Kallar Syedan; Eight Lakh rps burglary committed in Dhok Sabri
سٹور روم میں موجود 8 لاکھ روپے کی نقدی،سات تولے طلائی زیورات جو کہ بکسے میں رکھے ہوئے تھے چوری کر لئے گئے۔نعیم اختر صابری سکنہ ڈھوک صابری
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…نعیم اختر صابری سکنہ ڈھوک صابری کلر سیداں نے ایس پی صدر کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ 05 اگست کی درمیانی شب رات سوا ایک بجے کے قریب، میں رفع حاجت کیلئے اٹھا تو دیکھا صحن کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔جب دروازہ بند کرنے کیلئے گیا تو دیکھا کہ ایک نامعلوم شخص جس کے چہرے پر نقاب اور ہاتھ میں پسٹل تھا صحن میں کھڑا تھا۔اتنے میں ملزم نے مجھے للکارا کہ وہی رک جاؤورنہ گولی مار دونگا۔اسی اثناء میں دو نامعلوم ملزمان جنہوں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے سٹور روم سے نکل کر باہر کی جانب بھاگنے لگے تو میں نے شور مچانا شروع کر دیا جس پر ملزمان نے دو سیدھے فائر کئے جو کہ ایک فائر میرے گھر کی دیوار پر جبکہ دوسرا فائر گیٹ کو سوراخ کرتے ہوئے نکل کر گھر کی دیوار پر جالگا۔بعد ازاں میں نے اپنے سٹور کو چیک کیا تو سٹور روم میں موجود 8 لاکھ روپے کی نقدی،سات تولے طلائی زیورات جو کہ بکسے میں رکھے ہوئے تھے چوری کر لئے گئے۔
Kallar Syedan; Naeem Akhtar of Dhok Sabri has registered a police case in which he claims that eight Lakh Rps along with jewellery was taken from his store.
سوشل میڈیا پر بعض کمنٹس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی،مگر کلر سیداں کے مذہبی حلقوں میں کسی ریلی کا کوئی پروگرام ہی نہیں تھا۔
Police in large number arrive in Kallar on false reports in social media about rally taking place
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سوشل میڈیا پر بعض کمنٹس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی،جمعرات کو بھی پولیس حکام نے کلر سیداں کا دورہ کیا جبکہ جمعہ کے روز راولپنڈی سے پولیس کی بھاری نفری کلر سیداں منتقل کی گئی اور پولیس جوانوں کو مرید چوک،چوآروڈ،پنڈی روڈ،گوجرخان روڈ،مین چوک اور دیگر مقامات پر تعنیات کیا گیا۔ڈی ایس پی افضال شاہ بھی کلر سیداں پولیس سٹیشن میں موجود رہے پولیس نے یہ اقدام اس خدشے کی بنیاد پر کیا کہ بعد نماز جمعہ کلر سیداں کی مساجد سے اگر کوئی ریلی برآمد ہوتی ہے تو صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے مگر کلر سیداں کے مذہبی حلقوں میں کسی ریلی کا کوئی پروگرام ہی نہیں تھا۔
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے قبضے سے سو بوتل دیشی شراب برآمد
Police, acting on an informant’s report, recovered 100 bottles of domestic liquor from the drug dealer’s possession
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے قبضے سے سو بوتل دیشی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی تھی کہ غضنفر اقبال عرف جنو اس وقت شراب کی بھاری کھیپ لے کر پھلینہ روڈ پر گاہک کے انتظار میں کھڑا ہے،اگر بروقت ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس نفری کے ہمراہ رات نو بجے کے قریب پھلینہ روڈ پر پہنچی تو ایک شخص اپنے دونوں ہاتھوں میں دو توڑے پکڑے پایا گیا جس کو فوری طور پر قابو کر کے توڑوں کی تلاشی لی گئی تو ان میں 50، 50عدد بوتلیں شراب برآمد ہوئیں۔دریں اثناء پولیس نے غضنفر کی نشاندہی پر پھلینہ روڈ پر واقع اس کے گھر میں پڑے بیڈ کے نیچے رکھی ہوئی کلاشنکوف جبکہ ان لوڈ کرنے پر میگزین سے 10 روند برآمد کر لئے۔
رکشہ ڈرائیور چوہدری عاقب سکنہ ڈھوک صابری نے اچانک رکشہ چلا کر میری بھتیجی کو ٹکر مار دی
Rickshaw driver Chaudhry Aqib, resident of Dhok Sabri, accused of deliberately hitting pedestrian
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…احمد خان سکنہ حسن ابدال نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں گزشتہ ایک برس سے محلہ امام بارگاہ میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں اور مزدوری کرتا ہوں۔گزشتہ روز شام ساڑھے سات بجے کے قریب، میری سات سالہ بھتیجی میڈیکل سٹور سے دوائی لینے بازار جا رہی تھی کہ بازار میں پہلے سے کھڑے رکشہ ڈرائیور چوہدری عاقب سکنہ ڈھوک صابری نے اچانک رکشہ چلا کر میری بھتیجی کو ٹکر مار دی جس سے بچی کافی دور جا کر ایک کھڑے کیری ڈبہ کیساتھ جا ٹکرائی جس سے بچی کے اوپر والے چار دانت ٹوٹ گئے اور منہ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئی۔