کوٹلی ستیاں نئے بھرتی ہو نے والے ٹیچرز میں تقرری کے آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب،تقریب کے مہمان خصوصی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی صداقت علی عباسی و میجر لطاسب ستی
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کوٹلی ستیاں نئے بھرتی ہو نے والے ٹیچرز میں تقرری کے آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب،تقریب کے مہمان خصوصی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی صداقت علی عباسی و میجر لطاسب ستی تھے دیگر مہمانوں میں پاپا شکیل ستی، راجہ احسان ستی، فیصل آ مین ستی،عاطف جمیل ستی،صفدرزمان ستی، آفتاب ستی،حاجی شمیم ستی،ابرار ستی،محکمہ ایجوکیشن کے افسران افتخار حسین بٹ بھٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی، ڈی او پلائنگ راولپنڈی نجم اشرف ستی،مشتاق احمد سیال چوہدری محمد سعید ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر،شاہدہ کوثر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر فی میل، رانا جاوید اختر ڈپٹی ڈی او ، ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین راجہ طاہر محمود،مرکزی چیرمین پنجاب ٹیچر یونین،فدا حسین شاہ رہنما ایپکا راولپنڈی،ممتاز عباسی رہنماء پی ٹی یو،ناصر شہزاد ستی پھ ٹی یو ، سمیت دیگر کثیر تعداد میں محکمہ ایجوکیشن کے افسران و ٹیچرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ے مہمان خصوصی
ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے کہا کہ ایجوکیشن اور سڑکیں کسی بھی علاقہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں حلقہ پی پی 6 میں ٹیچرز کی تعینا تی پر وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم پنجابسیکرٹری ایجوکیشن پنجاب سمیت دیگر ان تمام لو گو ں کا شکریہ ادا کر تا ہو ں جنہوں نے میرے شانہ بشانہ رہ کر اس کا م کو پا یہ تکمیل تک پہنچایا ہم تعلیم کی بہتری کے لیے ہمہ وقت کو شاں ہیں کو ٹلی ستیاں میں اس وقت تک 119 ملین کی لاگت سے اور مری میں 188ملین کی خطیر رقم سے سکولوں کے کمروں کی تعمیر ہورہی ہے کوٹلی ستیاں میں 32 کمروں کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 22 کمروں پر کا م جا ری ہے 49 کمروں کاکام مری میں مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 51 پر کام جا ری ہے اس وقت ہمارے متعدد سکولوں میں نا ئب قاصد کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جس کے لیے ہم کو شاں ہیں کرور کالج کی بلڈنگ کو بھی جلد تعمیر کیا جا ے گا پبلک کمیونیٹی کو بھی سکولوں کے نظام میں بہتری لا نے کے لیے کردار ادا کر نا ہو گا جس کے لیے درکار اراضی میں آپ کا کردار اہم ہو گا اسی طرح کو ہسار یو نیورسٹی کا قیام ہماری حکومت کا اہم و تاریخی کا رنامہ ہے جس کا کیمپس کوٹلی ستیاں میں بھی قائم کیا جا ے گا مری اور کو ٹلی ستیاں میں کالجز کی بسوں کے لیے دو بسیں مری اور دو کو ٹلی ستیاں کے لیے ڈیمانڈ کی ہو ئی ہیں انشاء اللہ جلد خوشخبری دیں گے کو ٹلی ستیاں کا سب سے بڑا ایشو کو ٹلی ملوٹ روڈ کو 16 رکنی کمیٹی بنا کر اکھا ڑ دیا گیا جو کہ ہمارے زمہ میں ڈال دیا گیا اپوزیشن جماعتوں کے رہنما وں سے گزارش ہے کہ تنقید براے تعمیر ضرور کریں مگر ع لاقہ کا نقصان نہ کریں اس وقت کوٹلی ستیاں ملوٹ روڈ کی تعمیر کے لیے 11کروڑ روپے کی رقم منظور ہو چکی ہے جو کہ ٹینڈر کا پراسس با قی ہے جس کے بعد جلد کا م شروع ہو جا ے گا ٹو ائز ازم کے حوالے سے ہم نے یہاں ٹو آئر ازم کے فروغ کے لے عملی کام کیا اور کوٹلی ستیاں کو سیکنڈ ہل سٹیشن ڈکلیئر کیا گیااب یہاں کی نیچرل بیوٹی کو بچاتے ہو ے یہاں پر بیو ٹی فکیشن کے لیے ایک ماسٹر پلان ن ترتیب دیا جا رہا ہے جس کا ٹینڈر جا ری ہو چکا اس کو عملی شکل دینے سے کوٹلی ستیاں کی تقدیر بدل جائے گی مری میں مال روڈ کے علاؤہ دیگر علاقوں پر ماضی میں کبھی توجہ نہ دی گئی 73 کروڑ کی خطیر رقم سے ایک ٹو ائر ازم روڈ جو کہ مری سے براستہ کو ٹلی ستیاں کہو ٹہ بنائی جا رہی ہے جس سے تینوں تحصیلوں کو آپس میں ملانے کے علاؤہ سیاحوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو ں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ایک اہم مسلہ خالی آسامیاں کا حل ہو نے جا رہا ہے جس میں
178 لوگوں کے آ ج جوائنگ آ رڈر تقسیم کیے جا رہے ہیں کوہسار یونیورسٹی کانام رکھنے کا مقصد پورے خطہ کو ہسار کی یونیورسٹی ہے اگلی کوشش ہے کہ کوٹلی ستیاں و کہوٹہ میں یو نیورسٹی کے کیمپس قائم کریں گے خلوص نیت کیساتھ کام کرنے سے اسکا بہتر رسپانس ملتا ہے محنت کے ساتھ کام لینے سے ہی آج میں ملک کے وزیر اعظم کو شکست دیکر قومی اسمبلی میں اپنے حلقہ کے عوام کی نمائندگی کر رہا ہو ں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ سے میری اپیل ہے آج معاشرے کی داغ بیل آپ کے سپرد کی جا رہی جسے سنوارنا یا گنوانا آپ پر منحصر ہے معاشرے کے ہونہاروں کو بہتر تہذیب سیکھانا او ربہتر تربیت کرنا آپ لوگو ں کے ہاتھ میں ہے معاشرتی برائیوں کو روکنا تعلیم سے ہی ممکن ہے بچے بہت سارے عمل اپنے ٹیچرز سے سیکھتے ہیں خدا نخواستہ ٹیچر سے کوئی ایسا عمل نہ ہو رہا ہو جس سے معاشرے پر برے اثرات مرتب ہو ں انہوں نے کہا کہ وہ ٹو ائر زم کے فروغ کے لیے عملی جدو جہد کر رہے ہیں جو کہ پی ٹی آئی حکو مت کی اہم ترجیحات کا حصہ ہے تقریب کے اختتام میں نئے بھرتی ہونے والے ٹیچرز میں تقرری کے آرڈر تقسیم کیے گے