Kallar Syedan; Rescue services pull out cow belonging to Malik Javed from a well in Pehar Hali, Choa Khalsa
چوآخالصہ کے گاؤں پیر ہالی میں ملک جاوید کی گائے کنویں میں گر گئی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔چوآخالصہ کے گاؤں پیر ہالی میں ملک جاوید کی گائے کنویں میں گر گئی ریسکیو 1122کلرسیداں کے بابر ہاشمی اور دیگر گائے کو کنویں سیبحفاظت نکال کر مالکان کے حوالے کر دیا جنہوں نے ریسکیو کے اس اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا
Kallar Syedan; Suzuki pickup driver charged with speeding by Kallar police
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلر سیداں پولیس نے دوران گشت ڈرائیونگ کے دوران انتہائی تیز رفتاری کا مظاہر ہ کرنے پر سوزوکی پک آپ کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے گاڑی قبضہ میں لے کر تھانے بند کر دی۔پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اسی دوران رات سوا گیارہ بجے کے قریب سوزوکی پک آپ جو چوکپنڈوری سے کلر سیداں کی جانب آ رہی تھی اور جس کے پائیدان اور دونوں سائیڈوں پر18 کے قریب افراد سوار تھے جبکہ اس دوران ڈرائیور انتہائی غفلت اور لاپروائی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے گاڑی کو انتہائی تیز رفتاری کیساتھ چلا رہا تھا کو روک کر گاڑی ڈرائیور جس کا بعد میں نام و پتہ ذاکر محمود سکنہ چنگا بنگیال معلوم ہوا کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1025 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری
Around 1025 drivers charged for breaking traffic regulations
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر اور ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان کی ہدایت پر انچارج ٹریفک وارڈنز کلر سیداں سٹی عمران نواب خان نے بیٹ انچار ج عادل منیر اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ ماہ جون میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1025 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر کے ان سے مجموعی طور پر تین لاکھ 78 ہزار سے زائد کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔انہوں نے یہ کارروائی زائد کرایہ وصولی،مسافروں کیساتھ بدتمیزی کرنے،اوور لوڈنگ،کمسن ڈرائیوروں،بغیر نمبر پلیٹس اور نان فٹنس گاڑیوں کیخلاف کی گئی ہے۔