London; Eid celebrated in UK with all safety coronavirus measures as North of England is in lockdown
برطانیہ کے زیادہ تر شہروں میں عید کی نماز احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد میں ادا کی گئی جبکہ شمالی انگلینڈ کے کچھ حصوں میں لاک ڈاون کے باعث مساجد میں عید نماز کی ادائیگی نہیں ہوئی
حاجی عثمان حیات (نمائندہ پوٹھوہارڈاٹ کوم چشم و مسہ کسوال) برطانیہ کے زیادہ تر شہروں میں عید کی نماز احتیاطی تدابیر کے ساتھ مساجد میں ادا کی گئی جبکہ شمالی انگلینڈ کے کچھ حصوں میں لاک ڈاون کے باعث مساجد میں عید نماز کی ادائیگی نہیں ہوئی برطانیہ بھر کی طرح آج چشم کے مسلمانوں نے بھی عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی۔ کرونا کی وجہ سے مسجد میں ایک جماعت کے ساتھ نماز عید پڑھنا ناممکن تھا۔ اس لئے مقامی حکومت کی اجازت سے نماز عید کی جماعت رگبی کھیل کے میدان میں ادا کی گئی۔ چمکتے دمکتے سورج کے ساتھ جمعتہ المبارک کی خوبصورت صبح کو دو میٹر کا فاصلہ رکھ کر صفیں ترتیب دیتے ہوئے تقریبا ایک ہزار مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔ جس طرح کے انتظامات اور نظم و ضبط دیکھنے کو ملا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اس طرح کے انتظامات برطانیہ بھر میں شاید ہی کسی مسجد انتظامیہ کی طرف سے نماز عید کے لئے کئے جا سکے ہوں۔ چشم مسجد کمیٹی اور ان کہ جملہ معاونین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ برطانیہ بھر میں موجود مساجد کے منتظمین بھی اس قابل تقلید عمل کو اپنائیں۔
اس موقع پر علامہ عارف حسین سعیدی نے اپنے ایمان افروز بیان میں اسلامی احکامات کی پابندی حقوق العباد کا خیال اور کرونا کے متعلق حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آخر میں امت مسلمہ کی بھلائی اور کرونا سے نجات کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔ باقی نیچے دی گئی ویڈیو میں۔
London; Eid was celebrated in UK with all safety coronavirus measures as in some area of North of England namaz e eid was not possible due to lockdown. For more please watch video above..