DailyNews

Chakswari, AJK; The Sawab Foundation has launched a formal tree planting campaign for environmental protection

ثواب فاؤنڈیشن نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے باضابطہ شجرکاری مہم شروع کردی

چک سواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ثواب فاؤنڈیشن نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے باضابطہ شجرکاری مہم شروع کردی،ابتدائی طورپرمرکزی میرپورکوٹلی شاہراہ پرپلاک تاکنیلی سینکڑوں پودہ جات لگائے جائیں گے،اس کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری ونجی عمارات میں بھی بھرپورشجرکاری کی جائے گی،بانی صدرثواب فاؤنڈیشن انجینئرحسنین ادریس کی الرقیب ماحولیاتی تحفظ پراجیکٹ بارے میڈیابریفنگ۔تفصیلات کے مطابق ضلع میرپورکے نواحی قصبہ پلاک(چک سواری)میں قائم فلاحی تنظیم ثواب فاؤنڈیشن نے الرقیب ماحولیاتی تحفظ پراجیکٹ کے تحت باضابطہ شجرکاری مہم کاآغازکردیا۔اس سلسلے میں گذشتہ روز(اتوار)ثواب فاؤنڈیشن کے مرکزی دفترپلاک میں میڈیابریفنگ کاانعقادکیاگیا۔بانی صدرثواب فاؤنڈیشن انجینئرحسنین ادریس نے سیاسی وسماجی راہ نماؤں اورصحافیوں کوالرقیب ماحولیاتی تحفظ پراجیکٹ بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ثواب فاؤنڈیشن اپنے قیام سے تاحال معاشرتی اصلاح کے لیے مصروف عمل ہے۔رواں موسمِ برسات میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے شجرکاری مہم کا مربوط منصوبہ بندی کے بعدآغازکیاگیاہے جس کے تحت ابتدائی طورپرپلاک تاکنیلی مرکزی میرپورکوٹلی شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں پودہ جات مع جنگلہ لگائے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ سرکاری ونجی عمارات میں بھی ہزاروں پودے لگانے کاارادہ رکھتے ہیں۔انجینئرحسنین ادریس نے بتایاکہ درختوں کی اہمیت سے کوئی ذی شعورانکارنہیں کرسکتا۔ضلع میرپوربالخصوص چک سواری اورمضافاتی علاقوں میں درختوں کی کمی سے شدیدموسمی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ثواب فاؤنڈیشن شجرکاری کے ساتھ ساتھ شجرپروری پربھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔لگائے جانے والے تمام پودہ جات کی باضابطہ ماہانہ بنیادوں پرپڑتال ہواکرے گی تاکہ انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھ کرتناوردرخت بننے میں حائل رکاوٹوں کودورکیاجاسکے۔انہوں نے بتایاکہ مخیرحضرات نے شجرکاری مہم کے لیے بھرپورتعاون فرمایاجس پرتمام متعلقین کے شکرگزارہیں۔اس موقع پر اکرم سبحانی رینج آفیسرمیرپورمحکمہ جنگلات،محمدآصف بھٹی ڈپٹی ڈائریکٹرپاکستان بیت المال،راجہ گل فرازخان ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی چک سواری،علامہ عبدالخالق نقشبندی مہتمم جامعہ تعلیم القرآن نقشبندیہ پلاک نے بھی خطاب کیااورثواب فاؤنڈیشن کے رفاعی کاموں کوزبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔میڈیابریفنگ میں علاقے کے سیاسی وسماجی راہ نماؤں،ثواب فاؤنڈیشن کے رضاکاران اورچکسواری کے صحافیوں نے شرکت کی۔ثواب فاؤنڈیشن کی طرف سے الرقیب ماحولیاتی تحفظ پراجیکٹ کی میڈیابریفنگ کے بعد معززمہمانان اورشرکاء نے اپنے ہاتھوں سے پودہ جات بھی لگائے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و امیدوار اسمبلی حلقہ چکسواری اسلام گڑھ چوہدری عظیم بخش نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے پانی بجلی عوام کی بنیادی ضروریات ہیں افسوس کا مقام ہے کہ آج کے اس ترقی یافتہ دور میں جب کہ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے ہم پانی اوربجلی جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں سیاست کے میدآن میں عوامی خدمت کا جذبہ لے کر آیا ہو ں عوام میرے دست و بازو بنیں جو بھی وعدہ کروں گا پورا کروں گا بہروپیے بھیس بدل کر ایک بار پھر میدان میں نکل آئے ہیں عوام سے کہتا ہوں کہ انکے بہکاؤے میں نہ آئیں ایسر میرا گھر ہے ایسر کے عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے تنویر صاحب کا مشکور ہوں کہ انہوں نے آج اس دعوت کا اہتمام کیا ہے اور مسلم لیگ ن اور میرے قافلے میں برداری قبیلے سمیت شامل ہوئے ہیں انہیں ہم سے جو توقعات ہیں وہ پوری ہونگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسر میں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر عوام علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی چوہدری عظیم بخش نے کہا کہ مسلم لیگ ن ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے پاکستان میں جتنی بھی ترقی ہوئی ن لیگ اور میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئی ان شاہ اللہ آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں بھی ن لیگ دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور دوبارہ حکومت بنائے گی پارٹی ٹکٹ دے تیس سالہ ریکارڈ توڑیں گے اور حلقہ دو ان شاہ اللہ ن لیگ کی جیت ہو گی عظیم بخش چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج پر پوری قوم کو فخر ہے جنرل قمر جاوید باجوہ بہترین سپہ سالا رہیں پاکستانی افواج کے ہوتے ہوئے دشمن پاکستان کا بال بھی نہیں باکا نہیں کر سکتا۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) صدر سی یو جے ضلع میرپور الیاس راجپوت نے کہا ہے کہ نامور صحافی اعجاز عباسی پر کئے گئے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اعجاز عباسی پر حملے کی ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے صحافیوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں 11اگست کو اعجاز عباسی پر حملے کے خلاف مرکزی قائد سی یو جے آزاد کشمیر محمد ظفیر بابا کی ہدایت پر اسلام آباد کے احتجاجی مظاہرے میں سی یو جے ضلع میرپور بھرپور شرکت کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی یو جے کے دوستوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئے روز صحافیوں پر قاتلانہ حملے ہو رہے ہیں اور صحافیوں کو دھمکیا ں دی جا رہی ہیں صرف اور صرف سچ لکھنے کی پاداش میں اعجاز عباسی ایک دلیر اور سچ لکھنے والے صحافی ہیں ان پر حملہ پوری صحافتی برداری پر حملہ ہے اس طرح کے حملے ناقابل برداشت ہیں الیاس راجپوت نے کہا کہ صحافیوں کے عزت نفس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو سکتا صحافیوں کی عزت نفس کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ہمارے قائد محمد ظفیر بابا نے ہمیشہ صحافی برداری کے ساتھ کھڑے ہوئے اور ظلم کے خلاف بھرپور طریقے سے اپنی آواز بلند کی سی یو جے ضلع میرپور اعجاز عباسی پر حملے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور انشاء اللہ 11اگست کو مظاہرے میں سی یو جے ضلع میرپور بھرپور شرکت کریگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button