DailyNewsHeadlineKahuta

Crackdown against drug dealers by SHO Kahuta, Mirza M Asif

پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او مرزا محمد آصف کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان جاری

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او مرزا محمد آصف کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان جاری دوران کاروائی منشیات فروش جہانزیب اختر عرف پپو کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1کلو 160 گرام چرس اور 40 لیٹر شراب برآمدمنشیات سپلائر کے خلاف کاروائی ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ محمد آصف کی سربراہی میں محمد سفیر ایس آئی اور پولیس ٹیم نے عمل میں لائی ملزم کے خلاف مقدمات درج ملزم کا دوران تفشیش علاقہ میں چرس اور شراب سپلائی کرنے کا انکشافات ملزم کے انکشاف پر مزید منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیگی ایس ایچ او کہوٹہ کا میڈیا سے گفتگو جبکہ ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے کہوٹہ پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے منشیات فروشوں کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گامنشیات کا نشہ اور نوجوان نسل کو تباہی کی جانب راغب کرنے والوں ملزمان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

Kahuta-SHO Kahuta Mirza M Asif is very active against drug dealers in Kahuta area. He arrested one drug dealer named Jahanzeb and captured over a kilo of drugs alng with 40 litres of alcohol in a recent activity.

میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں اہم اجلاس,ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے شرکت کی

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد،صدر پی ٹی آئی میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،چیف آفیسر ایم سی کہوٹہ احمد بلال مخدوم اور سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود نے شرکت کی اجلاس میں کہوٹہ شہر کے نئے شروع ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت وفاقی ترجمان صداقت علی عباسی،راجہ صغیر احمد اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی کے ویژن کے مطابق کہوٹہ شہر کی خوبصورتی اندرون شہر نئی سڑکوں کی تعمیر اور واٹر سپلائی اسکیم پہلی ترجیح ہو گی۔

چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال۔راولپنڈی ڈویلپمنٹ آتھارٹی کے جاری کاموں پر تفصیلی بات جیت کی وزیر اعظم پاکستان نے آر ڈی اے کی پرفامنس پر اطمنان کا اظہار کیا۔چیئرمین آرڈی اے نے این اے 57 مری،کوٹلی ستیاں، کہوٹہ،کلرسیداں کے ترقیاتی کاموں کے فنڈ جاری کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی جو کے انہوں نے منظور کر لی وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے بہت جلد فنڈ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کا شکر یہ ادا کیا۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ کا دورہ

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ کا دورہ مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری مر حومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق ایم پی اے وسابق چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبہ پنجاب کرنل محمد شبیر اعوا ن نے ہمراہ راجہ ذوالفقار علی ستی، عدیل افضل اور صحافی کبیر جنجوعہ کے کہوٹہ کا دورہ کیا اور انہوں نے اپنے اس دورے کے موقع پر جیوڑہ والے حاجی جاوید کی والدہ محترمہ کی وفات پر،بنڈھیا کے رہائشی طارق کے بھائی کی وفات پر،کہوٹہ محلہ راجگان والے راجہ داود کی وفات پر فاتحہ خوانی،سلامبٹر کے رہائشی شفیق کیانی کے والد کی وفات پر مرحومین کے ایصال ثواب درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button