DailyNewsHeadlineKahuta

Water shortage in Kahuta getting severe along with inflation

کہوٹہ شہر میں پانی کا بحران شد ت اختیار کر گیا۔ شہری پانی کی بوند بوند کو شدید گرمی میں ترسنے لگے

کہوٹہ شہر میں پانی کا بحران شد ت اختیار کر گیا۔ شہری پانی کی بوند بوند کو شدید گرمی میں ترسنے لگے۔ جبکہ مصنوعی مہنگائی،من مانے ریٹس کے ساتھ ساتھ کہوٹہ میں 20کلوآٹے کا تھیلا مارکیٹ سے غائب اور بلیک میں فروخت سے شہری پریشان ہوگئے۔ انتظامیہ بے بس اور سب اچھا ہے کی رپورٹ دے کر بری الزمہ ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہرکے مختلف محلوں، محلہ مہاجرین، محلہ حاجی پرویز مغل اور محلہ راجگان کوٹلی لنک روڈ سمیت شہربھر میں شہری شدید گرمی میں واٹر سپلائی کی سہولت سے محروم ہو گئے۔ شہریوں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے شہری ذلیل وخوار ہو رہے ہیں۔ پانی کے ٹینکر ز کے من مانے ریٹس کا سلسلہ عروج پر ہے۔ جبکہ شہر میں 20کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں ملنا بند ہے۔ اور آٹے کی بلیک میں من مامنے ریٹس پر فروخت جاری ہے۔ شہر میں سبزیوں، پھلوں اور اشیائے خوردونوش من مانے ریٹس اور انتظامیہ کی لاپروائی،عدم توجہ کی وجہ سے مضر صحت اور گلے سڑے پھل اور سبزیاں مہنگے داموں سر عام فروخت ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعاکی ہے۔

تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت بھی انتہائی ضروری ہے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
قاری عثمان عثما نی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت بھی انتہائی ضروری ہے والدین بچوں کو غلط کاموں سے روکنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو دوستانہ ماحول بھی فراہم کریں ا ور انکے صحبت اسلام سے محبت کرنے والے بچوں اور لوگوں سے ملائیں والدین کی بہترتربیت نہ ہونے کی وجہ سے ستر فیصد بچے بے راہ روی کا شکار ہیں اور معاشرے کا ایک اچھا فرد بننے کے بجائے منشیات فروشی چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی خطیب جامع مسجد مکی کہوٹہ قاری عثمان عثمانی نے پروگرام راہ نجات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ قمر رضا چشتی نے حضور ﷺ کے ہاں عقیدت کے پھول بھی نچھاور کیے قاری عثمان عثمانی نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو بچانے کے لیے علمائے کرام،صحافی برادری اور سماجی شخصیات اپنا کردار ادا کریں انھوں نے کہا کہ بچوں کو موبائل انٹرنیٹ کے استعمال سے ضروریات زندگی یا مجبوری کے علاوہ دور رکھیں اپنے ساتھ مساجد میں لائیں نبی ﷺ اور اصغابی رسول ﷺ کا پیرو کار بنائیں کارٹون موبائل ٹی وی دیکھانے کے بجائے انبیاء کرام ؑکے قصے سنائیں ابو بکر صدیق کی صداقت، عمر کی غیرت،عثمان کی حیاء اور علی کی شجاعت دل و روح میں ڈالیں حسن و حسین ؑجیسا دین کا محافظ بنانے والی پرورش کریں جہاں اولاد پر والدین کے ساتھ حسن اخلاق ضروری ہے وہی والدین کا اولاد کی بہترین تربیت کرنا انہتائی اہم ہے۔

آر ڈبلیو سی کہوٹہ کے انچارج راجہ اسحاق کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک عبدالباسط صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کہوٹہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آر ڈبلیو سی کہوٹہ کے انچارج راجہ اسحاق کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی اجتماعی قربانی،دعوت اسلامی کی اجتمائی قربانی اور مکی جامع مسجد کہوٹہ میں کی جانے والی اجتماعی قربانی کی آلائیشوں اور گندگی کو صاف کر کے اہم کردار ادا کیا جبکہ سینٹری انسپکٹر محمد نذیر،خرم، آویزیش،عطیق الرحمن اور دیگر کی نگرانی میں عیدالضحیٰ کے پورے چار دنوں میں ان ملازمین نے جس طرح احسن طریقے سے ڈیوٹی دی اور کہوٹہ شہر کو صاف ستھرا رکھا اس پر شہری انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بڑے منظم طریقے سے بینر لگا کر آگاہی مہم دی اور پلاسٹک بیگ تقسیم کیے اور کنٹرول روم قائم کر کے شکایات کرنے والوں کی شکایات کو بروقت دور کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا دورہ پنجاڑ برگیڈئیر (ر) جاوید ستی کا اہم کارنامہ ہے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئر مین زکوۃ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنایت اللہ ستی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ پنجاڑ برگیڈئیر (ر) جاوید ستی کا اہم کارنامہ ہے اس عمر میں جنگلات کو بچانے اور منشیات کے خاتے کے لیے جو کردار انھوں نے ادا کیا ہم انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کنزریویٹر شیخ ثاقب انتہائی کرپٹ آفیسر ہے اس نے تحصیل کہوٹہ کے جنگلات کو گاجر مولی کی طرح لکڑی چوروں سے کٹوا کر کروڑوں روپے کی کوٹھیاں بنگلے بنوائے نہ جانے کونسی طاقت ہے جو اس کرپٹ کو تبدیل نہیں ہونے دیتی وزیر اعظم پاکستان عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایم این اے صداقت علی عباسی سے عوام علاقہ مطالبہ کرتے ہیں کہ شیخ ثاقب کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور اسکی جگہ ایماندار آفیسر تعینات کیا جائے ان خیالات کا اظہار پروگرام عوام اور سیاست میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین زکوۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی نے اپنے خطاب میں کہا

Show More

Related Articles

Back to top button