Kallar Syedan; Despite the ban on celebrations in the wedding hall due to Corona, not only did the wedding hall open in Kallar Syedan, it continued to make fun of government orders.
کورونا کے باعث شادی ہال میں تقریبات پر پابندی کے باوجود نہ صرف کلرسیداں میں شادی ہال کھلوا لیا, حکومتی احکامات کا مذاق اڑاتی رہی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔نئے پاکستان کے دعویداروں نے کورونا کے باعث شادی ہال میں تقریبات پر پابندی کے باوجود نہ صرف کلرسیداں میں شادی ہال کھلوا لیا بلکہ وہاں شادی کی تقریب کا بھی انعقاد کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق شادی ہال میں تقریبات پر پابندی کے باوجود حکمران جماعت کے ذمہ داران نے نہ صرف جمعرات کی شام کلرسیداں میں روزشادی ہال کھلوا لیا بلکہ اس میں شادی کی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا اور یہ تقریب گھنٹوں جاری رہتے ہوئے حکومتی احکامات کا مذاق اڑاتی رہی کلرسیداں کی ساری انتظامیہ اس صورتحال میں شریک جرم رہی جب ٹی ایم اے کے اہلکار قانون کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے وہاں پہنچے تو انہیں شادی ہال کو سیل کرنے کی شدید مزاحمت کا سامنا کرناپڑا جس کے باعث شادی ہال سیل ہو سکا نہ اس پر جرمانہ عائد کیا گیا اور اہلکار سرکاری دباؤ کے باعث ناکام واپس لوٹ گئے وزیراعظم عمران خان وزیراعلی عثمان بزدار اس واقعہ کا فوری نوٹس لے کر ثابت کریں کہ اب دو نہیں ایک پاکستان ہے اور اس میں قانون سب کے لیئے برابر ہے۔
قتل کے ملزم کو پناہ دینے پر بھائی کیخلام مقدمہ درج کر لیا گیا
A case has been registered against the brother M Mudassar of Guff Sangal, for giving shelter to the accused
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔قتل کے ملزم کو پناہ دینے پر بھائی کیخلام مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم دلدار کو اس کے حقیقی بھائی محمد مدثر نے اپنے گھر میں پناہ دے رکھی ہے،اگر فوری ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس فوری طور پر محمد مدثر سکنہ گف سنگال کے گھر پہنچ گئی اور جونہی پولیس پارٹی نے مکان کا گھیراؤ شروع کیا تو مکان کے مین گیٹ پر کھڑے ایک شخص نے شورمچانا شروع کر دیا اور باآواز بلند پکارا کہ دلدار بھاگ جاؤ پولیس آ گئی ہے جس پر ملزم دلدار نے مکان کی عقبی دیوار سے چھلانگ لگا کر دوڑ لگا دی اور گنجان آبادی اور اندھیرے کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پناہ دینے والے شخص کو قابو کر لیا گیا جس نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ محمد مدثر حسین بتایا۔
بجلی چوری کرنے اور آئیسکو اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا
A case was registered against Fahim Ahmed of Pallala Mulah Khan for stealing electricity and insulting IESCO officials.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔بجلی چوری کرنے اور آئیسکو اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔آئیسکو سب ڈویژن کی ڈی ٹیکشن ٹیم جو کہ ناصر محمود لائن مین اور یحیی شاہ اسسٹنٹ لائن مین پر مشتمل تھی نے گزشتہ روز مسمی فہیم احمد سکنہ پلالہ ملاخان جو کہ میٹر کے ذریعہ آئیسکو کا گھریلو کنزیومر ہے کو پی وی سی سے بجلی ڈائریکٹ استعمال کرتے پکڑا لیا۔جب آئیسکو کی ٹیم سائیٹ پر پہنچی تو مسمی مذکور نے ائیسکو اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور دست و گریباں ہونے کی کوشش کی۔
پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی راجہ بشارت محمود کا نماز جنازہ گلستان کالونی میں ادا کی گئی
Namaz e janaza of Raja Basharat held in Gulstan colony
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پنجاب پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی راجہ بشارت محمود انتقال کر گئے نماز جنازہ گلستان کالونی میں ادا کی گئی جس میں راحت قدوسی،حنیف عباسی،راجہ جاویداخلاص،سید ضیااللہ شاہ،محمد افضل کھوکھر،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس،جمیل احمد ہاشمی،راجہ شاہد نزیر،راجہ طیفور،رضا شاہ،حافظ سہیل اشرف،راجہ ندیم احمد،آصف یعقوب کیانی سمیت پولیس افسران اہلکاروں سیاسی سماجی اہلکاروں تاجروں اور ہرمکتب فکر کر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کا شمار پنجاب کے ان افسروں میں ہوتا تھا جنہوں نے خوف خدا اور قانون کی پابندی خود پر ہمیشہ فرض رکھی اور اپنے عمل سے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے دنیا و آخرت میں سرخرو ہوئے ان۔کی وفات سے شرافت دیانت اور پیشہ وارانہ مہارت کے ایک عہد کا اختتام ہوا انہوں نے پنجاب پولیس میں فرائض منصبی کی بغیر کسی خوف و لالچ کے سرانجام دے کر بڑی شہرت حاصل کی انہوں نے خطرناک ملزمان کے علاوہ دہشتگردی کی جنگ میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بڑے ملزمان کو گرفتار کیا جس کے باعث ملک بھر میں ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا یہ اسلام آباد کے نواحی علاقے سہالہ مرزیاں کے رہائشی تھے کلر سیداں کے گاؤں دوبیرن کلاں میں ان کا ننھیال تھا یہ دہائیوں قبل کلر سیداں کے ایس ایچ او بھی رہے گزشتہ ماہ ان کے بھائی پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر مسعود اقبال اچانک انتقال کر گئے تھے جس کے بعد یہ کورونا کا شکار ہو گئے کئی ہفتے وینٹیلیٹر پر رہے کورونا سے بچ نکلے مگر پھیپڑوں کی تکلیف سے زندگی کی بازی ہار گئے جس کے ساتھ ہی ایک بااصول قانون پسند پولیس آفیسر کا حسین دور اور عہد اپنے اختتام کو پہنچا۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ریٹائرڈ ایس پی شاہد یوسف،چوہدری توقیراسلم،جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے ریٹائرڈ ایس پی راجہ بشارت محمود کے بھائی راجہ محمد ناصر اور مرحوم کے بیٹوں راجہ تیمور اور راجہ عدنان سے ملاقات کی اور مرحوم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی۔