ملک کے دوسرے شہروں کی طرح کہوٹہ میں بھی کشمیر پر ہندوستانی غیر قانونی جارحیت اور قبضہ کے خلاف یوم استحصال کشمیر منایا گیا
مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ملک کے دوسرے شہروں کی طرح کہوٹہ میں بھی کشمیر پر ہندوستانی غیر قانونی جارحیت اور قبضہ کے خلاف یوم استحصال کشمیر منایا گیا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے زیرِ اہتمام ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کی جبکہ چیف آفیسر احمد بلال مخدوم،سیکرٹری گوڈ گوورنس تحصیل کہوٹہ کرنل (ر)ظفر جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین نائب صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ سردار رضا نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر انفارمیشن سیکرٹری ملک عامر محمود سینئر راہنما پی ٹی آئی نمبردار راجہ ندیم رشید راجہ عامر یعقوب،معروف سماجی شخصیت راجہ محمد فیصل آف ہنیسر سمیت سیاسی و سماجی شخصیات ٹائیگر فورس کے رضاکار سول ڈیفنس کہوٹہ تھانہ کہوٹہ پولیس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی یوم استحصال کشمیر ریلی میونسپل کمیٹی آفس سے کلر چوک تک ہوئی شرکاء نے ہندوستان کے کشمیر پر ناجائز قبضہ کے خلاف اور کشمیری مظلوم عوام کے حق میں بینرز پلے کارڈز اور کشمیری اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے شرکاء نے ہندوستان کے خلاف زبردست نعرے بازی کی قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کا جھنڈا ہندوستان میں بھی لگے گا کشمیر پر ہندوستان کا غاصبانہ قبضہ بہت جلد ختم ہونے والا ہے ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں پاکستان کا نیا نقشہ اس بات کا عکاس ہے کہ کشمیر ہمارا ہے بے شک وہ مقبوضہ کشمیر ہی کیوں نہ ہو۔
پیپلز پارٹی کے کارکن کاشف ستی کی طرف سے عید ملن پارٹی
Eid-ul-Fitr party hrld by PPP activist Kashif Satti
مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کے کارکن کاشف ستی کی طرف سے عید ملن پارٹی۔پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے ستاو ن کے رہنماء آصف شفیق ستی نے خصوصی شر کت کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں پیپلز پارٹی کے کارکن کاشف ستی کی طرف سے ایک عید ملن پارٹی کا انعقاد ہو ا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے ستاو ن کے رہنماء آصف شفیق ستی،سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد، سابق سٹی ناظم راجہ امان اللہ غازی،چوہدری محمد خالد،راجہ غلام قمر،سابق کونسلر مرزا الیاس بیگ، سابق کونسلر طاہر حیدری، محمد خورشید خان، ایم ذرین اعوان، ایم سفیر،سیکرٹری محمد بشیر، بدر بشیر،غلام فارو ق ستی، راجہ محمد جاوید، محمد نسیم جعفری،نوید جعفری،صغیر عباسی، زاہد ستی، عمران شفیق سمیت کثیر تعداد میں پیپلز پارٹی کے کار کنان نے شر کت کی ان موقع پر آصف شفیق ستی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے ستاو ن نے اپنے خطاب میں کہا کہ نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو شامل کر نے سے ہمارے ساتھ شامل نہیں ہو گا بلکہ اس کو حاصل کر نے کے لیے ہمیں عملی طور پر جد و جہد کر نا ہو گی صرف بورڈ لگانے اور پلے کارڈ اٹھانے سے کچھ حاصل نہیں ہو ان سب کے لیے ہمیں یک جان اور ایک سوچ کے تحت لڑ نا ہو گا انہوں نے کہا کہ انڈین فورس مظلوم کشمیریوں پر ظلم و بر بریت کے پہاڑ توڑ رہے ہیں سال ہونے کو ہے ان کو لاک ڈاؤن کیے ہوئے اور یہاں پر کھڑے ہو کر انکو صرف تسلیاں دے رہے ہیں کہ آپ گھبرانانہیں ہم آ رہے ہیں آصف شفیق ستی نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آہندہ بلدیات میں پاکستان پیپلزپارٹی اپنا پینل تشکیل دے گئی اور ہمارے کنیڈیٹ انتخابی نشان تیر پر الیکشن لڑھیں گے جبکہ عام الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر ئے گئی اور ملک وزیر اعظم بلا ول بھٹو زرداری ہو گا اور انشاء اللہ کشمیر بھی آزاد ہو گا تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر کارکنان نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے آصف شفیق ستی رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے ستاو ن کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔
معروف روحانی و سماجی شخصیت ساہیں محمد سلیم کی طرف سے غلام ربانی کڈنی اینڈ ڈیلائسیز سنٹر کے لیے1لاکھ روپے بطور عطی
Well known spiritual and social personality Sain Mohammad Saleem donated Rs. 1 lakh to Ghulam Rabbani Kidney and Dialysis Center.
مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف روحانی و سماجی شخصیت ساہیں محمد سلیم کی طرف سے غلام ربانی کڈنی اینڈ ڈیلائسیز سنٹر کے لیے1لاکھ روپے بطور عطیہ۔ غلام ربانی کڈنی اینڈ ڈیلائسیز سنٹر کے چیئر مین آصف ربانی قریشی کی طرف سے ان کا شکر یہ۔ ساہیں محمد سلیم کہوٹہ کے علاقہ منید شریف کے رہنے والے ہیں کہوٹہ کی ایک بزرگ روحانی شخصیت حضرت ساہیں محبوب صابری ؒ کے صاحبزادے ہیں اور انگلیڈ میں رہائش پذید ہیں ساہیں محمد سلیم کی طرف سے دیا گیا عطیہ معروف کاروباری شخصیت شیخ سہیل احمد نے غلام ربانی کڈنی اینڈ ڈیلائسیز سنٹر کے چیئر مین آصف ربانی قریشی کے حوالے کیا۔