DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; We are not going to be blackmailed by anyone, said Dr. Sardar Sarfraz Khan, CEO of Sidra Medical Center.

ہم کسی کی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں،سدرہ میڈیکل سنٹر کے سی ای او ڈاکٹر سردار سرفراز خان نے ایک پریس کانفرنس

دولتالہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ہم کسی کی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں، کردار کُشی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں، بلیک میل کرنے والوں کی کمزوریوں سے پوری طرح واقف ہوں، اگر باز نہ آئے تو سب کا کچا چٹھا کھول دونگا، بچے کے والدین سے دلی ہمدردی ہے کیس کی انکوائری ہورہی ہے اگر میرا قصور نکلا تو خود کو سزا کے لیے پیش کردونگا ان خیالات کا اظہار سدرہ میڈیکل سنٹر کے سی ای او ڈاکٹر سردار سرفراز خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مجھے پچھلے کئی روز سے رپورٹنگ کے نام پر بلیک میل کیا جارہا ہے، اگر بلیک میلر باز نہ آئے تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے ساتھ ان کے کرتوت عوام کے سامنے لاؤنگا، کچھ لوگ ذاتی مفاد کے لیے میری کردار کُشی کررہے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ کون صحافت کی آڑ میں منشیات کا دھندہ کررہا ہے پولیس تھانہ میں ان کا ٹریک ریکارڈ بھی موجود ہے، پچھلے تیس سال سے دولتالہ میں میں موجود ہوں اور بلاشبہ لاکھوں مریضوں کا علاج کرچکا ہوں، محض ایک بچے کے سانحے کو لے کر جس میں میرا قصور نہیں ہے مجھے ہدف تنقید بنایا جارہا ہے، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر مجھے لعن طعن کرنے والے اپنے گریبان میں بھی جھانکیں، اگر یہ باز نہ آئے تو ایک ایک کی ہسٹری کھول کر رکھ دونگا، ڈاکٹر سرفراز خان نے کہا کہ بلیک میلر یاد رکھیں انہیں مجھ سے ایک روپیہ بھی نہیں ملے گا چاہے وہ اُلٹے لٹک جائیں، آخر میں انہوں نے کہا کہ متوفی بچے کے والدین سے مجھے دلی ہمدردی ہے دعا ہے کہ انہیں اس کا بہتر نعم البدل عطا ہو، ان کے لیے سب کُچھ کرنے کو تیار ہوں۔

Gujar Khan; Dr. Sardar Sarfraz Khan, CEO of Sidra Medical Center has held a press conference and told that We are not going to be blackmailed by anyone and will not pay an ransom by the blackmailers.

Show More

Related Articles

Back to top button