رشتے سے انکاری دلبرداشتہ ہو کر نوجوان لڑکے اور لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
رشتے سے انکاری دلبرداشتہ ہو کر نوجوان لڑکے اور لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔لڑکی کی لاش دوسرے دن مل گئے رات 11بجے جنازہ کر دیا گیا جبکہ نوجوان لڑکے کی لاش تاحال ناں مل سکی۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے علاقہ بڑوہی کے رہائشی سہیل جو کہ دوہبی میں ملازمت کرتا ہے وہ چھٹی آیا ہوا تھا اس کی کچھ عرصہ قبل اس کی منگنی (ت ن) نامی لڑ کی سے ہوئی تھی کچھ دن قبل لڑ کی کے والد نے رشتہ دینے سے انکاری کر دی جس کہ وجہ سے نوجوان لڑکی اور لڑکے نے دلبرداشتہ ہو کر آزاد پتن پل سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی نوجوان لڑکی کی لاش گذشتہ روز مل گئی جس کا رات گئے جنازہ ادا کر دیا گیا جبکہ نوجوان لڑکے کی تلاش جاری ہے۔
Kahuta; Disappointed by the denial of the relationship, A young couple jumped to their death in the River Jhelum. the incident happened in village Baroi, union council Narh, Where Sohail who had arrived from Dubai but was denied marriage proposal. The loving pair jumped to death in river Jhelum near Pak Pattan. The body of the girl has been found but Sohail’s body has not been recovered so far.
پنجاب بینک کہوٹہ برانچ کے منیجر ملک وحید کی طرف سے بینک صارفین کے بیٹھنے کے لیے اعلیٰ نظام
Advanced seating system for bank customers by Malik Waheed, Manager, Punjab Bank Kahuta Branch
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پنجاب بینک کہوٹہ برانچ کے منیجر ملک وحید کی طرف سے بینک صارفین کے بیٹھنے کے لیے اعلیٰ نظام، پینے کا پانی اور بجلی کے پنکھے بھی سہولت دے کر عوام کے دل جیت لیے۔ عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے پنجاب بینک کہوٹہ برانچ کے منیجر ملک وحید کوخراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے موجودہ صورتحال حال کے پیش نظر تمام بینک،جی پی اوزاور پوسٹ آفس میں ایک وقت دو سے تین افراد کو اندر جانے کی اجاز ت ہو تی ہے جس کہ وجہ سے کہوٹہ شہر میں پنجاب بینک کہوٹہ برانچ کے علاوہ تمام بینکوں اور جی پی او کے باہر مر د و خواتین سارا سارا دن دھوپ میں کھڑے رہتے ہیں جبکہ بینک کے اندر موجودافسر ملازمین ٹھنڈئے ٹھار اے سی میں مزے سے بیٹھے رہتے ہیں کبھی نیک سلو کا بہانا تو کبھی کیا کہ کر عوام کو سارا سارا دن دھوپ میں کڑھے رکھتے ہیں کہوٹہ صرف پنجاب بینک کہوٹہ برانچ کے فرض شناس اور خدا ترس منیجر ملک وحید ہیں جنہوں نے اپنے بینک میں آنے والے تمام صارفین کے بیٹھنے کے لیے بینک کے باہر سایہ دار جگہ کا بندو بست کیا ان کے بیٹھنے کے لیے کر سیاں لگوائی،پینے کا ٹھنڈا پانی اور پنکھے کا بھی بندو بست کیا جس پر بینک میں آنے والے تمام صارفین نے پنجاب بینک کے اعلیٰ افسران کا شکریہ ادا کیا اورپنجاب بینک کہوٹہ برانچ کے منیجر ملک وحید کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔
موجودہ حکومت نے عوام کو بہت مایوس کیا ہے۔راجہ محمد نوید رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی
The present government has disappointed the people. Raja Muhammad Naveed, Pakistan Peoples Party
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد نوید رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 86نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو بہت مایوس کیا ہے۔الیکشن مہم میں بلند و بانگ دعوئے کر نے والی حکومت کے تمام باتیں ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہیں مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی کو دوزخ بنا دیا ہے غریب آدمی دو وقت کی روٹی کا ترس گیا ہے عوام موجو دہ حکومت سے اب سخت نالاں ہیں آمدہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں اپنی ووٹ کی طاقت سے ان کا احتساب کریں گئے ملک کی عوام کی نظریں پاکستان پیپلز پارٹی پر لگی ہوئی ہیں انشااللہ آنے والی حکومت پی پی پی کی ہو گئی ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد نوید رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 86نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس نے ہر پلیٹ فارم پر عوام کے حقوق کی بات کی ہے ہمارے قاہدین ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنے ملک کی عوام اور جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جمہوریت کے لیے دی گی ان کی قر بانی رائیگاں نہیں جائے گئی عوام کے دل میں آج بھی اپنے ان محبوب قائدین کی محبت رچی بسی ہے الیکشن جب ہو نگئے کامیابی PPPکی ہی ہوگئی۔