DailyNewsKahuta

Kahuta; RWMC Kahuta sprays pesticides at various places in Kahuta city

کہوٹہ شہر میں آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کی طرف سے مختلف مقامات پر جر اثیم کش ادوایات کاچھڑکاؤ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کی طرف سے مختلف مقامات پر جر اثیم کش ادوایات کاچھڑکاؤ۔بعض محلوں میں تاحال کہیں بھی چھڑکاؤ ناں ہو سکا۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کی طرف سے کہوٹہ کے مختلف مقامات شہر کی مساجد،کہوٹہ شہر کی سڑکیں،یوٹیلٹی سٹور،چکن شاپ میں جر اثیم کش ادوایات کا سپرئے کیا گیا ایم سی کہوٹہ کے اہلکاروں نے یہ اپنا کام احسن اقدام سے جبکہ ایم سی کہوٹہ کے زمہ دار افسران کی طرف سے کہوٹہ شہر کے بعض محلوں میں تاحال ابھی تک جر اثیم کش ادوایات کاچھڑکاؤناں کیا عوامی حلقوں نے ڈی سی راولپنڈی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جن محلوں میں ابھی تک سپرئے نہیں کیا گیا ان میں فی الفور جر اثیم کش ادوایات کاچھڑکاؤکر ایا جائے۔

Kahuta; the RWMC Kahuta has sprayed pesticides at various places in Kahuta city, while large number of Mohalla are still to be sprayed.

کہوٹہ شہر کی متعدد گلیاں کچیاں،سٹر کیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوامی مسائل حل ہونے کے بجائے مسائل میں اضافہ

Numerous streets of Kahuta city are unpaved, even the streets are in a state of disrepair.

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر کی متعدد گلیاں کچیاں،سٹر کیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوامی مسائل حل ہونے کے بجائے مسائل میں اضافہ ہو گیا۔ کہوٹہ گریڈ اسٹیشن،محلہ بحریہ، محلہ آڑہ، ادوالہ،فاروق کانونی اوردیگر محلوں میں سابقہ منتخب ممبران ایم سی کہوٹہ اور موجود ہ ممبر قومی اسمبلی کی طرف سے عدم توجہی کی وجہ سے جدید دور میں آثار قدیمہ کا منظر پیش کر نے لگا اہل علاقہ موجودہ جدید دور میں بھی پتھر کی زندگی گزار نے پر مجبور ہیں عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ہے الیکشن مہم میں بڑھے بڑھے دعوئے کر نے بھی آج عوام سے نظریں چرا رہے ہیں ممبر قومی اسمبلی نے اپنا آفس اسلام آباد میں رکھا ہوا جہاں کھڈ، بناہل، سویڑی، کراندی،کرلی کفلے،بڑوہی اور دیگر علاقوں کی عوام کا وہاں تک رسائی کر نے بڑھی مشکل ہو تی ہے اہل علاقہ نے شدید احتجاج کر تے ہیں کہا کہ الیکشن کو دو سال ہو گئے بس دو سال اور کچھ ماہ رہ گئے جب یہ ووٹ مانگنے ہمارئے پا س آہیں گئے تو پھر ہم بھی ان کو آگئے سے “ووٹ”ہی دیں گئے۔

کہوٹہ میں سے کرونا کے 5مریضوں میں 4مریضوں کا رزلٹ منفی آ گیا

Out of 5 patients of coronavirus from Kahuta, 4 patients was negative

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں سے کرونا کے 5مریضوں میں 4مریضوں کا رزلٹ منفی آ گیا۔چاروں مریض صحت یا ب ہو کر اپنے گھروں کو منتقل۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں گذشتہ ہفتے قبل عبد الطیف اور ان کے دو بیٹے،ملک خالد آف ڈولیاں اور محمد اعجاز کو کرونا وائرس پایا گیا تھا اور ان کو قر نطینہ کر دیا تھا گذشتہ روزان پانچ مریضوں میں سے 4مریضوں کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیا جس پر عبد الطیف اور ان کے دو بیٹے،ملک خالد آف ڈولیاں کو ان کے گھر منتقل کر دیا گیا جبکہ پانچویں مریض محمد اعجاز کو تاحال قر نطینہ میں ہی ہے تاحال کہوٹہ شہر اور کوئی بھی کرونا کا کیس سامنے نہیں آیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button