administration and the staff of the health department should be corrected
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی عوام مسائل کے گرداب میں شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار برائے نام انتظامیہ کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے چینی آٹے کا تھیلا عوام کی پہنچ سے دوراسی طرح مرچیں ڈالیں اور دیگر اشیاء بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے روزانہیں تاجر دں سے بیس روپے لے کر ریٹ لسٹ دی جاتی ہے مگر آج تک نہ ریٹ لسٹ آویزاں کرائی گئی اور نہ اس کے مطابق چیزیں مل رہی ہیں جبکہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے رکشے والوں اور سوزکیوں نے سڑکیں بند کر رکھی ہیں میونسپل کمیٹی میں کئی سالوں سے تعینات افسران اور دیگر عملے کی ملی بھگت سے یہ کام ہو رہا ہے جرمانے صرف چند غریب دوکانداروں اور ریڑی والوں پر کیے جاتے ہیں جبکہ بڑے کاروباری لوگوں پر بھی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا ہے کہوٹہ شہر اور گردونواح میں روزانہ کئی ٹن کھادکیمیکل اور پوڈر ملا دودھ کہوٹہ لایا جاتا ہے اور محکمہ صحت کے عملے کی ملی بھگت سے ہر گلی محلے میں ملاوٹ شدہ دودھدیہی فروحت ہو رہا ہے عوام کو ملاوٹ شدہ دودھ کی صورت میں زہر پلایا جا رہا ہے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے تندور والوں نے روٹی 7 کے بجائے 10 اور نان 12سے15 پراٹھا 25 روپے کر دیا ہے جبکہ وزن بھی کم ہے شہری عوام علاقہ نے وزیراعلی پنجاب کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا کہوٹہ میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے عملہ کی بلا درست کیاجائے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔