Kallar Syedan; Police case is registered as women is beaten with sticks in Dhok Bangyal, Choa Khalsa over land dispute
ڈھوک بنگیال چوآخالصہ ,زمین کے تنازعہ پر چار افراد نے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر خاتون اور اس کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔زمین کے تنازعہ پر چار افراد نے ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر خاتون اور اس کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مسماۃ کوثر بی بی زوجہ انصر محمود ساکن ڈھوک بنگیال چوآخالصہ نے کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے۔میرا خاوند سبزی فروٹ کا کام کرتا ہے اور صبح سویرے کام پر چلا جاتا ہے جو کہ رات سات بجے کے قریب گھر واپس آتا ہے۔میرے مکان کی چاردیواری نہیں ہے۔ گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب،مسمیان مہربان خان،شاہد محمود،مظاہر،شہزادسکنہ دیہہ ڈنڈوں کلہاڑیوں سے مسلح ہو کر ہمارے گھر کے اندر داخل ہو گئے اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گالم گلوچ شروع کر دی اور دست وگریباں ہوئے۔ چھوٹی بیٹی جس کی عمر 15 برس ہے کو زدوکوب کرنے کی ویڈیو بنائی جو ہمارے پاس موجود ہے۔وجہ عناد زمین کا تنازعہ ہے جو مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
Kallar Syedan; A Police case has been registered against four men for beating Kosar Bibi wife of Ansar Mahmood in Dhok Bangyal, Choa Khalsa over land dispute.
بجلی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خوان محمد نوید چشتی کو رات گئے ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا
Namaz e janaza of M Navid Chishti held in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔بجلی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خوان محمد نوید چشتی کو رات گئے ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کے گھر سے اسپورٹس اسٹیڈیم کلر سیداں تک نعت خوانی کا سلسلہ جاری رہا نماز جنازہ معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی نے پڑھائی جس میں پے ٹی آئی کے سابق ڈویژنل صدر ہارون کمال ہاشمی مفتی زاھد یوسف،مولانا محمد اجمل قادری،علامہ غلام مصطفے سیالوی،راجہ ازرم حمید سیالوی،مولانا عبدالرووف چشتی،مولانا ممتاز اشرف مدنی،مولانا عتیق الرحمان،پروفیسر محمد سعید قادری،احسان الحق چشتی،رضوان چشتی،نبیل نقشبندی،شیخ حسن ریاض،حاجی اخلاق حسین،عابد زاھدی،حاجی محمد اسحاق،صوگی ضابرحسین،لطیف بھٹی،عاطف اعجاز بٹ،سید جنید عباس،قمرایاز،محسن نوید سیٹھی،اسد الرحمان ایڈووکیٹ،حاجی ریاست حسین،راجہ ارشد پہلوان،مرزا تنویرالحق،الحاج اسلم بانی،حاجی طارق تاج،صغیر بھولا،راجہ ظفر محمود،ماسٹر محمد ظہیر،سید طاہر عباس شاہ،احسان الحق قریشی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص سے آتش بازی کا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
Police, acting on a tip-off, confiscate fireworks from a man and registered a case
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص سے آتش بازی کا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔مخبر نے اطلاع دی تھی کہ ایک شخص مریدچوک کلر سیداں میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے کیلئے کسی کا انتظار کر رہا ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو کامیابی یقینی ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور روڈ کنارے مشکوک شخص جس نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ قاسم حسین سکنہ روات بتایا کو قابو کر لیا اوراس کے دائیں ہاتھ میں پکڑے توڑا پلاسٹک کی تلاشی کرنے پر 12/36ڈبے شوٹر، 2/49 ڈبے شوٹر، 12/25ڈبے شوٹر،10/16 ڈبے شوٹر،8/30 شاٹ عدد گولے،250 عدد انار،36 عدد ہوائیاں،150 عدد سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مون سون کی بارش گرمی سے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا
The monsoon rains breathed a sigh of relief
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں اور گردونواح میں پری مون سون کی بارش گرمی سے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہفتہ کی صبح کو شروع ہونے والی بارش گرج و چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے جاری رہی جس سے موسم بے حد خوشگوار ہو گیا جس پرلوگوں نے مسرت کا اظہار کیا۔