وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن نے یوم استحصال کے موقع پر قانون ساز اسمبلی میں اپنے خطاب میں کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے تحریک آ زادی کشمیر کی کامیابی کیلئے جو تجویز پیش کی ہے وہ درست اور قابل عمل ہے
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل و صدر مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر میرپور چیئر مین عبدالمالک نے کہا کہ وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن نے یوم استحصال کے موقع پر قانون ساز اسمبلی میں اپنے خطاب میں کشمیریوں کی نمائندگی کرتے ہوئے تحریک آ زادی کشمیر کی کامیابی کیلئے جو تجویز پیش کی ہے وہ درست اور قابل عمل ہے کشمیری پاکستان سے بڑ ھ کر پا کستانی ہیں جو آئے روز شہادتیں پیش کر رہے ہیں ان کی پا کستان کے ساتھ محبت کا یہ عالم ہے کہ ان کی تدفین بھی پاکستان پر چم میں لپیٹ کر کی جاتی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں لاک ڈاون کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے کشمیری بھارتی ظلم وستم کی ناقابل بیان صوبتیں برداشت کر رہے ہیں مگر عالمی برادری کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کو دیکھ کر بھی خاموش ہے انہوں نے کہا کہ بھارت امن کی بھاشا نہیں اس کو اسی کی زبان میں جواب دینا ہوگا۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن اولڈہم برانچ برطا نیہ کے سیکرٹر ی جنرل راجہ ظہور حسین نے یوم استحصال کے موقع پر کہا کہ ہندوستان نے ایک سال سے کشمیریوں کا سٹیٹس چھین کر وہاں کے لوگوں کی زبان بند کرکے لاک ڈاون اور کرفیو لگا رکھا ہے اس ڈر سے کہ کشمیری اپنے حقوق کی خاطر قسم کا کوئی احتجاج نہ کریں یہ مودی سرکار کی بھول ہے کشمیر آ زادی سے کم کوئی بات ماننے کو تیا ر نہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاون اور کرفیوکو ایک سال پورا ہوگیا ہے عالمی امن کے سوداگروں کی زمہ داری ہے کہ وہ مودی سرکار پر اپنا دباؤ بڑائیں اور کشمیریوں کے تسیلم شدہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی خارجہ پالیسی کا نئے سرے سے جائزہ لے کر کشمیری نمائندوں کی مشاورت سے کشمیر پالیسی مرتب کریں اور کشمیر کمیٹی کا چیئر مین کسی کشمیر کو تعینات کریں تاکہ وہ موثر طریقے اپنا مقدمہ لڑ سکے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن ضلع میرپور کے ایڈ یشنل سیکرٹری جنرل راجہ راؤف خا ن نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی حل طلب مسئلہ ہے جس کو بھارت خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا عالمی برادری کو مودی سرکار کے غیر آئینی اقدامات کا نوٹس لے کر مودی سے پوچھنا چا یئے کہ تم کو 370اور 35اے کے خاتمے کا کس نے اختیار دیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم استحصال کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے جو انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے کشمیریوں کو مولی گاجر کی طرح کاٹا جارہا ہے اس کا زمہ دار ایس ایس آر کا غنڈہ مودی تو ہے ہی مگر عالمی برادری بھی اس کی زمہ دار ہے راجہ راؤف خا ن نے کہا کہ اب بھی وقت ہے بھارت اپنی روائتی ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر اقوام متحد ہ کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خود ارادیت دے تاکہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔