کوٹلی ملوٹ روڈ کی عدم تعمیر، اپوزیشن جما عتوں کاصوبیدار رشید ستی کی زیر صدارت ایک مرتبہ پھر گرینڈ جرگہ و پریس کا نفر نس ،5 ستمبر سے سڑک بلا ک کر کے احتجاج کر نے کااعلان
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…کوٹلی ملوٹ روڈ کی عدم تعمیر، اپوزیشن جما عتوں کاصوبیدار رشید ستی کی زیر صدارت ایک مرتبہ پھر گرینڈ جرگہ و پریس کا نفر نس ،5 ستمبر سے سڑک بلا ک کر کے احتجاج کر نے کااعلان اپوزیشن جما عتوں کے رہنما وں پر مشتمل 16 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی پی پی پی این اے 57 کے رہنماء آ صف شفیق ستی،حاجی حق نواز ستی ،تبسم منیر ستی ، ارشد ستی ،حاجی اخلاص ستی ،حافظ عبد الستار الخیری ، جاوید اختر ستی ،صوبیدار رشید ستی ، حاجی اخلاص ستی ،ڈاکٹر نصیر ستی ،راجہ کمال احمد ستی ، ثنا ء اللہ ستی عرف سنی بھائی طارق ستی ،ٹرانسپوٹ یونین کے صدر ظفر ستی ،معروف ٹرانسپورٹرز عبد الرحیم ستی ،اکمل ستی ،اعجاز حسین ستی،حاجی ظفیر الحق ستی ، فاروق ستی جما عت اسلامی کے رہنما ء،خلیل ستی ، یاسر ستی ، ظفر ستی ،سمیت دیگر بڑی تعداد میں رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس، پریس کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندے کوٹلی ملوٹ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے با ر با ر جھوٹ بول رہے ہیں ہر مرتبہ عوام کو لولی پاپ دیکر احتجاج کو روکنے کی کو شش کی جا تی ہے منتخب نما ئندے جا ری منصوبوں کو مکمل نہ کروا سکے اور دعوے کرتے ہیں کہ ہم نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا ے مگر یہاں کے لو گو ں کیساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے منتخب نما ئندوں کے لیے یہ مسیج ہے کوٹلی ملوٹ روڈ آپکی سیاست کا قبرستان ثابت ہو گی کوٹلی ستیاں سے ملحقہ تحصیلوں میں تو معیاری کام ہو رہے مگر کو ٹلی ستیاں میں چند جا ری کا مو ں میں نا قص مٹریل کا استعمال دھڑلے سے جا ری ہے 5 ستمبر کو ہر گھر سے لوگ نکلیں گے اور دما دم مست قلندر ہو گا یہاں کے لو گ شدید مشکلات کا شکار ہیں احتجاج میں ٹرانسپورٹ یونین آ زاد کشمیر کیطرف سے بھی بھر پور شرکت اور مکمل تعاون کی یقین دہا نی
Kotli Sattian; Non-construction of Kotli Mulut Road has led to opposition parties under the chairmanship of Subedar Rashid Satti to form a alliance and announced to block the road from September 5 to protest.