DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; A severe storm in Faiz Pur Shareef disrupted the power system as power cables break

تین مئی کی شب ایک بجے فیض پورشریف شدیدطوفان وبادباراں آیاجس سے بجلی کانظام درہم برہم ہوگیایونین کونسل فیض پورشرئف میں کئی مقامات سے برقی لائنوں کی تاریں ٹوٹ گئیں

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم…. تین مئی کی شب ایک بجے فیض پورشریف شدیدطوفان وبادباراں آیاجس سے بجلی کانظام درہم برہم ہوگیایونین کونسل فیض پورشرئف میں کئی مقامات سے برقی لائنوں کی تاریں ٹوٹ گئیں محکمہ برقیات سب ڈویژن چکسواری کے سب اسٹیشن فیض پورشریف کے لائن سپرنٹنڈنت احمدرضا کی خصوصی ہدایت اورجنرل نگرانی میں لائن مین سٹاف عنصر محمودصدام شکیل فریداحمداورمدثرحسین نے بجلی کی جلداز جلدبحالی کے لئے جانفشانی سے کام کیا مختلف مقامات پرجاکرلائن کی درستی ومرمتی کاکام انجام دیادومقامات بن دھمالی میں ایچ ٹی لائن اورڈومال میں ایل ٹی لائن کی تاریں ٹوٹ گئی تھیں شدیدآندھی سے درہم برہم ہونے والا بجلی کا نظام کوکم وقت میں بحال کرنا فیض پورشریف کے سٹاف کاکارنامہ ہے عوام علاقہ سٹاف کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کیاہے اورانہیں خرا ج تحسین پیش کیاہے۔

Chakswari, AJK; On the night of May 3, at one o’clock in Faizpur Sharif, a severe storm and windstorm disrupted the power system, The electricity cables broke in heavy windstorm.

حاجی راجہ گلفراز خان سینئرراہنماپاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر میونسپل کمیٹی چکسوار ی کے ایڈمنسٹریٹرتعینات ہوگئے

Haji Raja Gulfraz Khan Senior Leader Pakistan Muslim League-N Azad Kashmir Appointed Administrator Municipal Committee Chakswari

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) بڑوٹیاں چکسوار ی کے ممتازسیاسی سماجی وکاروباری راہنماحاجی راجہ گلفراز خان سینئرراہنماپاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر میونسپل کمیٹی چکسوار ی کے ایڈمنسٹریٹرتعینات ہوگئے ہیں ان کی تعیناتی کازبردست خیرمقدم کیاجارہاہے چکسواری فیض پورشریف اوردیگرعلاقوں میں میں جشن کاسماں ہے راجہ گلفراز خان کے عزیز واقارب دوست احباب اورعوام علاقہ ان کی تعیناتی پربہت خوشی کااظہارکررہے ہیں حاجی چودھر ی محمدسلیم ڈھانگری بہادر راجہ شہباز خان پی آراو حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم قائداساتذہ چودھری مہربان علی اے ڈی چودھری راجہ سہیل کیانی نے راجہ گلفرازخان کی تعیناتی پروزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان زیر بلدیات آزادکشمیر راجہ نصیر احمدخان وزیر حکومت آزادکشمیر راجہ جاویداقبا ل سے دلی اظہارتشکر کیاہے

Show More

Related Articles

Back to top button