London; Pakistani taxi driver Imran Idrees seriously injured in racial attack in Glasgow
گلاسگو میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور عمران ادریس نسلی حملہ میں شدید زخمی
لندن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد نصیر راجہ۔ گلاسگو میں ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو بلااشتعال نسلی حملے میں سر پر شیشے کی بوتلیں مارکر شدید زخمی کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق پولک شیلڈ گلاسگو کی ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری عمران ادریس جو ٹیکسی کے بزنس سے وابستہ ہیں،نے رات تین بجے کے قریب کیسل میک کے علاقے سے دو افراد کو ٹیکسی میں بٹھایا جنہوں نے مدر ڈیل جانا تھا، انہوں نے کرائے کا پوچھا تو عمران ادریس نے کہا کہ یہ تو منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد میٹر سے ہی پتہ چلے گا لیکن انہوں نے جیب سے13پونڈ نکال کر اگلی سیٹ پر رکھ دئیے، چوہدری عمران ادریس کے مطابق راستے میں مجھے ان کی گفتگو سے اندازہ ہوگیا کہ وہ مجھے بقایا رقم ادا نہیں کریں گے چونکہ اس طرح کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں اور لوگ بغیر کرایہ دئیے بھی بھاگ جاتے ہیں۔ چنانچہ میں نے خود کو ذہنی طور پر اس بات کے لیے پہلے ہی تیار کرلیا، مدر ڈیل پہنچ کر جب وہ باہر نکلے تو ایک شخص نے پیسے دینے کے بہانے اگلا دروازہ کھولا اور میرے سر پر بوتل سے شدید وار کرنا شروع کردئیے اور ساتھ ہی پاکی اور بلیک باسٹرڈ کی گالیاں دینا شروع کردیں، میں اس حادثے کے لیے بالکل تیار نہ تھا اور اپنا دفاع نہ کرسکا، وہ مجھے لہولہان چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔
London; Pakistani taxi driver Imran Idrees was seriously injured in racial attack in Glasgow after the passengers attacked with bottles.