Kallar Syedan; SHO sub-inspector Hassan Raza has registered 25 cases against drug dealers in the last two months.
ایس ایچ او سب انسپکٹر حسن رضا نے گزشتہ دو ماہ کے مختصر عرصہ کے دوران منشیات فروشوں کیخلاف 25 مقدمات درج
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پر تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر حسن رضا نے گزشتہ دو ماہ کے مختصر عرصہ کے دوران منشیات فروشوں کیخلاف 25 مقدمات درج کر کے 16 کلو 125 گرام چرس،104 بوتل دیسی شراب اور چالیس لیٹر شراب برآمد کر لی۔ایس ایچ او نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس دوران ناجائز اسلحہ کے 17 مقدمات درج کئے جن میں 15 عدد پسٹلز،ایک کلاشنکوف،ایک عدد رائفل اور 71 روند برآمد کئے۔اسی طرح قمار بازی ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کر کے داؤ پر لگی لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔آتش بازی ایکٹ کے تحت 12 مقدمات درج کئے گئے جن میں سے آتش بازی کا سامان قبضہ میں لے کر متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج ہوا۔کیٹگری اے کے تین جبکہ کیٹگری بی کے چار اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے متعلقہ عدالتوں میں پیش کر دیا۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرنے کیلئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ایڈیشنل ایس ایچ او سب انسپکٹر افضال احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
نااہل حکمرانوں نے تمام ادارے تباہ کر دہئے ہیں,چوہدری زین العابدین عباس
Incompetent rulers have destroyed all institutions, Chaudhry Zainul Abidin Abbas
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے تمام ادارے تباہ کر دہئے ہیں۔وزیر اعظم کا آٹا چینی پر نوٹس عوام کو مہنگا پڑا۔تبدیلی سرکار کا منفی رویہ نہ بدلہ تو معیشت آئی سی یو میں چلی جائے گی۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دو سالوں میں عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے ان کے معاشی مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نیازی نے احتساب کی آڑ میں سیاسی انتقام کا بازار گرم کر رکھا ہے۔مالی و اخلاقی کرپشن عروج پر ہے،معاشی بحران سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔تعصبات اور منافرت کے فروغ سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن مہم کے دوران عوام کو جو وعدوں کے سبز باغ دیکھائے تھے ان میں سے ابھی تک ایک وعدہ بھی پورا نہ ہو سکا۔وزیر اعظم جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں بازار سے غائب ہو جاتی ہے۔حکومت نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت مزید تین سال تک رہی تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔پی ٹی آئی حکومت کو ووٹ دینے والے بھی اب سر پیٹ رہے ہیں