DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Well known Naat reciter Muhammad Naveed Chishti horrifically died after touching power main line

معروف نعت خواں محمد نوید چشتی بجلی کی مین لائن سے چھو جانے سے جاں بحق

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔معروف نعت خواں محمد نوید چشتی بجلی کی مین لائن سے چھو جانے سے جاں بحق ہوگئے یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کی شام کو مرید چوک چوآروڈ کلرسیداں میں پیش آیا۔33سالہ نعت خواں محمد نوید چشتی ولد پرویز اختر کے بارے میں کہاجا تا ہے کہ وہ موبائل فون پر گفتگو کرتے ہوئے بجلی کی گیارہ ہزار کے وی لائن کے قریب پہنچ گئے جس کی وجہ سے سے وہ مین لائن سے چمٹ گئے حادثہ اس قدر شدید تھا کہ نوید چشتی کی گردن اور سر باقی جسم سے الگ ہوگئے ائیسکو کلرسیداں کے مطابق واپڈا کی تاریخ کا یہ منفرد واقعہ ہے جس میں گردن جسم سے الگ ہوئی ہے مرحوم نوید چشتی کا شمار معروف نعت خوانوں میں ہوتا تھا ان کی اچانک وفات پر لوگ ششدر رہ گئے واقعہ کے بعد بجلی بند کر دی گئی ریسکیو 1122نے نعش کلرسیداں سول ہسپتال منتقل کردی۔ادھر علاقہ بھر کے مذہبی حلقوں،علمائے کرام اور نعت خواں حضرات نے نوید چشتی کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ہے۔

Kallar Syedan; Well known Naat reciter Muhammad Naveed Chishti horrifically died after touching power main line while on mobile phone, The accident was so horrific that his head was blown away from his body. (Pease note the pictures of the accident were not published inconsideration of the family)

کلرسیداں میں یہ منڈی اب چوآروڈ کی بجائے پنڈی روڈ پر منگال چوک میں لگے گی

The cattle market for Qurbani will now be located at Mangal Chowk on Pindi Road instead of Choa Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے عید کی آمد سے قبل کورونا کے پیش نظر ضلع بھر میں سات منڈی مویشیاں قائم کر دی ہیں جس کے لیئے شہری حدود سے باہر کا انتخاب کیا گیا ہے کلرسیداں میں یہ منڈی اب چوآروڈ کی بجائے پنڈی روڈ پر منگال چوک میں لگے گی اس کے علاؤہ چورہ بازار کوٹلی ستیاں،ٹمبر مارکیٹ ٹیکسلا،جی ٹی روڈ نزد واہ ہسپتال،دھوبی گھاٹ مری نزد فیم مارکیٹ گوجرخان،اڈیالہ روڈ اور چکری روڈ پر کیٹل منڈی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پنجاب آب پاک اتھارٹی نے راولپنڈی ڈویژن کی باڈی کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے کلرسیداں سے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کنوینئیر اور کمشنر راولپنڈی ڈپٹی کنوینئیر ہوں گے

Punjab Water Authority has announced the names of the bodies of Rawalpindi Division which include MNA Sadaqat Ali Abbassi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پنجاب آب پاک اتھارٹی نے راولپنڈی ڈویژن کی باڈی کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے کلرسیداں سے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کنوینئیر اور کمشنر راولپنڈی ڈپٹی کنوینئیر ہوں گے اس کے دیگر ممبران میں راولپنڈی اٹک چکوال اور جہلم کے ڈپٹی کمشنرز کے علاؤہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،ایس ایک پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ،صدیق خان،توصیل سہگل،ذاھد بختاروی،ملک شاہد سلیم،بدر ہارون،ملک عرفان آف چکوال چوہدری زاہد اختر جہلم اور طارق محمود اٹک شامل ہیں۔

صدر پریس کلب کلرسیداں ثاقب شبیر کی اسسٹنٹ کمشنر ملک ناصر ولائت لنگڑیال سے ملاقات

President Press Club Saqib Shabbir meets Assistant Commissioner Malik Nasir Wilayat Langarial

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔صدر پریس کلب کلرسیداں ثاقب شبیر کی اسسٹنٹ کمشنر ملک ناصر ولائت لنگڑیال سے ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو۔سرکاری اداروں اور صحافیوں کے درمیان باہمی رابطے کامنظم ضابطہ کار وضع کرنے، صحافیوں کو درپیش مسائل سے متعلق بات چیت ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کورونا کے عفریت کے خلاف لڑنے میں جہاں دیگر طبقات نے کردار ادا کیا وہیں کلر سیداں کے صحافتی حلقہ نے بھی بطریق احسن فرائض منصبی انجام دئیے کلر سیداں میں میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے، میڈیا کی بہترین کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں ایڈمنسٹریشن پریس کلب کلرسیداں کو اعزازی اسناد جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مشکل وقت میں منصبی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے ساتھ پریس کلب کلرسیداں عوامی آگہی اور کورونا کے پھیلاو کی روک تھام کے لئے ایڈمنسٹریشن کی ممکنہ معاونت کرے گا صدر پریس کلب کی اے سی کلرسیداں کو یقین دہانی کرائی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔معروف مسلم لیگی تنویر شیرازی اور چوہدری محمد ذوالفقار آف ستھوانی نے کہوٹہ جا کر سابق چیئرمین بلدیہ راجہ ظہور اکبر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button