Kallar Syedan; Case registered against more than 24 people for attempting to seize land belonging to overseas Pakistani
سمندر پار پاکستانی کی ملکیتی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش اور قتل کی دھمکیاں دینے پر 24 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ سمندر پار پاکستانی کی ملکیتی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش اور قتل کی دھمکیاں دینے پر 24 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔راجہ محمد عبید یونس سکنہ چوکپنڈوری نے پولیس کو بیان دیا کہ میں برطانوی شہری ہوں اور میرے والد نے 2004میں چوکپنڈوری میں بر لب سڑک زمین خریدی تھی جہاں پر ہماری ایک عدد آٹو ورکشاپ اورایک عدد حویلی مکان موجود ہے۔گزشتہ روز تحسین عدنان، صوفی محمد حفیظ اور دیگر نامعلوم افراد جن کی تعداد 15/20 کے قریب تھی ہماری ملکیتی و مقبوضہ زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر ہم نے 15 پر کال کر دی جس کے فورا بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی تو یہ لوگ بھاگ کھڑے ہوئے۔مورخہ 12 جولائی، مسمیان تحسین مسلح پسٹل،صوفی محمد حفیظ مسلح پستول،ایاز عرف میجر مسلح ڈنڈا،عادل مسلح ڈنڈدیگر افراد کے ہمراہ موقع پر آ گئے اور آتے ہی ہماری دیوار توڑ کرتمام میٹریل اندر لے جا کر کمرے تعمیر کرنے شروع کر دہئے جس پر میں نے مداخلت کی تو تحسین عدنان نے اپنا پسٹل نکال کر للکارا کہ جان سے مار دونگاجس پر رضوان نے پسٹل سے گولی چمبر میں کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہی کھڑے رہوورنہ اپنی جان سے جاؤ گے اور پسٹل سیدھا میری طرف کر لیا جس سے میں نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچائی۔
Kallar Syedan; A Police case has been registered against 24 people on making life threats as well as attempting to seize land belonging to British Pakistani Raja Muhammad Ubaid Younis in Chauk Pindori.
عمران خان کا دورہ پنجاڑ آمدن نششتن گفتن برخاستا سے آگے نہ بڑھ سکا,منیرہ یامین ستی
Imran Khan’s visit to Punjab could not go beyond dismissal, Munira Yameen Satti
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی منیرہ یامین ستی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ پنجاڑ کو ناکام تعین دورہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کہوٹہ اور گردونواح کوکوئی فایدہ نہ ہوا وزیراعظم نے کہوٹہ کے لیئے کسی منصوبے کا اعلان تو درکنار وعدہ تک نہیں کیا انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سلیکٹرز کی خواہش کے عین تابع کہوٹہ کی سیر کر کے واپس لوٹ گئے عمران خان نے تقریب میں موجود اپنی ہی جماعت کے ارکان اسمبلی کا نام تک لینا مناسب نہ سمجھا انہوں نے کہا کہ آج بھی علاقہ کے طول وعرض میں بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر نصب ہو رہے ہیں اس کا سہرا بھی سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو جاتا ہے جنہوں نے دورہ نرڑھ میں کہوٹہ کلرسیداں کے لیئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا تھا جبکہ عمران خان کا دورہ پنجاڑ آمدن نششتن گفتن برخاستا سے آگے نہ بڑھ سکا جس سے پی ٹی آئی کے لوگ بھی مایوسی کا شکار ہوئے۔
راجہ محمد صدیق کی گزشتہ روز چوہدری غلام سرور آف ڈیرہ خالصہ کی رہائشگاہ پر آمد
Raja Muhammad Siddique visits the residence of Chaudhry Ghulam Sarwar of Dera Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ آزاد ریاست جموں وکشمیر کے وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق کی گزشتہ روز چوہدری غلام سرور آف ڈیرہ خالصہ کی رہائشگاہ پر آمداس موقع پر سابق جنرل کونسلر راجہ رحمت اللہ، چیئرمین پاکستان ملی لیبر فیڈریشن راولپنڈی ڈویژن چوہدری ابرار حسین، معاون خصوصی خان شبیر خان، راجہ محمد لطیف، کپٹن ر محمد الیاس، راجہ فرہاد، سابق چیئرمین زکواٰۃ کمیٹی محمد رشید ربانی، راجہ محمد لیاقت و دیگر نے خصوصی ملاقات کی جہاں عوام۔کی جانب سے مطالبہ پیش کیا گیا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈیرہ خالصہ کو اپ گریڈ کر کے ہائر سیکنڈری کا درجہ دیاجائے جس پر وزیربالیات راجہ محمد صدیق نے یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ میں گورنمنٹ پنجاب کو تحریری سفارش کرونگا کہ ڈیرہ خالصہ ہائی سکول کو ہائرسیکنڈری کا درجہ دیا جائے
طلائی زیورات پہنے دریائے جہلم سے خاتون کی ملنے والی نعش کی شناخت نہ ہوسکی
The body of a woman wearing gold ornaments found in the Jhelum River could not be identified
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔طلائی زیورات پہنے دریائے جہلم سے خاتون کی ملنے والی نعش کی شناخت نہ ہوسکی اور اسے خادم آباد ویلفیئر ٹرسٹ نے امانتا سپرد خاک کر دیا تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم سے ایک تیس سالہ خاتون کی نعش ملی ہے جس کیدونوں ہاتھوں پر طلائی انگوٹھیاں اور بازوں پر چار طلائی چوڑیاں پہن رکھی تھیں نعش کی شناخت نہ ہونے پر اسے امانتا خادم آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
ریڑھیاں لگانے پر تو تکرار کے بعد چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی
Two injured after stall holders fight with knives in Mureed Chauk
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ریڑھیاں لگانے پر تو تکرار کے بعد چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ظفر اقبال سکنہ پدری سیداں نے پولیس کو بیا ن دیا کہ میں مرید چوک کلر سیداں میں ریڑھی لگاتا ہوں، ندیم سکنہ وہاڑی بھی میرے ساتھ ریڑھی لگاتا ہے۔گزشتہ روز میری اور حسیب سکنہ جسوالہ جو کہ ہمارے قریب ریڑھی لگاتا ہے کیساتھ توں تکرار ہو گئی اور ہاتھ پائی شروع ہو گئی۔میرے ساتھی ندیم نے بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کی تو حسیب جس کے ہاتھ میں چھری تھی نے پہلا وار چھری کیا جو مجھے بائیں ہاتھ پر لگا،دوسرا وار حسیب نے کیا جو میرے ساتھی ندیم کی بائیں چھاتی کے نیچے لگاجس سے وہ زخمی ہو کر زمین پر گر گیا۔میرے شور کرنے پر ندیم کا بھانجا اور کاشف موقع پر پہنچ گئے جبکہ حسیب موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔