DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Interim bail of 9 accused, including three women accused of attempting to forcibly harvest wheat crop in village Sathwani

ستھوانی میں گندم کی فصل کو زبردستی کاٹنے کی کوشش کرنے کے الزام میں نامزد تین خواتین سمیت9 ملزمان کی پچا س پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے پر عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ایڈیشنل سیشن جج کلر سیداں آفتاب رائے نے تھانہ کلر سیداں میں گندم کی فصل کو زبردستی کاٹنے کی کوشش کرنے کے الزام میں نامزد تین خواتین سمیت9 ملزمان کی پچا س پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے پر عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔ملزمان کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ ستھوانی کے رہائشی شاب الدین نے الزام عائد کیا تھا کہ اپنی ملکیتی زمین پر فصل گندم کاشت کی ہوئی تھی جسے مسمیان مبشرقیوم،منظر قیوم،مدثر قیوم،عبدالقیوم،مسماۃ (ح)،مسماۃ (س)،مسماۃ (ن)،بابر صفدر،عبدالجبار اور تین نامعلوم افراد میری عدم موجودگی میں میری کاشت کی گئی فصل کی کٹائی کر رہے تھے جنہیں ایسا کرنے سے روکا گیا تو ملزمان دست و گریبان ہو گئے۔ معزز جج نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اس کیس میں دفعہ 379 کا نفاذ ہی نہیں ہوتا جبکہ پولیس ریکارڈ میں بھی گندم چوری ثابت نہیں کر سکی۔پولیس نے جتنی بھی دفعات لگائی ہیں وہ سب کی سب بدنیتی پر مبنی ہیں جبکہ مدعی کی بدنیتی بھی خارج از امکان نہیں۔

Kallar Syedan; Interim bail of 9 accused, including three women accused of attempting to forcibly harvest wheat crop in village Sathwani, the case was brought by Shahab Uddin.

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

A seminar on anti-dengue was organized at THQ Hospital Klar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عابد حسین شاہ نے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی معیاری اور جدید سہولیات کی فراہمی پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے۔راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں محکمہ صحت کے عملہ کو ڈینگی سے نمٹنے کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔تمام محکمے اور ادارے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کی گئی ہدایت کی روشنی میں حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے ڈینگی لاروا کی شناخت،نگرانی اور اسے تلف کرنے کیلئے بروقت اقدامات کر رہے ہیں تا کہ لاروا کی افزائش کا عمل روک کر ڈینگی وائرس کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹاسک میں کسی بھی محکمے اور ادارے کی غفلت اور کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔انسداد ڈینگی سمیت متعدی امراض کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے جو گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں ان پر سخت سے عمل درآمد کیا جائے گا۔تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ جبار سمیت ڈینگی سٹاف نے بھی شرکت کی۔

جج ارشد ملک کی برطرفی مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے بیانیے کی فتح ھے

The removal of Judge Arshad Malik is a victory for the statement of PML-N and Nawaz Sharif

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سوشل میڈیا ونگ این اے 57کے ایگزیکٹو رکن سردار عدیل انجم نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی برطرفی مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے بیانیے کی فتح ھے جس پر مسلم لیگ ن کے کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مشکل وقت میں بھی پارٹی کاساتھ نہ چھوڑنے والے مسلم لیگی کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ھیں اور وہ وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف با عزت بری ھوں گے نا اھل حکومت میاں نواز شریف کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کر سکی میاں نواز شریف کے سارے کیس ختم کیے جائیں۔ عمران خان اور نا اھل وزراہ عوام کو ایک روپے کا ریلیف نہ دے سکے مسلم لیگ ن اقتددار میں آ کر عوام کی خوشحالی اور بہتری کے لیے کام کرے گی۔

مسلم لیگی حلقوں نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کے خطاب پر انتہائی مایوسی

PML-N circles very disappointed with the speech of PML-N leader Khawaja Muhammad Asif

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں میں شہریوں اور مسلم لیگی حلقوں نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کے خطاب پر انتہائی مایوسی اور تعجب کا اظہار کرتے ہوتے کہا کہ خواجہ آصف کا یہ کہنا کہ کسی دین کو کسی پر بالادستی حاصل نہیں ایسا لگتا ہے کہ موصوف نے کبھی قرآن مجید یا تاریخ کا مطالعہ نہیں کیا اورنہ ہی انہیں علم ہے کہ اسلام کی آمد سے باطل ہمیشہ کے لیئے مٹ گیا مگر ہمارے سیاسی رہنما دین اسلام کے بارے میں معمولی سے بھی معلومات نہیں رکھتے اور پھر کسی مفتی کی طرح گفتگو کر کے دین اسلام کے منافی باتیں کرجاتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف اپنے ریمارکس پر پوری امت سے معافی مانگیں۔

پریس کلب کلر سیداں کے سابق صدر جاوید اقبال کے نانا جمال دین لاہور میں انتقال کر گئے

Former President of Press Club Kallar Syedan Javed Iqbal’s grandfather Jamal Din passed away in Lahore

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پریس کلب کلر سیداں کے سابق صدر جاوید اقبال کے نانا جمال دین لاہور میں انتقال کر گئے نماز جنازہ ٹاون شپ میں ادا کی گئی جس میں سلیم شہزاد،ڈاکٹر محمد اقبال، محمد نواز کیانی، عالم بھٹی، بابو ظفر،جاوید اقبال، صلاح الدین،محمد یوسف چوہان، منشی سراج دین، خالد محمود، طاہر محمود، محمد شہزاد، محمد لطیف، محمد عثمان، ظہیر الدین بابر اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔بلدیہ کلر سیداں کے سابق رکن حاجی اخلاق حسین،اکرام الحق قریشی اور احسان الحق قریشی نے کہوٹہ جاکر بلدیہ کلر کے سینیئر اہلکار معروف شاعر و ادیب عبدالرحمان واصف سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button