Chakswari, AJK; A grand ceremony at the Chakswari Press Club on the occasion of Independence Day
جشن آزادی کے موقعہ پر چک سواری پریس کلب چک سواری میں ایک پروقار تقریب
چک سواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مملکت خدا داد پاکستان کے 73ویں جشن آزادی کے موقعہ پر چک سواری پریس کلب چک سواری میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی.تقریب کے مہمان خصوصی ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کمیٹی چک سوواری راجہ گلفراز احمد خان تھے تقریب کی صدارت راجہ نثار احمدخان صدر چکسوار ی پریس کلب نے کی.اس موقعہ پرکیک بھی کاٹا گیا.راجہ گلفراز احمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت پاکستان کا قیام قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ اور علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں حضرت پیر مہر علی شاہ اور حضرت پیر جماعت علی شاہ اورآپ جیسے دیگر اکابرین ملت اسلامیہ کی بھر پور جدوجہد شامل ہے. انہوں نے 73ویں جشن آزادی پر پاکستان کے عوام کو مبارکباددی.راجہ گلفراز احمد خان نے کہا کہ کشمیریوں کو آزادی کی حقیقی خوشی اس دن ہو گی جس دن کشمیر مکمل آزاد ہو گا.کشمیری گذشتہ73سالوں سے جدوجہد آزادی کیلئے برسر پیکار ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اس کے باوجود عالمی طاقتوں کی خا موشی لمحہ فکریہ ہے.اقوام متحدہ عالم کفر کی نمائندہ بن چکی ہے.حکومت پاکستان کو اقوام متحدہ میں اپنی آواز کو مزید موثر بناتے ہوئے رائے شماری کا راستہ ہموار کرنے کیلئے اقدامات اُٹھانے چاہئیں.انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کیلئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں.تقریب میں صدر پریس کلب راجہ نثار احمد خان، چیئرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی، سنیئر نائب صدر محمد اقبال خواجہ،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی، سابق صدرافراز محمود راجہ،ثاقب ظفر چودھری، قیصر عزیز، نوید یونس، شبیر احمد شودھری،عبداللہ آفتاب.محمد تاج جالب اوراحسن علی بھی موجود تھے.جشن آزادی کے موقعہ پر تحریک لبیک چک سواری کی مقامی تنظیم نے ریلی نکالی جس کی قیادت حاجی شفیق الرحمن نے کی.تحریک لبیک کے علاوہ جشن آزادی کی مناسبت سے کسی بھی سیاسی جماعت نے کسی بھی تقریب کا انعقاد کیا اور نہ ہی کسی سرکاری یا غیر سرکاری عمارت پر چراغاں کا اہتمام کیا. جشن آزادی کے موقع پرجامع مساجدمیں علماکرام خطباء کرام نے اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی اورتحریک آزادی پاکستان کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعاکرائی