آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ ظفر اقبال نے گاؤں جاتلی پول کا مسئلہ چند گھنٹوں میں حل کرنے پر اہلیان جاتلی کا اظہار تشکر
جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آئیسکو سب ڈویژن دولتالہ ظفر اقبال نے گاؤں جاتلی پول کا مسئلہ چند گھنٹوں میں حل کرنے پر اہلیان جاتلی کا اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آنے والی شدید آندھی اور طوفان کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاتلی کے سامنے لگا بجلی کا پول ٹیٹرھا ہو کر زمین کی طرف لٹک گیا جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا گاؤں کی سماجی شخصیت راجہ محمد علی نے ایس ڈی او دولتالہ ظفر اقبال کو اس مسئلے کے حل کے لیے شکایت درج کروائی جس پر ایس ڈی او نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چند گھنٹوں میں اپنے اہلکاروں کواس شدتوید گرمی اور روزے کی حالت میں فوری طور پر اس مسئلے کے حل کے لیے موقع پر بھیج دیا جنہوں نے اس مسئلے کو فوری حل کر دیا اہلیان جاتلی کے لوگوں راجہ شازہ،راجہ مسعود سرور،راجہ ادریس،ندیم رزاق،ساجد،حبیب اکرام،حامد رضا،طارق اعظم اور دیگر نے ایس ڈی اودولتالہ،لائن سپرٹینڈینٹ ممتاز اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا
پٹرول کی قیمتوں میں کم از کم 25روپے فی لیٹر کم کی جائے
Deand for Petrol prices to be reduced by at least Rs 25 per liter
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔اہلیان علاقہ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی تیز ترین کمی کے بعد اب پٹرول کی قیمتیں 14.40ڈالر فی بیرل آگئی ہے لیکن پاکستانی حکومت ابھی تک مہنگا پٹرول فروخت کر کے اربوں روپے کما رہی ے اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں لہذا پاکستان میں بھی کم از کم 25روپے فی لیٹر پٹرول کی کمی کر کے لاک ڈاؤن میں متاثر ہونیوالی قوم کو ریلیف دیا جائے تاکہ عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کو کم کیا جا سکے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹے کاروباری مزدور دیہاڑی دار رکشہ ڈرائیور چھابڑی والا طبقہ مکمل بیروزگار ہو گیا ہے حکومتی امداد بارہ ہزار فی خاندان میں لوگوں کی بڑی تعداد جن کا نام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل نہیں تھا امداد حاصل نہیں کر سکا جسکی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعددا بیروزگار ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان خاندانوں کو دووقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے اشیائے خوردونوش مہنگی ہونے سے وہ خریدنے سے قاصر ہیں عوام نے کہا ہے کہ اس برھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے پٹرول کی قیمتوں میں کم از کم 25روپے فی لیٹر کم کی جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔
موجودہ حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہی ہے
The present government is providing all possible relief to the people, Master Allah Ditta
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔تحریک انصاف کے رہنما اللہ دتہ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہی ہے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب دیہاڑی دار طبقے کو بارہ ہزار فی کس خاندان امداد تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ ماہ بھی جاری رہے گا اب حکومت نے چھوٹے کاروباری طبقے کے لیے تین ماہ کے بجلی گیس کے بل دینے کا اعلان کر دیا جو کہ حکومت کا بڑافیصلہ ہے اس سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا جبکہ آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی حکومت بڑی حد تک کمی کا اعلان کرے گی جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے جس سے غریب دیہاڑی دار طبقے کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقے کو بڑی حد تک ریلیف ملے گا حکومت کے موجودہ اقدامات سے مخالفین کی زبانیں بند ہو گئی ہیں اور انکی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اس لیے اب انکے پاس تنقید کا کوئی جواز باقی نہیں رہا لیکن پھر بھی وہ بلاوجہ واویلا کر رہے ہیں۔
نادرہ دفتر بند ہونے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا
The people are facing severe difficulties due to the closure of Nadira office
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ڈاکٹر سید عامر حسین وارثی،چوہدری محمد رفیق نے کہا کہ نادرہ دفتر بند ہونے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے بیرون ملک سے آئے ہوئے پاکستانی جن کے شناختی کارڈ کی آخری تاریخ ختم ہو گئی ہے اور انہوں نے دوبارہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے اپلائی کیا ہو اہے نادرہ دفاتر پچھلے کئی ہفتوں سے بند ہیں جبکہ پاکستانی بیرون ملک اس لیے نہیں جا سکتے کہ انکے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں لہذا نادرہ کے اعلی افسران سے مطالبہ ہے کہ نادرہ دفاتر حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے کھولے جائیں تاکہ لوگ اپنے شناختی کارڈ حاصل کر کے بیرون ملک جا سکیں۔