DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Nine business shut down and sealed on violation of act 144 during coronavirus epidemic

تحصیل کلرسیداں میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پرکارروائی کرتے ہوئے نو کاروباری مراکز کوسیل کر دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔ تحصیل کلرسیداں میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ناصر ولائیت لنگڑیال اور ایم سی کلرسیداں کے چیف آفیسر خالد رشید کی ہدایت پر انفورسمنٹ انسپکٹر زاہد حسین حیدری نے لاک ڈاؤن آفیسر عمر صغیر اور دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نو کاروباری مراکز کوسیل کر دیا جن میں عرفان چیل ہاؤس پنڈی روڈ،علی دینٹنگ پینٹنگ مرید چوک دوبیرن روڈ،سفیر ٹیپ اینڈ ٹی وی الیکٹرانکس شاپ دوبیرن روڈ،خان ڈینٹنگ پینٹنگ مرید چوک بیول روڈ،بسم اللہ موبائل اینڈ رپیئرنگ سنٹر نزد ویگن سٹینڈ،منیب کلاتھ ہاؤس چوآخالصہ،رحیم گارمنٹس چوا ٓخالصہ،ارسلان ہاڈوئیر اینڈ پینٹ سٹوراور سرحد چیل اینڈ گارمنٹس بنک چوک کنوہا شامل ہیں۔ادھراسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت لنگڑیال نے کلر سیداں شہر میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کے دوران متعدد دکانداروں کو 18 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دئیے۔اس موقع پر انہوں نے تاجروں کو خبردار کیا کہ وہ ناجائز منافع خوری سے باز رہیں بصورت دیگر انہیں جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

روات کے قریب کلر سیداں روڈ پر ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے دوکاندار عنصر محمود کو قاسم آباد میں سپردخاک کر دیا گیا

Shopkeeper Ansar Mahmood, who was killed during a robbery on Kallar Syedan Road near Rawat, was buried in Qasimabad

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔روات کے قریب کلر سیداں روڈ پر ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے دوکاندار عنصر محمود کو قاسم آباد میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سابق چیئر مین یوسی لوھدرہ نوید بھٹی، راجہ محمد یونس، عبدالصبور بھٹی سمیت دوکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔روات پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور مقتول کے ڈرائیور کا بیان بھی قلم بند کیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ شام تین موٹر سائیکل سواروں نے عنصر محمود کو لوٹنے کے بعد مذاحمت پر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا مقتول چھ بچوں کا باپ تھا۔واقعے کے خاص بات یہ ہے کہ جائے وقوعہ کے قریب ہی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چوکپنڈوری کی گاڑی اور عملہ موجود تھا اور وہ اس تمام صورتحال سے بے خبر رہا اور ڈاکوؤ لوٹنے کے بعد دوکاندار کو قتل کر کے ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔روات پولیس کے سب انسپکٹر نصیر الرحمان قریشی مصروف تفتیش ہیں۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، افتخار احمد وارثی کے علاوہ انجمن تاجراں گوجر خان کے صدر حاجی چوہدری محمد اقبال،سابق چیئر مین بلدیہ گوجرخان، حاجی شاہد صراف،قاضی عبدالوقار کاظمی، راجہ عامر مظہر،راجہ محمد فیاض بیور،چوہدری شفقت محمود،طار ق یاسین کیانی،راجہ محمد صفدر کیانی،جاوید کیانی،عبدالجبار بھٹی، نمبردار فیض اللہ،راجہ محمد ثقلین،آصف محمود کیانی،چوہدری محمد ذوالفقار، چوہدری ظفر پگاڑا،یحییٰ فیض ایڈووکیٹ،سید ندیم بخاری، حاجی محمد اسحاق، چوہدری محمد جمیل، شیخ حسن ریاض، چوہدری طارق تاج، مسعود احمد بھٹی، جاوید چشتی ایڈووکیٹ، محمد بشارت جنجوعہ، ماسٹر محمد ارشاد اور دیگر نے گاؤں تل خالصہ جا کر چوہدری توقیر ا سلم سے ملاقات کی اور ان کے والد چوہدری محمد اسلم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خورشید زمان نے کہا ہے کہ چوہدری محمد اسلم مرحوم کلر سیداں اور گوجرخان کی پہچان تھے جنہوں نے تقریباً ایک صدی لوگوں کے دلوں پر راج کیا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مرحوم چوہدری محمداسلم نے ساری زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔وہ انتہائی دیانتدار،پر خلوص اور انسانیت سے والہانہ لگاؤ رکھنے والی شخصیت تھے ان کی وفات سے علاقہ کی عوام ایک مدبر اور صلح گو شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔انہوں نے مرحوم کے بیٹوں چوہدری ابرار حسین، چوہدری توقیر اسلم سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کے مشن کو ہر صورت مکمل کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button