Kallar Syedan; The government announced local elections in December to bring people to power, Energy Minister Dr Akhtar Malik
حکومت نے لوگوں کو اقتدار میں شریک کرنے کے لیئے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے لوگوں کو اقتدار میں شریک کرنے کے لیئے دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا ہے مسائل کے حل کے لیئے اختیارات اور اقتدار کو نیچے تک منتقل کرنا ضروری ہے جس کے لیئے نیا بلدیاتی نظام لایا جا رہا ہے نیبر ھڈ اور ویلیجز کونسلز کے انتخابات غیر سیاسی جبکہ تحصیل کونسلز اور شہروں میں میئرز کے انتخابات سیاسی بنیادوں پر ہوں گے تمام لوگوں اور جماعتوں کی انتخابات میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر احمد کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک شہزاد اور چوہدری محمد اکرام بھی موجود تھے ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ حکومت مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہے مگر حقیقی تبدیلی کے لیئے بلدیات کا قیام ناگزیر ہے ماضی میں بلدیات کو حقیقی اختیارات نہیں دیئے گئے مگر اس بار ایسا نہیں ہو گا پی ٹی آئی کی حکومت لوگوں کو اپنے بلدیاتی رہنماؤں کے چناؤ کا شفاف انداز میں اختیار دے گی تاکہ صحیح معنوں میں جمہوریت کا پودا پنپ سکے۔
Kallar Syedan; The government announced local elections in December to bring people to power, the statement was given by Provincial energy Minister Dr Akhtar Malik who was guest at the residence of ex MPA Col Mohammad Shabbir Awan.
کلرسیداں جوڈیشل کمپلیکس میں پنجاب بھر میں سب سے منفرد اور جدید سہولت مرکز قائم کر دیا گیا
The most unique and modern facility center in Punjab has been set up at Kallar Syedan Judicial Complex.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… جوڈیشل کمپلیکس کلرسیداں میں پنجاب بھر میں سب سے منفرد اور جدید سہولت مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔کلرسیداں کو ریکارڈ روم کے علاؤہ ناراض والدین کی بچوں سے ملاقات کے لیئے آئیڈیل روم تیار کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کلرسیداں جوڈیشل کمپلیکس میں سہولت مرکز اور دیگر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نظامت کے فرائض کلر بار کے جنرل سیکرٹری عامر محمود بھٹی نے سرانجام دیئے جبکہ صدر بار عمران نثار نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا تقریب میں پنجاب بار کونسل کے ارکان چوہدری واصف علی،ذوالفقار عباس نقوی،قوسین فیصل مفتی،انتظار مہدی،سجاد اکبر عباسی کے علاؤہ ہائی کورٹ بار،کہوٹہ بار اور ججز اور سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل راجہ ایم ستاراللہ نے بھی شرکت کی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری طارق جاوید نے کہا کہ بنچ اور بار کو مل کر انصاف کی فوری فراہمی کو ممکن بنانے کے لیئے جدید خطوط پر کام کرنا ہوگا کلرسیداں کے لوگوں کو راولپنڈی کی سفری اذیت سے نجات دلانے کے لیئے کلرسیداں میں سہولت مرکز قائم کردیا گیا ہے تمام عدالتی ریکارڈ کو بھی کلرسیداں منتقل کردیا گیا ایف آئی ار،ایم ایل آر اور مقدمات کی نقول اب ایک سے دو منٹ میں کلرسیداں سے دستیاب ہوگی تمام عدالتی ریکارڈ کو مختلف رنگوں کے بیگوں میں کلرسیداں منتقل کیا گیا تاکہ حصول میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے،اس طرح نقول کے حصول میں اب کرپشن کا بھی خاتمہ کردیا گیا قیدیوں کے وکالت ناموں کی تصدیق کے لیئے بھی اب اڈیالہ جیل نہیں جانا پڑے گا یہ سہولت کلرسیداں میں ہی دستیاب ہوگی ناراض والدین کی بچوں سے ملاقات کے لیئے خصوصی کمرہ تیار کیا گیا جسے بچوں کی دلچسپی کے لیئے مختلف کھلونے رکھے گئے ہیں کلرسیداں میں چار عدالتیں کام کررہی ہیں نئے کورٹ روم کا حکم بھی دے دیا گیا وکلا کے لیئے چیمبرز اور بارروم میں توسیع کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل سیشن جج کی کلرسیداں میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لیئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے عمدہ کارکردگی پر سول جج محمد اسلام چوہدری کے لیئے شرکا سے تالیاں بھی بجھوائیں،سینئرسول جج راولپنڈی کے علاؤہ سول جج چوہدری محمد اسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے مختصر ترین نوٹس پر تمام عدالتی ریکارڈ کو کلرسیداں منتقل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری طارق جاوید نے مثالی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ ہائی کورٹ بار کے صدر ملک وحید انجم نے تین برس سے قبل ججوں کے تبادلوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست اقدام نہیں ہے ججز کو کم از کم ایک اسٹیشن پر تین برس مکمل کرنے چاہیئے اس سے قبل چوہدری طارق جاوید جب کلرسیداں پہنچے تو سول جج چوہدری محمد اسلام اور کلر بار کے صدر ملک عمران نثار نے ججز اور وکلا کے ہمراہ ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا انہوں نے احاطہ کچہری میں پودہ لگایا سہولت مرکز سمیت متعدد امور کا افتتاح کیا انہوں نے مختلف عدالتوں کا بھی دورہ کیا اور عمارت کو خوبصورتی کے اعتبار سے بے حد سراہا۔
چوہدری محبوب حسین کی کوششوں سے سہوٹ بگیال سے رجام اور اپراں موہڑہ کی سڑکات تعمیر کی گئیں
With the efforts of Chaudhry Mehboob Hussain, roads from Sahot Bagial to Rajam and Uparan Mohra were constructed.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری محمد طارق جاوید نے کہا ہے کہ
گاؤں رجام کے لوگوں نے مقامی مسائل کے حل کے لیئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد اور چوہدری محبوب حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محبوب حسین کی کوششوں سے سہوٹ بگیال سے رجام اور اپراں موہڑہ کی سڑکات تعمیر کی گئیں پھرلس کنویں سے حاجی ظفر کے گھر تک سڑک تعمیر کی گئی جس کے لیئے چوہدری محبوب حسین نے اپنی ذاتی زمین بھی عطیہ کی،جہاں ابھی راستے کچے ہیں انہیں مقامی مسائل حل ہونے پر پختہ کردیا جائے گا چوہدری محبوب حسین نے اس سے قبل فیصل ریاض کے مطالبہ پر کنکریٹ راستہ تعمیر کروایا راجہ صغیر احمد نے چوہدری صہیب،چوہدری ارشد اور چوہدری محبوب حسین کے مطالبے پر رجام کی پلی تعمیر کر کے لوگوں کے دل جیت لیئے ہیں عوام علاؤہ مسائل کے خاتمہ کے لیئے رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد اور چوہدری محبوب حسین کے تہ دل سے مشکور ہیں۔
بلدیاتی اداروں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں کلرسیداں سے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے بھی شرکت کی
A high level meeting on local bodies was held in Lahore in which Sadaqat Ali Abbasi also participated.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت بلدیاتی اداروں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس لاہور میں ہوا جس میں کلرسیداں سے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے بھی شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ،اعجاز چوہدری،ڈاکٹریاسمین راشد اور دیگر بھی موجود تھے وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے نیا بلدیاتی نظام حقیقی معنوں میں عوام کو نچلی سطح پر بااختیار بنائے گا۔پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹس کے منجمند فنڈز بحال کردیئے ہیں ان فنڈز کی تقسیم منصفانہ ہوگی اورپنجاب کے ہر شہر اورگاؤں میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا اور فنڈز کے استعمال میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ دن کے حوالے سے ریسکیو 1122کلرسیداں نے واک کا اہتمام کیا
Rescue 1122 staff organized a walk on the occasion of International First Aid Day
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ دن کے حوالے سے ریسکیو 1122کلرسیداں نے واک کا اہتمام کیا اور لوگوں میں فرسٹ ایڈ کی اہمیت کو اجاگر کیا اس موقع پر ٹائیگر فورس کے وولنٹیئرز نے بھرپور شرکت کی اور اس کی اھمیت کو جانتے ہوئے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ حاصل کرنے کی درخواست کی جو کہ مرحلہ وار کرائی جائے گی۔اس موقع پر انچارج ریسکیو 1122کلرسیداں حارث فاروق کا کہنا تھا حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ دی جائے گی تا کہ کم سے کم جانی اور مالی نقصان ہو اس موقع پر سماجی اور سیاسی شخصیت شہزادبٹ کا کہنا تھا کہ کلر سیداں کو مثالی تحصیل بنائیں گے۔