DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Man arrested for goat stealing by public in Choa Khalsa and handed over to the Kallar police

نوسر باز بکرا چور رنگے ہاتھوں گرفتار،شہریوں نے پٹائی کرنے کے بعد کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔نوسر باز بکرا چور رنگے ہاتھوں گرفتار،شہریوں نے پٹائی کرنے کے بعد کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چوآخالصہ شہر میں دوبیرن روڈ پر واقع قبرستان میں مقامی شہری نے بکرا باند ھ رکھا تھا جسے چوری کے لیے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان مہران کار دسندھ نمبری آیا اور بکرا چوری کرنے سے قبل قبرستان میں فاتحہ پڑھنے میں مصروف ہو گیا جہاں سے فراغت کے بعد اس نے وہاں بندھا ہوا بکرا اپنے گاڑی میں ڈالا اور چل پڑا ارد گرد کے گھروں میں موجود لوگوں نے یہ منظر دیکھا تو انہوں نے نہ صرف ا س کا پیچھا کیا بلکہ مختلف اطراف میں لوگوں کو فون کر کے اطلاع دی کہ سرخ رنگ کی مہران میں چور مسروقہ بکرے کے ہمراہ موجود ہے جسے کلر سیداں روڈ پر سہوٹ کے مقام پر مقامی لوگوں نے پکڑ لیا اور اسی اثنا میں پیچھے سے آنے والے بکرے کے مالک اور دیگر لوگ بھی پہنچ گئے جنہوں نے ملزم کی خوب پٹائی کی جس کے بعد سابق کونسلر ٹھیکیدار ظہیر اور چوہدری شعیب الطاف نے ملزم کو کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔

ماسٹر لطیف احمد وینس کی والدہ انتقال کر گئیں

mother of Master Latif passed away in Sahot Vaince

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔ ماسٹر لطیف احمد وینس کی والدہ اورسابق چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری کی پھوپھی انتقال کر گئیں جنہیں سہوٹ وینس میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ نماز جنازہ میں حافظ محمد کلیم، عبدالرؤف وینس، رضا وینس، ارشد بھٹی، صوفی جاوید، فاروق راجہ، احمد وینس، رمضان بٹ، ظہیر احمد، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہوراکبر،سابق صدر کلر بار ایسوسی ایشن سید سبط الحسن ایڈووکیٹ،سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ،قاضی محمد اخلاق،محمد نوید بھٹی،چوہدری محمد خالد،سید جنید عباس،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے گاؤں تل خالصہ جاکر چوہدری توقیراسلم سے ملاقات کی اور ان کے والد محترم چوہدری محمد اسلم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری جمیل اختر نے کہا ہے کہ چوہدری محمد اسلم مرحوم برادری اور علاقہ کا ہی نہیں مسلم لیگ ن کا سرمایہ تھے انہوں نے تل خالصہ میں مرحوم کے فرزندوں چوہدری ابرار حسین اور چوہدری توقیراسلم سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد اسلم نے قیام پاکستان میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کی اورپھر ساری زندگی مسلم لیگ کے ساتھ بسر کردی ان کے مسلم لیگ ن اور علاقہ کے لیئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت دیگر شعبوں کی طرح کورونا سے بہتر انداز میں نمٹنے میں ناکام ہے اس کی کوئی پالیسی نہیں اورساری توانائیاں سندھ حکومت کے اقدامات کو غلط ثابت کرنے پر مرکوز کر رکھی ہیں۔انہوں نے واضع کیا کہ مسلم لیگ ن کل کی طرح آج بھی نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے سے انحراف نہیں کریں گے ملک کو آج جس بیڈ گورننس کا سامنا ہے اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو ہمارا الیکشن چراکر عمران خان کو اقتدار میں لائے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button