London; Syed Al Imran, a well-known TV composer and broadcaster of Pothwar region, has sadly passed away
خطہ پوٹھوار کے مشہور ٹی وی کمپئیر اور براڈکاسٹر سید آل عمران وفات پا گئے
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ)۔ خطہ پوٹھوار کے نامور پاکستان ٹیلی ویژن سے وابستہ سید آل عمران کورونا سے طویل جنگ کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔ مرحوم کئی برسوں سے پی ٹی وی سے وابستہ تھے کئی ایک شاعری اور نثرکی کتابوں کے مصنف بھی تھے۔
پوٹھواری زبان کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں پوٹھواری لینگویج اور کلچر کونسل کا چئیرمین منتخب کیا گیا۔ پاکستان ٹیلیویژن کی جانب سے پوٹھواری ثقافت کے فروغ کے سلسلے میں انھیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ پی ٹی وی کے مشہور پروگرام لوک ورثہ کے لئے انھوں نے کئی پروگراموں کی میزبانی کی۔پی ٹی وی کے لئے رائٹر اور کمپئر کی خدمات سرانجام دیں۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات سے بھی وابستہ تھے۔
پوٹھوار ڈاٹ کوم سے بات چیت کے دوران انھوں نے سنسکرت زبان سے مشہور پوٹھواری کہانیوں کے ترجمے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پوٹھواری زبان میں پی ایچ ڈی لیول کی کتاب لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر زندگی نے انھیں مہلت نہیں دی۔مرحوم روایات اور ثقافت کو اپنی ترجیحات میں شامل
رکھنے والے شخص تھے۔
انتہائی ملنسار اور دوسروں سے محبت رکھنے والے انسان تھے۔ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پرانھیں ستارہ سماج، قائداعظم گولڈ میڈل، فاطمہ جناح ایوارڈ، پوٹھوار ایوارڈ کے عللاوہ پی ٹی وی کی جانب سے بیسٹ ریجنل اینکر پرسن کا ایوارڈ دو مرتبہ دیا گیا جو ان کی اس فن سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
London; Syed Al Imran, a well-known TV composer and broadcaster of Pothwar region, has passed away after suffering from long illness and being admitted in hospital with coronavirus.
He, throughout his Precious Career life, has submitted himself to the highlight of the culture, and delivered lessons for Positive Activities, Brotherhood, Sacrifice, Altruism, Devotion, Respect, Peace, Tolerance, and all other vital aspects that could affect the life of human beings, in a positive manner.
Aal-E-Imran has been Conferred with:
Sitara-E-Samaj[1] Quad-E-Azam Gold Medal
Fatima Jinnah Award
Chief of Naval Staff Pakistan Award
Pothohar Award[2] PTV Regional [3]Best Anchor-person Award (2006)
PTV Regional Best Anchor-person Award (2008)