DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Thesil Headquarter hospital will be made state of the art. Raja Arshad of Bhora Hayal

کہوٹہ ٹی ایچ کیو کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائیگا۔ راجہ ارشد آف بھورہ حیال

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ ارشد آف بھورہ حیال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ ٹی ایچ کیو کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائیگا۔پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے عوام کے مسائل حل کے لیے کوشاں ہے4کروڑ روپے کی لاگت سے کہوٹہ کروٹ روڈ کی مرمتی کا کام شروع ہوگا جبکہ دو کروڑ کی لاگت کے قریب ذبح خانہ تا مٹورچوک کنکریٹ روڈ بنائی جائیگی۔شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کی ٹیم سروے کر گئی ہے تقریاب سوا کروڑ کی لاگت سے کلر چوک تا ٹی ایم اے آفس سڑک کی مرمت کا کام بھی اخری مراحل میں ہے ان خیالات کا اظہارڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی راجہ ارشد آف بھورہ حیال نے کیا انھوں نے بتایا کہ صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے کروٹ ڈیم کمپنی کی مد د سے25بیڈ کی ایمرجنسی وارڈ کی تعمیر شروع ہے جبکہ کروڑوں روپے کا بجلی کا منصوبہ بھی اخری مراحل میں ہے مزید100بیڈ کا ہسپتال بنانے کے لیے بھی کام جاری ہے۔عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائیگا۔

پی ٹی آئی قیادت تمام نظر یاتی کارکنوں کو نظر انداز کر رہی ہے,راجہ شاہد علی جنجوعہ آف تھوہا خالصہ

PTI leadership is ignoring all ideological workers, Raja Shahid Ali Janjua of Thoha Khalsa

Raja Shahid Ali Janjua of Thoha Khalsa

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے رہنماء وسابق صدر پی ٹی آئی راجہ شاہد علی جنجوعہ آف تھوہا خالصہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی قیادت تمام نظر یاتی کارکنوں کو نظر انداز کر رہی ہے پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی کارکنان تحصیل کہوٹہ کی قیادت سے سخت نالاں ہیں ہم کو کلمہ حق کہنے کا نظریہ قاہد محترم عمران خان نے دیا ہے اور ہم اپنے قاہد وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کے وہ سچے سپاہی ہیں جنہوں نے پارٹی کے لیے دن رات کام کیا ہے اپنے قاہد کا پیغام گاؤں گاؤں، قریہ قریہ پہنچایا ہے اور اس کا صلہ یہ مل رہا ہے پارٹی کے تمام نظر یاتی کارکنوں کوتمام معملات سے الگ رکھا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے رہنماء راجہ شاہد علی جنجوعہ آف تھوہا خالصہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے تحفضات پارٹی کی اعلیٰ سے متعدد بار کر چکے ہیں مگر مسلہ جوں کا توں ہے انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ایم این اے صداقت علی عباسی نے اعلان کیاتھا تھوہا خالصہ میں موجود ہسپتال کو بہت جلد فعال کیا جائے گا مگر اس پر بھی تاحال کوئی عمل درآمد ناں ہو سکا، گلیوں، سڑ کوں، بجلی اور سوئی گیس کے منصوباجات پربھی کوئی کام ناں ہو سکا تمام منصوبے جوں کے تو ں پڑھے ہیں انہوں نے کہا عوام علاقہ نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو اپنا ووٹ دیا تھا وہ اعتماد موجودہ حکومت اور منتخب عوامی نمائندے تاحال بحال نہیں کر سکی۔

آمدہ بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں بھی ن لیگ ہی کامیاب ہو گئی۔سابق ناظم و چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد

PML-N will win the upcoming local body and general elections. Former Nazim and Chairman UC Doberan Kalan Raja Nadeem Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ناظم و چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجود حکومت نے ملکی معشیت کا جنازہ نکال دیا ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے ایک مخصوص طبقے کو لوٹ مار لائنس دیا ہواہے حکومت نے پٹرول کو مہنگا کیا تو پٹرول وافر مقدار میں مل رہا تھا جب سستا تو پٹرول ایک مخصوص مافیانے پٹرول کی ترسیل بند کر دی اور پھر حکومت مجبور ہو کر پھر پٹرول کو مہنگا کر دیا ملک کی عوام کو پٹرول اور چینی چوروں کے خلاف کئی جانے والے انکوائری کمیٹی کی تحقیقات مکمل نہ ہونا تشویش نا ک ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق ناظم و چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجود حکومت نے الیکشن میں ملک کی عوام سے جو وعدئے کیے ان میں سے ایک بار بھی عمل درآمد نہیں کیا انہوں نے کہا ہمارے حلقے میں ابھی تک ایک بھی مہگا پروجیکٹ شر وع نہیں ہوا جس کو کوئی بڑا کام کہا جائے حکومت کی کارکردگی سڑکوں کی ریپیرنگ اور گلیوں، نالیوں تک ہی رہ گئی ہے ایم این اے صداقت علی عباسی اپنے حلقے کی عوام کا بلکل ہی ٹائم نہیں دے رہے دو سال میں ان کی کارکر دگی ابھی تک ناں ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہا سہیالہ آور ہیڈ بریج کا م ہو جائے تو اس سے صرف کہوٹہ کی ہی نہیں بلکہ آزاد ریاست جموں کشمیر کی عوام بھی مستعفید ہو گئی سہیالہ آور ہیڈ بریج جس حلقے میں آتا ہے وہ بھی عوام کو پتہ اور وہاں کے ایم این اے کا بھی پتہ ہے میں خود بھی ایک یونین کونسل کا ناظم اورچیئرمین رہ چکا ہوں کوئی بھی الیکٹیڈ نمائندہ اپنا حلقہ چھوڑ کر کسی اور کے حلقے میں کام نہیں کرا تا انہوں نے کہا کہ ہمارا مسلم لیگ ن کا حلقہ ہے انشااللہ آمدہ بلدیاتی اور جنرل الیکشن میں بھی ن لیگ ہی کامیاب ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button